یمن کے دارالحکومت صنعا پر شیعہ باغیوں کا ’کنٹرول‘

صنعا ، 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں شیعہ باغی دارالحکومت صنعا پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک میں دہشت گرد گروہ القاعدہ کی شاخ کا پیچھا کریں گے۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق دارالحکومت صنعا پہنچ کر شیعہ باغیوں نے اپنی طاقت دکھائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے حکومت کا یہ مطالبہ مسترد کر دیا ہے جس میں ان سے اپنے فائٹرز کو

تقسیم ریاست کے باوجود عوام شیر و شکر کی طرح باہم متحد

حیدرآباد ۔ 24 ستمبر ۔ (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرابابو نائیڈو نے آندھراپردیش ریاست میں عازمین حج کی روانگی کیلئے علحدہ خصوصی فلیٹ کے آغاز اور حج ہاوز کی تعمیر کا اعلان کیا۔ چندرابابو نائیڈو نے آج حج ہاوز نامپلی سے روانہ ہونے والے آندھراپردیش کے عازمین حج کو وداع کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چندرابابو نائیڈو

ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک –

حیدرآباد /24 ستمبر ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس نے بتایا کہ 22 سالہ محمد اختر جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ شیورام پلی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ وہ بدویل اور شیورامپلی کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔

اپل میں خودکشی کی واردات

حیدرآباد /24 ستمبر ( سیاست نیوز ) اپل کے علاقہ میں ایک شخص نے مشتبہ طور پر خودکشی کرلی ۔بتایا جاتا ہے کہ 60 سالہ کرشنا ایا جو چلکا نگر علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے ترکاری فروشی کرتا تھا ۔ کل اس شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کرشنا ایا خرابی صحت سے پریشان تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک –

حیدرآباد /24 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک و دیگر زخمی ہوگئے ۔ اپل پولیس کے مطابق 30 سالہ کے پرشانت ریڈی جو اپل کے ساکن تھا ۔ تاجر بتایا گیا ہے وہ کل شام سڑک عبور کرنے کے دوران لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 48 سالہ وینکٹایا جو پیشہ سے لیبر تھا کومپلی کے علاقہ میں

پانی کے سمپ سے نعش برآمد

حیدرآباد /24 ستمبر ( سیاست نیوز) کوکٹ پلی پولیس نے ایک پانی کے سمپ سے نعش برآمد کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے اس نعش کی شناخت 25 سالہ ٹی وجئے کی حیثیت سے کرلی ہے جو پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ جو کوکٹ پلی میں رہتا تھا ۔ وہ کل پانی کے سمپ میں گر گیا تھا تاہم وہ خود گر گیا یا پھر کسی نے اسے ڈھکیل دیا پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے ۔