محفوظ پینے کے پانی کی سربراہی اولین ترجیح

نارائن پیٹ /25 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ کے بلدی وارڈ نمبر 22 میں ایک عرصہ سے پانی کی قلت کے سبب عوام کو کافی مشکلات پیش آرہی تھیں ۔ بلدیہ کی جانب سے پبلک نل کی تنصیب عمل میں لائی گئی جس کا افتتاح صدر نشین بلدیہ شریمتی انسویا چندراکانت نے انجام دیا ۔ اس افتتاحی تقریب میں نائب صدرنشین بلدیہ مسٹر نندو ناموجی ایڈوکیٹ ، رکن بلدی

بھوت پور منڈل میں غیر طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ کا انعقاد

جڑچرلہ /25 ستمبر ( ذریعہ فیاکس ) بھوت پور منڈل کے موضع مول گرہ میں نو تعمیر کردہ آستانہ مرزائی میں حضرت سید شاہ سلطان علی شاہ چشتی مرزائی کے ماہانہ فاتحہ کے موقع پر ایک غیر طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ زیر نگرانی سید شاہ نظام ہارونی چشتی مرزائی منعقد ہوا ۔ مہمانان خصوصی کے طور پر محمد سلطان الدین چشتی مرزائی صدر بزم علامان اولیاء جڑچرلہ

زیڈ پی سی ای او کا دورہ ویملواڑہ

ویملواڑہ /25 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ویملواڑہ میں ZPCEO صدانندم نے ویملواڑہ منڈل کے ساتھ ساتھ چندواتی منڈل میں بھی تنقیح کی اور ویملواڑہ منڈل پریشد کے دفتر میں MPDO مچاگیتا کے فائیلوں اور دیگر ریکارڈ کے بارے میں پوچھ تاچھ کی اور اس دوران ZPCEO صدانندم نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کو BRGF کی جانب سے 32.30 کروڑ منظور ہوئے ہیں ۔ انہوں نے بتا

گرام درشن پروگرام کا انعقاد

مکہ راج پیٹ /25 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دولت آباد منڈل کے موضع ترملاپور میں منڈل کے اعلی افسران کی قیادت میں گرامہ درشنی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس گرامہ درشنی میں اعلی عہدیداروں نے موضع میں گھوم پھر کر صفائی اور موریوں کی صفائی کا جائزہ لیا اور سرکاری اسکولس ، آنگن واڑی اور ڈیلر شاپس کے ریکارڈ کی تنقیح کی بعد ازاں اس م

اردو اکیڈیمی کمپیوٹر سنٹر نارائن پیٹ کے طلبہ کا اتوار کو سالانہ امتحان

نارائن پیٹ /25 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی تلنگانہ پروفیسر ایس اے شکور کے احکام کے مطابق مستقر نارائن پیٹ پر قائم اردو اکیڈیمی ٹریننگ سنٹر میں زیر تربیت طلبہ کا تحریری امتحان 28 ستمبر اتوار کا ماڈرن ہائی اسکول ، نارائن پیٹ میص بح 9 تا 11.30 بجے منعقد ہوگا ۔ انچارج کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر نارائن پیٹ جناب محمد عمران خان نے

بلدیہ بودھن کا اجلاس ، مختلف امور پر مباحث

بودھن /25 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدرنشین بلدیہ بودھن اے ایلیا کی صدارت میں آج مجلس بلدیہ بودھن کے ماہانہ اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ ایجنڈے میں شامل 31 امور کے منجملہ 30 کو ارکان بلدے ہنے معمولی بحث کے بعد منظوری دے دی ۔ ایک امور سلسلہ نشان 26 جس میں دفتر سب رجسٹریشن کی تعمیر کیلئے بلدی اراضی کی فراہمی کے تعلق سے ارکان بلدیہ میں اتف

ونپرتی میں صحافیوں کیلئے جرنلسٹ بھون کی تعمیر کا تیقن

ونپرتی /25 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صحافیوں کیلئے جرنلسٹ بھون کی تعمیر کیلئے رکن اسمبلی ونپرتی ڈاکٹر جی چناریڈی نے تیقن دیا ۔ آج ان کی رہائش گاہ میں TUWJ کے نومنتخب ڈیویژن کمپنی کے ذمہ داروں ایم ایل اے ونپرتی سے ملاقات کی ۔ صحافیوں کی جانب سے رکن اسمبلی کو شال پوشی کی گئی اور مومنٹو بھی دیا گیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے بات کرتے ہوئے ک

نارائن پیٹ میں برقی بے قاعدگی سے مشکلات

نارائن پیٹ /25 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ میں برقی سربراہی میں بے قاعدگی کے سبب عوام بالخصوص چھوٹی صنعت سے وابستہ افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ دن کے معروف کاروباری اوقات میں برقی بسا اوقات سارا سارا دن مسدود کردی جاتی ہے ۔ جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ارباب مجاز محکمہ ٹرانسکو سے صارفین کا مطالبہ ہے کہ شیڈول ک

سشما سوراج کی 7 ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

اقوام متحدہ 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنا 10 روزہ دورۂ امریکہ یکے بعد دیگرے 7 ممالک کے وزرائے خارجہ بشمول برطانیہ اور مالدیپ کے وزرائے خارجہ سے مسلسل ملاقاتوں کے ذریعہ کیا۔ سشما سوراج نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرس میں کل یہ ملاقاتیں کیں۔ اُنھوں نے وزیر خارجہ برطانیہ فلپ ہیمنڈ، سوڈان کے وزیر برائے خارجی اُمور

بین الاقوامی بحران سے ہند ۔ امریکہ تعلقات متاثر نہ ہونے دینے کا مشورہ

واشنگٹن 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ایک قدامت پسند امریکی دانشوروں کی تنظیم نے اوباما انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ بین الاقوامی بحران جیسے عراق اور شام کے سائے ہند ۔ امریکہ تعلقات پر پڑنے نہ دیئے جائیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کے کامیاب دورہ واشنگٹن کی راہ ہموار ہوچکی ہے لیکن وائیٹ ہاؤز کو اِس با

سرحد پر ہند ۔ چین صف آرائی، فلیگ میٹنگ کا انعقاد

نئی دہلی 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سرحد پر مسلسل صف آرائی کے دوران ہندوستان اور چین آج ایک فلیگ میٹنگ منعقد کررہے ہیں تاکہ اِس مسئلہ کی یکسوئی ہوسکے۔ چین کی درخواست پر فلیگ میٹنگ لداخ کے علاقہ چوشول میں منعقد کی جارہی ہے۔ ہندوستان نے مطالبہ کیا ہے کہ لداخ کے علاقہ چومر میں 10 ستمبر سے پہلے کی صورتحال بحال کی جائے۔ ہندوستان دریں اثناء

گودھرا : گربا کے پنڈالوں میں مسلم نوجوانوں کے داخلہ پر امتناع

احمدآباد 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) لو جہاد تنازعہ کے پس منظر میں مسلمانوں کے گجرات کے ضلع گودھرا میں گربا تقاریب میں شرکت پر امتناع عائد کردیا گیا ہے۔ ہندوتوا حامی تنظیم ہندو اسمیتا ہت رکھشک سمیتی نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم نوجوان گربا کے مقامات پر ہندو لڑکیوں کو ترغیب دے رہے ہیں۔ تنظیم نے مزید کہاکہ اُنھوں نے اِن لڑکوں کے داخلہ کو

بی جے پی سے ’’میک اِن انڈیا‘‘کے نعرہ کو حقیقت بنانے کانگریس کا مطالبہ

نئی دہلی 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قائد ابھیشک مانو سنگھوی نے جمعرات کے دن کہاکہ اُن کی پارٹی اُس وقت انتہائی خوشی محسوس کرے گی جس دن وزیراعظم نریندر مودی کی ’’میک اِن انڈیا‘‘ مہم کامیاب ہوجائے گی۔ تاہم اُنھوں نے بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کو یاد دلایا کہ صرف تماشہ کرنے کے لئے فقروں کا استعمال کرنے سے کوئی فائدہ حاصل ن

وزیراعظم کی عوام کو نوراتری کی مبارکباد

نئی دہلی 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج نوراتری کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ماتا جگدمبھا غریب ترین عوام کی خدمت کرنے کی آپ کو تحریک دینے کی میری نیک خواہشات پیش ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ ہر ایک کو نیک خواہشات پیش کرتے ہیں تاکہ اُسے طاقت، فلاح و بہبود اور صحتمندی حاصل ہوسکے اور وہ غریب ترین افرا

دین دیال اپادھیائے ایک تعمیری قوت برقرار : نریندر مودی

نئی دہلی 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے دین دیال اپادھیائے کی 98 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اُن کی یاد دلاتے ہوئے کہاکہ وہ غریب ترین افراد کی خدمت میں سرگرم تھے اور انسانی بنیادوں پر اتحاد پیدا کرنے کے لئے ایک تعمیری قوت برقرار ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ہمیں یہ تحریک دینے پر ہمارے سر احترام سے اُن کے لئے جھک جاتے ہیں۔ اُن کی

یونانی تحقیقاتی مرکز کو ترقی کیلئے ممکنہ تعاون

کرنول ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مریضوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے کی وجہ سے مریض کی آدھی بیماری ختم ہوجاتی ہے ۔ خدمت انسانی میں مریض کی خدمت اور اسے بیماری سے نجات دلانا ایک عظیم خدمت ہے ان خیالات کا اظہار رکن پارلیمنٹ کرنول محترمہ بُٹارینو نے رکن اسمبلی مسٹر یس وی موہن ریڈی کے ساتھ کلینک ریسرچ یونٹ ( یونانی ) موقوعہ ڈاکٹر عبد

اوٹکور میں بیڑی مزدوروں کا احتجاج

اوٹکور ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اوٹکور منڈل کے بیڑی مزدوروں نے IFTU بیڑی مزدور یونین کی قیادت میں اردو ہال اوٹکور سے ایک ریالی نکالی ۔ احتجاجی ریالی اوٹکور کے مختلف راستوں سے گذرتے ہوئے دفتر تحصیلدار پہنچی جہاں پر بیڑی مزدور یونین اور بیڑی مزدوروں نے شامیانہ لگاتے ہوئے دفتر تحصیلدار کے روبرو دھرنا منظم کیا ۔ اس موقع پر IFTU کے

ستمبر 30 کو اسسٹنٹ لائن مین تقررات کیلئے امتحان

گلبرگہ ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گلبرگہ محکمہ جیسکام کمپنی کے حدود میں شامل چار سرکلس پر 235 اسسٹنٹ لائین مین تقررات کیلئے امتحان 30 ستمبر کو منعقد ہوگا جملہ 42864 درخواستیں وصول ہوئی ہیں جن میں 35503 درخواستیں مسترد ہوئی ہیں ان کے منجملہ صرف 1175 امیدوار ہی مذکورہ امتحان کے اہل ہیں ۔ مذکورہ اہل امیدواروں کو آن لائن کے ذریعہ انٹرویو ر