پارلیمانی حلقہ میدک سے بی جے پی کی کامیابی یقینی
حیدرآباد /3 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم کے سینئر قائد و رکن اسمبلی ای دیاکر راؤ نے کہا کہ میدک کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی کامیابی یقینی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تلگودیشم، بی جے پی سے اپنا اتحاد جاری رکھتے ہوئے میدک لوک سبھا کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی امیدوار جگاریڈی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بناکر ٹی آر ایس حکومت کو سبق سکھائے