مبھی راؤ پیٹ میں مساجد و عیدگاہ کو رقمی منظوری

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 5ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ماہ رمضان المبارک کے دوران مساجد و عیدگاہ میں مرمتی کاموں کی انجام دہی و نیز آہک پاشی کیلئے رقمی منظوری پر حاصل کردہ درخواستوں کی یکسوئی کے بعد جامع مسجد گمبھی راؤ پیٹ ‘ عیدگاہ کیلئے فی کس 10ہزار روپئے کے علاوہ موضع لنگانہ پیٹ کی جامع مسجد کیلئے 10ہزار روپئے رقمی منظوری عمل میں لائی گئی جس کے

میدک میں این جی اوز کا اجلاس

میدک۔5ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر تعلقہ این جی اوز مسٹر بھوپال ریڈی و جنرل سکریٹری مسٹر جلہ سدھاکر کے بموجب ٹی این جی اوز بھون میدک پر 6ستمبر کو 3بجے این جی اوز کا اجلاس منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس اجلاس میں صدر ٹی این جی اوز ریاست تلنگانہ مسٹر دیوی پرساد ‘صدر ضلع ٹی این جی اوز مسٹر راجندر کی شرکت ہوگی ۔

میدک میں انتخابی جلسہ کا اہتمام

میدک۔5ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس قائد مسٹر لنگاریڈی ۔ سید صادق ٹاؤن ٹی آر ایس نے بتایا کہ ٹی آر ایس امیدوار کے پربھاکر ریڈی کا ایک انتخابی جلسہ 6ستمبر کو شام 5بجے بھارت فنکشن ہال میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخابی جلسہ خاص کر مائناریٹی کیلئے ہوگا جس میں شرکت کرتے ہوئے اقلیتیں اپنے مسائل سے واقف کرواسکتے ہیں ۔

میدک میں ٹی آر ایس کی انتخابی مہم زوروشور سے جاری

میدک۔5ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر نشین بلدیہ میدک مسٹر اے ملکارجن گوڑ کی قیادت میں ٹی آر ایس امیدوار مسٹر کے پربھاکر ریڈی کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے ۔ ٹاؤن کے تمام وارڈوں میں مقامی کونسلرس اور وائس چیرمین بلدیہ مسٹر آر اشوک گھر گھر پہنچ کر رائے دہندوں سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کررہے ہیں ۔ اس د

جگتیال کے 22مساجد کے صدور کو چیکس کی حوالگی

جگتیال۔5ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال منڈل کے جملہ 22مساجد کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے منظور کردہ ماہ رمضان کیلئے مرمتی اور آہک پاشی کیلئے فنڈس کے چیکس آج ڈپٹی تحصیلدار کے ہاتھوں صدور مساجد کے حوالے کئے گئے ۔ ماہ رمضان میں چیف منسٹر کے سی آر نے مساجد کی آہک پاشی و مرمت کے ضلع کریم نگر کو 50لاکھ منظور کئے تھے جس میں جگتیال ڈیویژن ک

حاجیوں کو گناہ اور لڑائی جھگڑے سے دور رہنے کی تلقین

کریم نگر ۔ 5ستمبر ( فیکس ) جماعت اسلامی ہندکریم نگر کی جانب سے 3ستمبر بروز چہارشنبہ بمقام میٹرو فنکشن ہال کریم نگر میں حجاج کرام کیلئے تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس کی صدارت جناب محمد خیر الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند کریم نگر نے کی ۔ جناب مولانا مفتی محبوب نظامی صاحب بانی مدرسہ دینیہ رحمت العلوم حیدرآباجد نے مناسک حج کے مقاصد

شادی

نلگنڈہ۔/5ستمبر، ( فیکس ) جناب محمد تاج الدین موظف جیالوجسٹ نلگنڈہ کی دختر کا نکاح جناب محمد مبشر ڈپٹی جنرل منیجر دوبئی ( یو اے ای) فرزند جناب محمد معز الدین ڈپٹی جنرل منیجر کے ساتھ 5ستمبر کو اسٹار فنکشن ہال فیل خانہ نلگنڈہ میں انجام پایا۔جناب محمد تاج الدین جناب سید حسین سینئر جرنلسٹ روز نامہ ’سیاست‘ دیور کنڈہ کے خسر کے برادرخورد ہی

سال بھر سے بیروزگار نوجوان مایوسی اور الجھن کا شکار

یلاریڈی۔/5ستمبر،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیروزگار افراد کیلئے قرضہ جات خواب بن کر رہ گئے ہیں۔ کارپوریشن دے رہی سرکاری قرض سے کوئی بھی کاروبار کرکے ترقی کرنے کی امید لگائے بیروزگاروں کو ایک سال سے مایوسی ہی حصہ میں آئی ہے۔ خود روزگار قرض جات کی منظوری کیلئے اعلان کرنے پر سینکڑوں بیروزگار نوجوانوں نے درخواستیں داخل کی ہیں اور آفس کے بینک

کے سی آر کے وعدوں سے عوام مایوس

میدک۔/5ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھاجپا امیدوار مسٹر جگاریڈی بحیثیت ایم پی حلقہ لوک سبھا میدک منتخب ہوتے ہی مرکزی وزیر بن جائیں گے۔ مسٹر جگا ریڈی ایک حرکیاتی قائد ہیں، ان کے انتخاب ہی میں میدک پارلیمنٹ حلقہ کی ترقی ہوسکتی ہے۔ ہماری لڑائی صرف ٹی آر ایس پارٹی ہی سے ہے۔ ریاست تلنگانہ میں کانگریس دفن ہوچکی ہے۔ محض ایم آئی ایم سے دوستی

میدک میں مسلم لیگ کی ٹی آر ایس کو تائید

حیدرآباد۔/5ستمبر، ( فیکس ) حلقہ پارلیمان میدک کے ضمنی انتخاب میں آل انڈیا مسلم لیگ نے ٹی آر ایس کی تائید کا اعلان کیا کیونکہ یہ نشست کے چندر شیکھر راؤ کے چیف منسٹر منتخب ہونے کے بعد استعفی دینے کی وجہ سے خالی ہوچکی تھی۔ اب دوبارہ اس کا انتخاب عمل میں آرہا ہے اور ٹی آر ایس نے کے پربھاکر ریڈی کو ٹکٹ دے کر امیدوار بنایا ہے۔ مسلمانوں کو چا

تلنگانہ کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات

سوریا پیٹ۔/5ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر تعلیم و رکن اسمبلی سوریا پیٹ جی جگدیش ریڈی نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ وہ آج یہاں مجلس بلدیہ سوریا پیٹ میں صدر نشین بلدیہ کے چیمبر کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹاؤنس و بلدیات کی جنگی خطوط پر ترقی کیلئے اپنی خ

جموں و کشمیر میں سیلاب کی صورتحال سنگین ،راحت رسانی کیلئے فوج طلب

سرینگر 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) وادی کشمیر میں آج سیلاب کی صورتحال مزید ابتر ہوگئی جبکہ دریائے جہلم اب بھی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے ۔ فوج اور این ڈی آر ایف کی مدد طلب کرلی گئی ہے تا کہ راحت رسانی اور بچاو کارروائیوں میں انتظامیہ کی مدد کرسکے ۔ 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور مزید 45 کے ہلاک ہوجانے کا اندیشہ ہے ۔ جنوبی کشمیر کے بیشتر علا

مظفر نگر فسادات کے متاثرین کی احتجاج کی دھمکی

مظفر نگر5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) متاثرین فسادات کے ایک گروپ نے دھمکی دی کہ اگر پولیس اتوار تک خاطیوں کو گرفتار کرنے سے قاصر رہے تو احتجاج کا آغاز کیا جائے گا۔ 100 سے زیادہ متاثرین فسادات نے ضلعی عہدیداروں کو شاہ پور پولیس اسٹیشن کے تحت ضلع پالڈہ میں احتجاج کی دھمکی دی ۔ متاثرین فسادات خطبہ دیہات میں بے گھر ہوگئے ہیں اور انہیں پالڈہ دیہ

یوم اساتذہ پر صدر جمہوریہ کی مبارکباد ،وزیر اعظم کا آنجہانی رادھا کرشنن کو خراج عقیدت

نئی دہلی 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ سے خواہش کی کہ وہ اُن کے طلبہ کے دوست، فلسفی اور روشنی کا مینار بن جائیں۔ اپنے پیغام میں مکرجی نے کہا کہ اساتذہ شمعوں کی مانند ہیں جو خود جلتی ہے لیکن دوسروں کو روشنی بخشتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستانی اپنے گروؤں کی مقدس روایت کے وارث ہیں۔ سنت م

وزیر اعظم آسٹریلیا نے راشٹرپتی بھون میں گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا،وزیر خارجہ کی ملاقات

نئی دہلی 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم آسٹریلیا ٹونی اباٹ کو آج راشٹرپتی بھون میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ وہ بعدازاں وزیر اعظم نریندر مودی سے اہم ملاقات بھی کرنے والے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے قصر صدارت کے سبز زار پر اُن کا استقبال کیا۔ وہ ممبئی سے کل شام نئی دہلی پہنچے تھے اور مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ایر پورٹ پر اُن کا استقبال کیا

تہواروں کے سیزن میں پیاز کی قیمتوں میں اضافہ کی اجازت نہ دینے حکومت ہند کا اعلان

نئی دہلی 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) تہواروں کے سیزن میں پیاز کی قیمتوں میں اضافہ کے اندیشوں کے دوران مرکزی وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ نے آج کہا کہ حکومت پیاز کی قیمتیں دوبارہ 80 تا 100 روپئے فی کیلو گرام ہونے نہ دینے کو یقینی بنائے گی۔ بارش کی آمد میں تاخیر کی وجہ سے خریف کی پیاز کی فصل میں بھی ایک ماہ کی تاخیر ہوئی ۔ مہاراشٹرا ،راجستھان او

القاعدہ جیسی تنظیموں سے نمٹنے ملک تیار

نئی دہلی 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ اروپ رانا نے آج کہا کہ القاعدہ جیسے دہشت گرد گروپس سے ملک کو خطرہ لاحق ہے لیکن ملک ان سے نمٹنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہے ۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ہندوستان کو لاحق القاعدہ کے خطرہ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی ذرائع ابلاغ اور سراغ رسانی محکموں نے

احتجاجیوں نے پارلیمنٹ ہاؤز کا تخلیہ کردیا

اسلام آباد۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کا سیاسی بحران ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور حکومت اور احتجاجیوں کے درمیان مذاکرات کی کوششیں آج مزید تیز ہوگئیں۔ جاریہ کشیدگی میں کمی کا اشارہ دیتے ہوئے وزیر داخلہ چودھری نثار نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے انتہائی سکیورٹی کے حامل علاقہ سے تخلیہ پر آمادگی ظاہر

Categories زمرے کے بغیر

جموں و کشمیر میں سیلاب ، 20 افراد ہلاک

نئی دہلی۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی ہند کے کئی علاقے مسلسل شدید بارش سے متاثر ہیں اور جموں و کشمیر میں تقریباً 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ایک بس کے ندی میں بہہ جانے کی وجہ سے تقریباً 50افراد کے غرقاب ہوجانے کا اندیشہ ہے۔ ریاست میں کئی مقامات پر چوکسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دہلی میں آج اوسط بارش ریکارڈ کی گئی ہے اور درجہ حرارت معمو

وزیر ریلوے سدانند گوڈا کے بیٹے کے خلاف گرفتاری وارنٹ

نئی دہلی۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر ریلوے سدانند گوڈا کے بیٹے کارتک گوڈا کو گرفتاری کا سامنا ہے کیونکہ دو مرتبہ جاری کی گئی نوٹس کے باوجود وہ پولیس کے روبرو پیش نہیں ہوئے چنانچہ عدالت نے آج ان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا۔ فلم اداکارہ نے کارتک کیخلاف دھوکہ دہی اور عصمت ریزی کی شکایت درج کرائی تھی۔