Month: 2014 اگست
دانتوں کی صفائی کے دوران ہاتھ کی صفائی
بودھن ۔/20اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دانتوں کے ڈاکٹر سری کانت دیسائی کے پاس سارقوں کی دو رکنی ٹولی مریضوں کا بھیس بدل کر اپنے دندانوں میں موجود نقص کو دور کرنے کی ڈاکٹر سے خواہش کی۔ ڈاکٹر سری کانت نے ان دونوں میں سے ایک کے دانتوں کا معائنہ کرکے صفائی کررہے تھے تو دوسرے شخص نے ڈاکٹر کے ٹیبل پر موجود سیل فون اور کمپونڈر کے کاؤنٹر پر رکھا
’’چلتا ہے‘‘ رویہ کی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے مذمت
نئی دہلی۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دفاعی تحقیق و ترقی تنظیم کے کئی پروگراموں میں تاخیر پر وزیراعظم نریندر مودی نے آج ’’چلتا ہے‘‘ رویہ کی مذمت کرتے ہوئے ایک سخت پیغام دیا اور دفاعی تحقیقی ادارہ سے خواہش کی کہ تمام پراجیکٹس بروقت مکمل کرلئے جائیں گے تاکہ ہندوستان پوری دنیا سے آگے رہ سکے۔ انہوں نے دفاعی شعبہ میں ٹیکنالوجی کی اہمیت پر ز
راجیو گاندھی کے 70 ویں یوم پیدائش پر قوم کا خراج عقیدت
نئی دہلی۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ملک نے آج سابق وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی کو اُن کی 70 ویں یوم پیدائش تقریب کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی، نائب صدر محمد حامد انصاری نے آنجہانی قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے میں قوم کی قیادت کی۔ مکرجی، انصاری اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے راجیو گاندھی کی سمادھی ویر بھوم
’’کارنامے دھرے رہ گئے اور خوابوں کے سوداگر آگے بڑھ گئے‘‘
نئی دہلی۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین تحفظات بل کی منظوری پر دباؤ ڈالتے ہوئے صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج کہا کہ ان کی حکومت جلد از جلد اس بل کی منظوری کے لئے این ڈی اے حکومت پر ’’مکمل دباؤ‘‘ برقرار رکھے گی۔ مہیلا کانگریس کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نریندر مودی حکومت پر الزام عائد کیا
اسکولی نصابی کتابوں میں شہری دفاع بطور مضمون شمولیت کی کوشش، مرکزی وزیر داخلہ کا بیان
نئی دہلی۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزارت ِ داخلہ اسکول کی نصابی کتابوں میں اور نصاب تعلیم میں شہری دفاع کو بطور ایک مضمون شامل کروانے کی کوشش کرے گی تاکہ نوجوان ذہنوں میں زندگی بچانے کی اس اہم مہارت کے بارے میں علم حاصل ہوسکے۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے 290.89 کروڑ روپئے شہری دفاع کے کاموں کی اسکیم کیلئے منظور کرتے ہوئے کہا ک
بہار کے ضمنی انتخابات : لالو ۔ نتیش طاقت کی آزمائش
پٹنہ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کل بہار کے 10 اسمبلی نشستوں کیلئے ضمنی انتخابات اس بات کا فیصلہ کردیں گے کہ کیا وزیراعظم نریندر مودی کا جادو اب بھی ریاست میں سَر چڑھ کر بول رہا ہے یا لالو پرساد اور نتیش کمار کا جادو موثر ہے جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کامیابی کا ایک فارمولہ تیار کرلیا ہے۔ ضمنی انتخابات پہلا بڑا سیاسی موقع ہیں۔ عام ا
آسام ۔ ناگا جھڑپوں کی رپورٹ وزیراعظم کو مطلوب
نئی دہلی۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزارت داخلہ نے چند گھنٹوں کے اندر وزیراعظم کے دفتر کو آسام۔ ناگالینڈ سرحد پر جاری تشدد کے بارے میں رپورٹ پیش کردی جس میں 9 افراد ہلاک اور 10,000 سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے یہ رپورٹ طلب کی تھی۔ وزیراعظم کے پرنسپال سیکریٹری نرپیندر مشرا نے مرکزی وزارت داخلہ کو ضلع گولہ گھاٹ کی
مکتھل میں 18 ہزار خاندانوں کا کامیاب عوامی سروے
مکتھل /20 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت کی جانب سے کئے گئے گھر گھر عوامی سروے انتہائی کامیاب رہا اور مکتھل منڈل میں عوامی سروے کے سلسلہ میں عوام میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا ۔ حلقہ اسمبلی مکتھل کے منڈلس میں صبح ساڑھے سات بجے سے سروے کا آغاز ہوا اور صرف 8 گھنٹے میں 80 فیصد سروے مکمل ہوا ۔ صبح کی ابتدائی ساعتوں ہی سے سروے کے دن
سروے کی تفصیلات کا ویب سائیٹ پر اندراج
محبوب نگر /20 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت کی جانب سے گذشتہ روز منعقد ہ جامع تاریخی سروے کی کامیابی کے بعد ضلع انتظامیہ نے سروے میں حاصل کئے گئے تفصیلات کو ویب سائیٹ پر درج کرنے کے اقدامات کا آغاز کردیا ہے ۔ ریاستی حکومت کی ہدایت کے مطابق سروے کی تفصیلات کو حکومتی ویب سائیٹ سے مربوط کرتے ہوئے راز میں رکھے جائیں گے ۔ سروے میں
حج کے ذریعہ تقریب الہی کا حصول
محبوب نگر /20 اگست ( ذریعہ ای میل ) حج سوسائٹی محبوب نگر کے زیر اہتمام 18 اگست 2014 صبح 10 بجے سے 5 بجے تک الماس فنکشن ہال رامیا باولی محبوب نگر چھٹواں حج تربیتی اجتماع زیر صدارت محمد اکبر الماس صدر حج سوسائٹی منعقد ہوا ۔ اجتماع کی شروعات مولانا محمد عبدالراشد کی قرائت کلام پاک سے ہوا ۔ مہمان خصوصی مولانا قاضی اعظم علی صوفی قادری نے اجتماع
اردو زبان ، عالمی مقام بنانے میں کمربستہ
ورنگل/20 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) زیرِ اہتمام انجمن ترقی اردوشاخ ضلع ورنگل کی جانب سے ریاست کے مشہور و معروف شاعر و مصنف اجمل محسن کی تہنیت میں شب غرل و مشاعرہ بمقام ایوان غزل( ایوان ادب) صوبیداری ہنمکنڈہ میں منایا گیا۔ ڈاکڑ بہادر علی موظف پرنسپل اسلامیہ آرٹس اینڈ سائینس کالج ورنگل کی زیر صدارت میں ہونے والے اس پروگرام میں مشہو
’’ایبولا ‘‘ نامی بیماری کا کوئی علاج نہیں
بیدر /20 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بیرونی ممالک میں وائرس سے پھیل رہی ’’ ایبولا ‘‘ نامی بیماری کا کوئی علاج نہیں ہے ۔ یہ بات بیدر ضلع ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مدنا ویجناتھ نے بتائی ۔ وہ یہاں پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ آفریقہ کے ممالک لائی بیریا سیریا اور لین میں یہ بیماری کے جراثیم دکھائی دئے ہیں لیکن کوششوں
ڈی سی سی بینک بیدر میں خردبرد سے کسانوں کا غیرمعمولی نقصان
بیدر۔20اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیدر کی ڈی سی سی بینک اور این ایس ایس کے لوک آیوکت کے ذریعہ جانچ کا مطالبہ رکن پارلیمان بھگونت کھوبا اور اوراد کے رکن اسمبلی پربھوراؤ چوہان نے کیا ہے ۔ شہر کی ایک ہوٹل میں صحافیوں سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی سی سی بینک میں مالی خردبرد کی وجہ سے کسانو کو غیر معمولی نقصان پہنچ رہا ہے ۔ لہذا دو
بیدر۔گلبرگہ ریلوے لائن کی آئندہ سال تکمیل
بیدر۔20اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے پی کے سری واستو نے بیدر گلبرگہ ریلوے لائن کے زیر تکمیل کاموں کا معائنہ کیا ۔ سلطان پور ‘ مارکٹی کے درمیان چالیس کلومیٹر ریلوے لائن کی تکمیل کیلئے ریلوے نے آئندہ سال مکمل کرلینے کا تہہ کرچکا ہے ۔جنرل منیجر نے کاموں کا معائنہ کرنے کے بعد سابق مرکزی ریلوے ملک ارجن کھرگے سے م
جامع سروے میں کئی خامیوں کی نشاندہی
محبوب نگر۔20اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ مسلم انٹلکچول فورم کے ذمہ داران محمد غلام غوث‘ خواجہ فیاض الدین انورپاشاہ اور خواجہ معین الدین نے اپنے مشترکہ پریس نوٹ میں گذشتہ روز ریاستی سطح پر منعقدہ جامع سروے کے دوران کئی ایک خامیوں کی نشاندہی کی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ہی مکان نمبر پر اگر والدین کے علاوہ شادی شدہ لڑکے بھی
سروے میں جائیداد کا اندراج‘ قرض کا کیوں نہیں؟
چپہ ڈنڈی۔20اگست( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایک لاکھ قرض لیکر موٹر گاڑی خرید ہے ‘ اب سروے کے نام پر موٹر کا اندراج فارم کرلیا گیا ہے لیکن اس کیلئے حاصل کئے گئے قرض کا اندراج نہیں کیا گیا ۔ حکومت ہمارے راشن کارڈ ‘ وظیفہ ‘گھروں کی منظوری روک دیں تو اس کے ذمہ دار کون ہوں گے ۔ گاڑیوں کے اندراج کا کالم نکال دیا جائے کہہ کر منڈل بھوپال پٹنم کے کسانو
نندیال میں حج تربیتی اجتماع کا انعقاد
نندیال۔20اگست( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نیشنل گروپ آف کالجس نندیال کے زیراہتمام عازمین حج کیلئے ایک روزہ تربیتی اجتماع نیشنل پی جی کالج میں منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر ایس امتیاز احمد چیرمین نیشنل گروپ آف کالجس ‘ مولانا حافظ زبیر احمد خان ‘ مولانا عبدالماجد کے علاوہ دیگر مقامی علماء ‘ حفاظ ‘ معززعمائدین شہرکے علاوہ ضلعکرنول کے عازمین نے کث
بورویل کیلئے کھودے گئے گڑھوں سے خطرہ
بیدر۔20اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کرناٹک نے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے پرائیوٹ اور سرکاری زمینوں پر بورویل کیلئے کھودے گئے خالی گڑھے بند کرنے کیلئے 31 اگست تک کی مہلت دی ہے ۔ پانی تلاش کرنے کیلئے کھودے گئے کھڈے جو پانی نہ ملنے کی وجہ سے بند نہ کئے گئے ہیں انہیں بھرنے کی حکومت نے زمین کے مالکان کو یہ مہلت دی ہے ۔ حال ہی میں بورویل کے گڑ