چندر شیکھر راؤ ترکی کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کریں گے

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست : ( آئی این این ) : چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ترکی کے قونصل جنرل موراٹ اومیروگلو کی جانب سے یہاں حیدرآباد میں 29 اکٹوبر کو منعقد ہونے والی ترکی کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کے لیے انہیں دی گئی دعوت کو قبول کرلیا ۔ قونصل جنرل ترکی متعینہ حیدرآباد نے آج سکریٹریٹ میں چیف منسٹر سے ملاقات کر کے انہیں یہ دعوت دی ۔۔

دفتر سیاست میں اتوار کو رشتوں کا خصوصی دوبدو پروگرام

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام اتوار 10 اگست دس بجے دن تا چار بجے شام 34 واں خصوصی دوبدو ملاقات پروگرام محبوب حسین جگر ہال احاطہ دفتر روزنامہ سیاست عابڈس پر مقرر ہے ۔ جس میں صرف بی ای ، بی ٹیک اور پوسٹ گریجویٹ انجینئرنگ کے علاوہ بی ایس سی ، بی کام اور بی اے کامیاب مسلم لڑکوں اور لڑک