لیتہ القدر کی قدر سے تقدیر بنتی ہے

مدن پلی /22 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رمضان کی 23 ویں رات میں شب قدر کی تلاش مںی شہر مدن پلی میں کثیر تعداد میں اللہ کے بندوں نے عبادات ، ذکر و اذکار کا اہتمام کیا ۔ بعد نماز تراویح تامل ناڈو کی مشہور و معروف درسگاہ مدرسہ سعیدیہ کے مہتمم مولانا ایوب رحمانی نے اپنے خطاب میں شب قدر کی فضیلتیں اور قرآ۔ کریم کے نزول کے تعلق سے بیان فرماتے ہ

عید و تہوار مل جل کر منانے کا مشورہ

کریم نگر /22 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ میں یہ پہلا ماہ رمضان ہے انتہائی خوشی ہو رہی ہے ۔ اس دعوت افطار میں ہندو مسلم سکھ عیسائی سب شریک ہیں ۔ ایسا ماحول ہمیشہ قائم رہنا چاہئے ۔ ریاستی وزیر فینانس و سیول سپلائیز اے راجندر نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسی جذبہ خلوص کے ساتھ سنہرے تلنگانہ کی تعمیر کرلینے میں

رمضان المبارک سے بھر پور استفادہ کی خواہش

اوٹکور ۔ 22 ۔ جولائی : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : اوٹکور میں جماعت اسلامی ایس آئی او کی جانب سے جامع مسجد پنچ مدرسہ فیض الہدی اوٹکور میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر مسلم برادران کے ساتھ ساتھ ہندو بھائیوں کو اس افطار میں مدعو کیا گیا تھا ۔ افطار سے قبل ایک اجلاس عام منعقد ہوا ۔ جس میں بحیثیت مہمانان خصوصی محمد مجاہد صدیقی ناظم ض

بودھن ۔ بیدر ریلوے لائن کی تعمیر میں تاخیر

نظام آباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( فیکس ) : قاضی سید ارشد پاشاہ سینئیر قائد کانگریس و سابق وائس چیرمین میونسپل کونسل نے ساوتھ سنٹرل ریلوے جنرل مینجر مسٹر سریواستو کے دورہ ضلع نظام آباد کے موقع پر ملاقات کی ۔ انہوں نے جنرل مینجر کو ضلع نظام آباد کے حل طلب ریلوے لائنس کی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق رکن لوک سبھا مدھو گوڑ یشکی اور سابق

مسجد قبا پٹلم میں جلسہ شب قدر کا انعقاد

پٹلم ۔ 22 ۔ جولائی : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : مستقر پٹلم کے مسجد قبا میں 22 رمضان بروز پیر 23 ویں رمضان کی شب کو جلسہ شب قدر کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ بعد تراویح کے جلسہ شب قدر کا آغاز حافظ شریف کے قرات کلام پاک سے کیا گیا ۔ جلسہ کی نظامت حافظ عبدالحفیظ حسامی نے چلائی اور خطاب کیا ۔ محمد اسمعیل نے نعت شریف پیش کی ۔ جناب سید زبیر نے خطاب کرتے

اے رما ، ایم پی پی نے عہدہ کا جائزہ لے لیا

مکہ راج پیٹ ۔ 22 ۔ جولائی : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : چیگنٹہ منڈل کے لیے نو منتخب ایم پی پی اے رما نے بالآخر منڈل ایم پی پی کے لیے جائزہ حاصل کرلیا ۔ اور اس موقع پر نو منتخبہ ایم پی پی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ اور وزراء اور دیگر قائدین اور عوام جو انہیں اس عہدے پر فائز ہونے میں مدد کی تما

بیدر میں پانی کی قلت کا مسئلہ برقرار

بیدر۔/22جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر بیدر میں یپنے کے پانی کا مسئلہ برقرار ہے۔ گذشتہ پانچ مہینوں سے ہر 15دن میں ایک مرتبہ پانی سپلائی کیا جارہا ہے۔ گذشتہ پندرہ دنوں سے موٹر کی درستگی کے نام پر پانی کی سپلائی بند ہے۔ عوام کو پانی خرید کر استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔ خانگی فی ٹینکر 350 روپئے پانی فروخت ہورہا ہے جبکہ 25لیٹر پانی کا کیان 40روپئ

اردو مدارس کو دیگر زبانوں کے مدارس میں ضم نہ کرنے کا مطالبہ

بیدر۔/22جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کرناٹک راجیہ اردو ٹیچر اسوسی ایشن ( کراٹا ) شاخ ضلع بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے وزیر اعلیٰ کرناٹک اور وزیر تعلیم حکومت کرناٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ اردو مدارس کو کنڑا اور دیگر زبانوں کے مدارس میں ضم کرنے کے مطالبہ کو فوراً مسترد کیا جائے۔ کئی سال سے سرکاری اردو مدارس کو ختم کرنے کی منظم سازش مختلف

مسجد نور پولیس لائن محبوب نگر میں جلسہ شب قدر

محبوب نگر۔/22جولائی، ( ذریعہ فیاکس ) بروز چہارشنبہ مسجد نور پولیس لائن محبوب نگر میں زیر نگرانی جناب سید وزیر الدین سرپرست انتظامی کمیٹی جلسہ شب قدر کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ جلسہ کو مولانا مفتی محمد عبدالرحمن خطیب مسجد اسحاق مخاطب کریں گے۔ نماز عشاء ٹھیک 9 بجے ہوگی۔ 20جولائی کو ضلعی سطح پر نعتیہ مقابلہ میں انعامات کے مستحق طلباء و طا

تاڑوائی منڈل میں 169 بوگس راشن کارڈس کی برخواستگی

یلاریڈی۔/22جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی میں مختلف مواضعات میں 169 بوگس راشن کارڈس کو برخواست کردیا گیا ہے۔ منڈل تحصیلدار مسٹر غوث محی الدین نے مزید بتایا کہ سرکاری ملازمین اور کچھ زائد آمدنی رکھنے والے افرادنے اپنے اپنے راشن کارڈس خود لاکر حوالے کیا ہے۔ اور منڈل کے راشن ڈیلرس بھی کچھ افراد کے پاس بوگس راشن کارڈ شناخت کر

نارائن پیٹ میں آر ڈی او سورنا لتا نے جائزہ حاصل کرلیا

نارائن پیٹ۔/22جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ڈی او نارائن پیٹ کی حیثیت سے شریمتی کے سورنا لتا نے جائزہ حاصل کرلیا۔ سابق آر ڈی او محترمہ یاسمین باشاہ کے میدک تبادلہ کے بعد اس عہدہ پر بحیثیت انچارج آر ڈی او مسٹر وینو گوپال جو اسپیشل ڈپٹی کلکٹر بھیما پراجکٹ بھی ہیں، زائد ذمہ داری نبھارہے تھے۔ شریمتی کے سورنا لتا قبل ازیں ضلع میدک میں ا

موسم سرد اور تیز ہواؤں کے باوجود بارش ندارد

سنگاریڈی۔/22جولائی، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک میں موسم برسات کا آغاز ہوچکا ہے لیکن بارش نہ ہونے کی وجہ سے تالاب و کنٹے آہستہ آہستہ خشک ہورہے ہیں۔سرد موسم اور تیز ہواؤں کے باوجود بھی بارش ندارد ہے جس کے باعث کسان پریشان حال ہیں۔ کسان بار بار آسمان کی طرف دیکھ رہے ہیں اور کئی مقامات پر بارش کیلئے خصوصی دعاؤں و عبادات کا بھی اہتمام کی

کسانوں کیلئے نئے قرضوں کی اجرائی کا مطالبہ

سنگاریڈی۔ /22جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق وزیر کانگریس سنیتا لکشما ریڈی حلقہ اسمبلی نرسا پور کے منڈل کلچارم میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کی انجام دہی میں ناکام ہوچکی ہے اور تلنگانہ کے عوام اور کسانوں سے کئے گئے وعدوں کو بھی پورا کرنے سے قاصر ہیں۔ کسانوں کے قرضوں

مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات کے اقدام کا خیرمقدم

سدی پیٹ۔/22جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سینئر ٹی آر ایس قائد مسٹر ایم اے علیم سرور نے صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایاکہ تلنگانہ راشٹریہ کے سربراہ مسٹر چندر شیکھر راؤ کی جدوجہد اور انتھک کاوشوں کی وجہ سے علحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی آر ایس سربراہ مسٹر کے چندر شیکھرر اؤ نے عام انتخابات کے دوران مسلمانو

پارلیمنٹ میں عدلیہ کے تقررات کے تنازعہ پر دوسرے دن بھی شوروغل

نئی دہلی۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ میں انا ڈی ایم کے ارکان نے مسلسل دوسرے دن بھی عدلیہ کے تقررات کے بارے میں ہنگامہ مچا دیا۔ دریں اثناء حکومت نے اعتراف کیا کہ سپریم کورٹ کا کالیجیم، یو پی اے دورِ اقتدار میں ٹاملناڈو کے ایک جج کی توسیع کی سفارش کرچکا ہے جو کرپشن کے الزامات کا سامنا کررہا تھا۔ مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد ن

بابری مسجد مقدمہ، بی جے پی رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج

لکھنؤ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)اُترپردیش کے اُناؤ حلقہ انتخاب کے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج کو خصوصی سی بی آئی عدالت نے مفرور مجرم قرار دیا جبکہ وہ مقدمہ کی سماعت کے لئے حاضر ہونے سے قاصر رہے۔ ساکشی مہاراج کی مقدمہ کی سماعت میں مسلسل غیرحاضری کی وجہ سے یہ اقدام کیا گیا۔ انہیں بابری مسجد کے شہادت کے مقدمہ کا سامنا ہے۔ عدالت نے آئندہ پ

قائد اپوزیشن تنازعہ ، اسپیکر کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی مذمت

نئی دہلی۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن کو قائد اپوزیشن کے مسئلہ پر تنقید کا نشانہ بنانے پر کانگریس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پارٹی کی ’’مایوسی‘‘ جھلکتی ہے اور دعویٰ کیا کہ یہ بی جے پی کو عوام کا دیا ہوا اختیار ہے۔ اسے قائد اپوزیشن کے عہدہ کے سلسلے میں متنازعہ نہیں بنانا چاہئے۔ مرکزی وزیر ممل

سابق وزیراعظم سے جج کے متنازعہ تقرر پر جواب طلبی

نئی دہلی۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی قائد نے آج کہا کہ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور کانگریس کو تین سابق چیف جسٹیسس آف انڈیا کو ’’نامناسب سمجھوتے‘‘ کرنے کی جواب دہی کرنی چاہئے۔ یو پی اے دور حکومت میں اس نوعیت کے سمجھوتوں کو بدبختانہ قرار دیتے ہوئے بی جے پی کے نائب صدر مختار عباس نقوی نے کہا کہ وزیراعظم منموہن سنگھ اور کانگری

کاٹجو کی فیس بُک پر اپنے بیان کی وضاحت

نئی دہلی۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مارکنڈے کاٹجو نے جنہوں نے ہندوستان کے تین سابق چیف جسٹسیس پر الزام عائد کیا ہے، آج سوال کیا کہ اگر ایڈیشنل جج لاہوٹی کیخلاف منفی رپورٹ حاصل ہوئی تھی تو اس وقت کے چیف جسٹس آف انڈیا نے سپریم کورٹ کے تین ججس پر مشتمل کالیجیم کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں وہ خود بھی شامل تھے اور جسٹس وائی کے سبھروال اور جسٹ

کاٹجو نے بے بنیاد الزامات عائد کئے : ڈی ایم کے

چینائی ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ڈی ایم کے نے آج سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے ٹاملناڈو کے سابق جج پر یو پی اے دورِ حکومت میں کرپشن کے الزامات ہونے کے باوجود اُن کو سیاسی اثر و رسوخ کے تحت توسیع دینے کے بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں۔ ڈی ایم کے پارٹی ترجمان ٹی کے ایس ایلانگوون نے کہا کہ پارٹی