Month: 2014 جولائی
ملک میں بے پہرہ ریلوے کراسنگ موت کا کنواں ، 12 سال میں 870 اموات
نئی دہلی 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ملک بھر میں واقع بغیر آدمی والے ریلوے کراسنگ موت کاکنواں ثابت ہورہے ہیں۔ بغیر نگرانی والے ریلوے کراسنگ کو بہتر بنانے کیلئے پراجکٹس کا بھی آغاز کیا گیا ۔ ریلوے وزارت کے ڈاٹا کے مطابق 2001اور 2013 کے درمیان گذشتہ 12 سال کے دوران بغیر نگرانی والے ریلوے کراسنگس پر تقریبا 870 اموات ہوئی ہیں۔ جبکہ اپریل 2013 اور
اقوام متحدہ میں ووٹ دینے سے ہند ۔اسرائیل تعلقات غیر متاثر
نئی دہلی 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل نے آج کہا کہ غزہ پر اس کی بمباری کی تحقیقات شروع کرنے کیلئے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی قرار داد کو ہندوستان کی حمایت پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات متاثر نہیں ہوں گے ۔ ہند۔ اسرائیل تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں ۔ اسرائیل سفارتخانے کے ترجمان نے بتایا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں
اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ ، کوکا کولہ کی فروخت متاثر
’’کوک اور پیپسی ہمارے لئے انسانی خون ‘‘، ممبئی کے ایک تاجر کی برہمی
مودی ملک کو ’’ہندو راشٹر‘‘بنائیں گے
پاناجی 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) گوا کے بیچس پر بکنی پہن کر گھومنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تنازعہ پیدا کرنے والے ایک وزیر کے بیان کے چند دنوں بعد ان کے بھائی اور ریاستی وزیر کوآپریشن دیپک دھولکر نے ایک اور متنازعہ بیان دے کر کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان کو ایک ’’ہندو راشٹر‘‘ کے طور پر ترقی دیں گے ۔ مجھے کامل
غزہ میں اقوام متحدہ اسکول پر اسرائیل کی بمباری
غزہ ؍ یروشلم ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اِسرائیلی ٹینکس نے آج حماس زیراقتدار غزہ پٹی میں اقوام متحدہ کے تحت چلائے جارہے اسکول پر بمباری کی جس کے نتیجہ میں یہاں پناہ لینے والے 15 افراد جاں بحق اور دیگر کئی زخمی ہوگئے۔ اسرائیل کا حماس کے خلاف ’’آپریشن پروٹیکٹیو ایڈج‘‘ آج 17 ویں دن میں داخل ہوگیا اور اسرائیلی ڈیفنس فورس کی زمینی کارروا
موصل میں مسجد حضرت یونس علیہ السلام کو شہید کردیا گیا
بغداد۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)آئی ایس آئی ایس نے عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل میں واقع حضرت یونس علیہ السلام کی مزار کو شہید کردیا۔ مقامی عوام نے بتایا کہ شدت پسند جنہوں نے جون میں موصل پر قبضہ کرلیا اور یہاں سخت اسلامی قوانین نافذ کئے جارہے ہیں، پہلے سب کو مسجد حضرت یونس علیہ السلام سے نکل جانے کا حکم دیا۔ اس کے بعد انہوں نے اسے دھماک
اسرائیلی بربریت میں 56 مساجد شہید، 7 دواخانے تباہ، 770 جاں بحق
غزہ ، 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) غزہ میں اسرائیلی خون ریز بمباری اور بربریت انگیز کارروائیوں میں اب تک 56 مساجد شہید، 7 دواخانے تباہ اور 770 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اسرائیل پر پابندی لگانے اس کی جارحیت پر لگام لگانے اور اقوام متحدہ میں اسرائیلی بربریت کی تحقیقات کرانے کیلئے رائے دہی پر زور دیا جارہا ہے۔ آج صبح سے جاری تازہ بمب
عراق میں قید خانہ کے قافلہ پر حملہ، 60 افراد ہلاک
بغداد 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بغداد کے شمال میں قیدیوں کو منتقل کرنے والے ایک قافلہ پر حملہ سے کم از کم 60 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سیاستدانوں اور سفارت کاروں نے گزشتہ کئی برسوں کے دوران عراق کے بدترین بحران کو ختم کرنے کی کوششوں میں شدت پیدا کردی ہے۔ بیشتر مہلوکین قیدی تھے جن کے ساتھ نگرانکار عملہ پر حملہ کیا گیا۔ پولیس کے بموجب یہ دہش
شاہ عبداللہ سے بانکی مون کی ملاقات
ریاض24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے عالمی ادارے کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ جدہ میں خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے شاہی محل میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عالمی اور علاقائی مسائل بالخصوص فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں جاری کشیدگی پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
رنگارنگ تقریب کے ساتھ گلاسگو کامن ویلتھ گیمس کا آغاز
71ممالک کے 4500اتھیلیٹس کا شاندار طریقہ سے خیرمقدم
ہندوستان کادورہ ویسٹ انڈیز ‘ ہفتہ کوتفصیلات کا اعلان
ممبئی ۔24جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) امید کی جارہی ہے کہ بی سی سی آئی ہندوستان کے رواں برس دورہ کی تفصیلات کا اعلان 26جولائی کو کرے گی ۔ بی سی سی آئی ذرائع کے بموجب پروگرام اور فکشر کمیٹی کا ایک اجلاس ہفتہ کو یہاں ممبئی میںمنعقد ہورہا ہے جہاں امید کی جارہی ہے کہ ہندوستان کے دورہ ویسٹ انڈیز کی تفصیلات کا اعلان کردیا جائے گا۔ یہ اجلاس کمیٹی ک
اسرائیلی کھلاڑیوں پر حملہ
بائچوف شوفین ( آسٹریا)۔24جولائی (سیاست ڈاٹ کام )سیزن کے آغاز سے قبل مکابی ہائیفا اور فرانسیسی ٹیم للی کے درمیان کھیلے جانے والے دوستانہ مقابلے کو اُس وقت معطل کردینا پڑا جب فلسطین کے حامیوں نے نہ صرف وکٹ پر بلکہ اسرائیلی کھلاڑیوں پر بھی حملہ کردیا ۔ ٹوئیٹر پر للی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ریفری نے مقابلے کو اُس وقت روک د
حدیث شریف
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اعتکاف میں رہنے والا گناہوں سے محفوظ رہتا ہے اور اس کے لئے نیکیاں کرنے والے کے مساوی نیکیاں لکھی جاتی ہیں‘‘۔ (ابن ماجہ)
حدیث شریف
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اونچی آواز سے قرآن پڑھنے والا علانیہ صدقہ کرنے والے کی طرح ہے اور آہستہ پڑھنے والا چھپاکر صدقہ کرنے والی کی مانند ہے‘‘۔ (ترمذی)