فرانس 8 برس بعد کوارٹر فائنل میں داخل

برازیلیا۔ یکم ؍ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برازیل میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں فرانس 2006 کے بعد پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے جہاں اس کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا۔برازیلیا میں کھیلے گئے میچ کے لئے فرانس کی ٹیم میں 6 جبکہ نائجیریا کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے جارحانہ کھیل دیکھنے کو ملا

ورلڈ کپ میں مسلم کھلاڑیوں کا رمضان

برازیلیا۔یکم ؍ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برازیل میں جاری فٹبال ورلڈ کپ 1986 کے بعد پہلا ورلڈ کپ ہے جس کے دوران رمضان کا مہینہ آیا ہے۔ تاہم برطانیہ کے تقریباً 19 گھنٹے کے مقابلے برازیل میں یہ روزہ صرف 11 گھنٹے کا ہے۔عالمی کپ میں شرکت کرنے والی غیر مسلم ممالک کی ٹیموں میں بھی متعدد مسلمان کھلاڑی کھیل رہے ہیں تاہم ورلڈ کپ جیسے سخت اور مشکل مق

ویسٹ انڈیز کو شکست ، سیریز نیوزی لینڈ کے نام

برج ٹاؤن ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فاسٹ بولر ٹم ساوتھی اور ٹرنٹ بولٹ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف یہاں تیسرے اور فیصلہ کن ٹسٹ کے پانچویں دن اپنی ٹیم کو 53 رنز کی کامیابی دلواتے ہوئے سیریز کو 2-1 سے اپنے نام کرنے میں کلیدی رول ادا کیا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان برنڈن مکالم نے دلیرانہ فیصلہ کرتے ہوئے ٹیم کے چوتھے د

Dr.BRAOU Open University امبیڈکر اوپن یونیورسٹی

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی جس کے اسٹڈی سنٹرس دونوں ریاستوںکے تمام 23 اضلاع میں ہیں اس یونیورسٹی میں سرٹیفیکٹ کورسس ، یو جی سطح کے ڈگری کورسس ، پی جی کورسس ، بی ایڈ ، ایم ایڈ ، ایم بی اے ، کے ساتھ یم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامس ہیں ۔ یونیورسٹی نہ صرف یو جی سی مسلمہ ہے بلکہ Distance Education Council نئی دہلی سے مسلمہ ہے ۔

ایجوکیشن / کیریئر

انٹر BPC,MPC امیدواروں کیلئے D.Pharmacy میں داخلے
انٹرمیڈیٹ MPC یا BPC یا اس کے مماثل (10+2) سطح کے CBSE ، ISC بورڈ کے کامیاب امیدواروں کیلئے دو سالہ فارمیسی کا کورس D.Pharm ڈپلوما ان فارمیسی ہے ۔ محکمہ فنی تعلیم حکومت تلنگانہ نے داخلہ کا اعلان کیا ہے ۔ ڈی فارمیسی کورس گورنمنٹ پالی ٹیکنیک اداروں میں ہیں یہ کورس PCI فارمیسی کونسل آف انڈیا کا مسلمہ ہے ۔

شہد کی تلاش

میاں بھالو رات سے بھوکے تھے۔ صبح بھوک نے بہت ستایا تو سوچنے لگے کہ آج کہیں سے شہد مل جائے تو مزے آجائیں۔ یہی سوچتے ہوئے بھالو میاں نے اپنے دوست ببلو کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔ میاں بھالو جب ببلو میاں کے پاس پہنچے تو وہ لیٹ کر کتاب پڑھ رہے تھے۔ انہوں نے بھوکے بھالو کی طرف کوئی توجہ نہ دی۔ بھالو میاں بھی کچھ دیر کتاب پڑھتے رہے لیکن کتاب

خوبصورت کُشن کورخود تیار کریں

گھر کی سجاوٹ میں جہاں فرنیچر ‘ کلر اسکیم ‘ اور دیگر آرائشی چیزوں کی اہمیت ہے وہیں ان چھوٹی چھوٹی چیزوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے جن کے ذریعہ سجاوٹ کو گویا چار چاند لگ جاتے ہیں اور وہ خوبصورتی کے علاوہ ہمارے آرام کا باعث بھی ثابت ہوتی ہیں ۔ ان میں نرم اور ملائم اور دیدہ زیب کشن کورز سرفہرست ہیں ۔ عید کے موقعہ پر گھر کی صفائی

چڑی مار طوطے کا شکار کیوں نہیں کرتے ۔؟

یہ ان دنوں کی بات ہے جب چڑی مار پرندوں میں سب سے اچھا شکار طوطے کا سمجھتے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ جنگل کے طوطوں میں خوف و ہراس پھیلاہوا تھا، جو جہاں رہتا چڑی مار کو دیکھ کر جنگل چھوڑ دیتا۔ پھر بھی چڑی مار طوطوں کی تاک میں خاک چھانتے پھرتے تھے۔ اس آفت کو دور کرنے کیلئے ایک دن تمام طوطوں نے میٹنگ کی لیکن کسی سے مسئلہ کا حل نہیں نکل سکا۔ بہت غ

’’عصمت ریزی ‘‘کی دھمکی پر تپس پال کے پارلیمنٹ سے اخراج کا مطالبہ

نئی دہلی۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) قومی کمیشن برائے خواتین نے آج مطالبہ کیا کہ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ تپس پال کو ’’بے حس‘‘ تبصرہ کی بناء پر پارلیمنٹ سے خارج کردینا چاہئے۔ رکن پارلیمنٹ جو ایک مقبول بنگالی اداکار بھی ہیں، سی پی آئی ایم کارکنوں کو دھمکی دیتے ہوئے ویڈیو فلمبند کئے گئے تھے کہ وہ لڑکوں کو اُن کے مکانوں میں بے

بی جے پی کی حلیف پارٹیوں کا بھی ایندھن کی قیمتوں میں

چینائی۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) تملناڈو میں بی جے پی کی دو حلیف سیاسی پارٹیوں نے مرکز کی این ڈی اے حکومت پر زور دیا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ سے فوری دستبرداری اختیار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پہلے ہی سے ریل کرایوں میں اضافہ کے ’’بوجھ ‘‘ تلے کراہ رہا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر بوجھ بھی عائد کئے گئے ہیں۔ ایندھن کی قیمتوں م

پٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ حیرت انگیز نہیں : نتیش

پٹنہ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنتا دل (یونائٹیڈ) کے سینئر قائد اور سابق چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج کہا کہ انہیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔ غذائی اشیاء کی قیمتوں میں نریندر مودی حکومت کے دوران پہلے ہی بے انتہا اضافہ ہوچکا ہے۔ نریندر مودی اب تک اپنے بلند بانگ تیقنات پر عمل آوری کرنے سے قاصر رہے ہیں

وزیر خارجہ فرانس کی وزیراعظم مودی سے ملاقات

نئی دہلی۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ فرانس لارینٹ فیبیوس نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے اہم شعبوں جیسے دفاع ، تجارت اور سرمایہ کاری میں ہندوستان کے ساتھ تعاون کے استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ فرانس ، ہندوستان کی صنعتی ضروریات کی تکمیل سے اور باہمی تعلقات میں اضافہ سے گہری دلچسپی رکھتا ہے ۔ انہوں