غزہ میںمزید 24گھنٹے کی جنگ بندی

غزہ سٹی۔27جولائی( سیاست ڈاٹ کام)حماس نے انسانی بنیادوں پر مزید 24گھنٹے کی توسیع سے اتفاق کیا ہے ۔ ترجمان سمیع ابوزہری نے کہاکہ 2بجے دن سے جنگ بندی شروع ہوگئی اوریہ 24گھنٹے جاری رہے گی ۔حماس اور اسرائیل کے درمیان عیدالفطر سے قبل جنگ بندی کے باوجود فائرنگ کے تبادلے ہورہے ہیں ۔ غزہ میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 1060 ہوگئی ہے جبکہ 46 اسرائیلی

سعودی عرب ، خلیجی ممالک ، مشرق وسطیٰ ، امریکہ میں آج عیدالفطر

جدہ ۔ /27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے اور کل بروز پیر /28 جولائی کو عیدالفطر ہوگی ۔ سعودی عرب کی اعلیٰ شوریٰ کونسل نے رویت کی تصدیق کرتے ہوئے عیدالفطر کا اعلان کیا ہے ۔ مقبوضہ بیت المقدس فلسطین میں کل عیدالفطر ہوگی ۔ فقہ کونسل شمالی امریکہ کے مطابق امریکہ میں بھی کل بروز پیر عید

سہارن پور میں صورتِ حال کشیدہ، کرفیو برقرار‘ 38 افراد گرفتار

سہارن پور؍ لکھنؤ۔ 27؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ تشدد سے متاثرہ سہارنپور میں آج حالات پُرامن لیکن کشیدہ رہے جہاں 38 افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔ کرفیو اور دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم بھی برقرارہے۔ کل یہاں اراضی کے تنازعہ پر دو فرقوں میں تصادم اور جھڑپیں ہوئی تھیں ‘ اُس کے بعد حکام نے غیر معینہ مدت کا کرفیو نافذ کردیا ہے۔ اترپردیش ایڈیشنل

غزہ میں ہر وقت بم دھماکوں کی آوازیں‘ خوف کا عالم

نئی دہلی۔ 27؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ ’’غزہ میں ہم مؤذن کی آواز یا سائرن بجنے پر نہیں بلکہ بم دھماکوں کی خطرناک آوازوں میں روزہ کھولا کرتے تھے۔‘‘ یہ بات لکھنؤ کے 35سالہ عبدالرحمن نے بتائی، جو غزہ سے واپس ہوئے ہیں۔ ان کے ارکان خاندان کو اب تک یہ یقین نہیں ہورہا ہے کہ عبدالرحمن صحیح سلامت اپنے گھر واپس ہوئے۔ وہ غزہ میں گزشتہ دو سال سے

موٹر سیکل ریسنگ کے خلاف مہم 80 نوجوان گرفتار

حیدرآباد ۔ /27 جولائی (سیاست نیوز) نارسنگی پولیس نے آج صبح بائیک ریسنگ میں ملوث نوجوانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 80 طلباء کو حراست میں لے لیا ۔ انسپکٹر نارسنگی مسٹر ٹی آنند ریڈی نے بتایا کہ گنڈی پیٹ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں کئی نوجوان بائیک ریسنگ میں ملوث ہوتے ہوئے صبح کی اولین ساعتوں میں ہنگامہ آرائی کررہے تھے ۔ پولیس نے ان کے

شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

حیدرآباد ۔ /27 جولائی (سیاست نیوز) بھوانی نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے بہیمانہ قتل کے واقعہ میں شوہر نے اپنی بیوی کا قتل کردیا ۔ پولیس کے بموجب 24 سالہ شہناز بیگم جو پیشہ سے چوڑیاں بنانے کا کاروبار کرتی تھیں نے اپنے شوہر محمد لیئق کو رقم دینے سے انکار کردیا ۔ اس مسئلہ کو لیکر دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی اور لیئق اپنی بیوی کے کر

عشق میں ناکام نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /27 جولائی (سیاست نیوز) عشق میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ جی سری راملو ساکن سرور نگر نے آج صبح اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ وہ گزشتہ چند ماہ سے ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا لیکن اس نے شادی سے انکار کردیا جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ سری رامل

مصر میں 14 عسکریت پسند ہلاک، 47 افراد گرفتار

قاہرہ۔ 27؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ ملک کے شمالی صحرائے سینائی کے علاقہ میں مصری فوج نے دھاوے کرتے ہوئے 14 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا جب کہ دیگر 47 افراد گرفتار کرلئے گئے۔ فوج کے ترجمان نے اپنے سرکاری فیس بک کے صفحہ پر تحریر کیا کہ فوج نے دہشت گردوں کے کئی خفیہ ٹھکانوں پر شمالی سینائی میں دھاوے کئے جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 14 ع

قاتلانہ حملہ میں زخمی شخص فوت

حیدرآباد ۔ /27 جولائی (سیاست نیوز) قاتلانہ حملے میں زخمی کیبل ٹیکنیشن دوران علاج فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ ٹی کرانتی کمار ساکن جمنی کالونی کو وجئے نامی شخص نے /19 جولائی کی رات کو قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے اسے زخمی کردیا تھا ۔ کرانتی کمار اس حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسے دواخانہ منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ زخموں سے جانبر

انتقال

حیدرآباد۔27جولائی ( راست) جناب فصیح الدین احمد ولد جناب عماد الدین احمد یو ایس اے کا 26جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 28جولائی کو مسجد قطب شاہی خیریت آباد میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت اُجالے شاہؒ سعیدآباد میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 23393870 پر ربط کریں۔

نیپال کا اولین دورہ کامیاب رہنے وزیر خارجہ سشما سوراج کا ادعا

کٹھمنڈو۔ 27؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج اپنے تین روزہ دورۂ نیپال کو انتہائی کامیاب قرار دیا جس کے دوران دونوں پڑوسی ممالک نے برقی توانائی کی تجارت کا معاہدہ کیا ہے اور 1950ء کے ایک اہم معاہدہ میں ترمیمات کی گئی ہیں تاکہ موجودہ حقائق سے اس معاہدہ کو ہم آہنگ کیا جاسکے۔ نئی دہلی روانگی تریبھون انٹرنیشنل ایرپور

جلسہ فضائل رمضان المبارک و جشن نزول قرآن مجید

حیدرآباد 27 جولائی (پریس نوٹ) اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا (آئی ہرک) کے زیراہتمام یکم تا اختتام ماہ صیام ’’فضائل رمضان مبارک و جشن نزول قرآن مجید‘‘ سے معنون اٹھارویں سالانہ حضرت تاج العرفاءؒ یادگار خطابات کے سلسلہ میں آج بروز دوشنبہ 28 جولائی جامع مسجد سکندرآباد بعد نماز ظہر اور بعد نماز عصر حمیدیہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی م