ٹوئٹر پر مودی تیسرے مقبول لیڈر

نئی دہلی۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی ٹوئٹر پر تیسرے مقبول ترین عالمی لیڈر بن چکے ہیں، اب وہ صرف صدر امریکہ بارک اوباما اور پوپ سے پیچھے ہیں۔ مودی گزشتہ ہفتہ چوتھے مقام پر تھے اور انہوں نے صدر انڈونیشیا کو 5.09 ملین رابطہ کاروں کے ساتھ پیچھے کردیا۔ اوباما کے رابطہ کاروں کی تعداد 43.9 ملین اور پوپ کی 14 ملین ہے۔

تلنگانہ میں سرمایہ کاری کا آغاز،2500 کروڑ روپئے کے پلانٹس

حیدرآباد میں ہیرو موٹر سیکل مینو فکچرنگ یونٹ۔آسٹریلیا،سنگاپور اور دیگر ملکوں کے کمپنیوں کے نمائندوں کی چیف منسٹر چندر شیکھر راو سے ملاقات

٭ آندھرا پردیش کا رخ کرنے والی کمپنیاں تلنگانہ واپس
٭ حیدرآباد میں انفراسٹرکچر سہولتیں بیرونی کمپنیوں کیلئے پُرکشش
٭ 6 ماہ تا ایک سال تلنگانہ کے ہزاروں نوجوانوں کو ملازمتیں