قائد اپوزیشن کا عہدہ حاصل کرنا پارٹی کا دستوری حق : کانگریس کا ادعا

نئی دہلی 4 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس ایسا لگتا ہے کہ لوک سبھا میں قائد اپوزیشن کا عہدہ حاصل کرنے کی اپنی جدوجہد کو تیز کردیگی ۔ پارٹی چاہتی ہے کہ لوک سبھا میں اس کے لیڈر کو قائد اپوزیشن کا عہدہ دیا جائے اور اس کا کہنا ہے کہ اسپیکر کو ایسا کرنے سے انکار کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ۔ پارٹی ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہا کہ قائد اپوزی

کشمیری عوام کا دل جیتنے ترقی کا نعرہ مسترد : میر واعظ عمر فاروق

سرینگر 4 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کے علیحدگی پسندوں نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے دل جیتنے ترقی کے نعرہ کو مسترد کردیا ہے اور کہا کہ کشمیر کوئی معاشی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے اور ذیلی بر اعظم میں قیام امن کیلئے اس کا سیاسی حل دریافت کرنے کی ضرورت ہے ۔ اعتدال پسند حریت کا

مودی حکومت قومی ضمانت روزگار اسکیم کو ختم کرنے کوشاں

نئی دہلی 4 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی ایم نے آج نریندر مودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ سماجی تحفظ کے مسائل کی اہمیت کو گھٹانے یا انہیں ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ پارٹی نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد عوام کا اچھے دنوں کا خواب کڑوی گولیوں میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ پارٹی پولیٹ بیورو کی رکن برندا کرت نے اخباری نمائندوں س

انتقال

حیدرآباد۔/4جولائی، ( راست ) محترمہ شمیم سلطانہ زوجہ جناب سید شاہ ارادت اللہ قادری سجادہ نشین ولانڈی شریف ( حال مقیم جدہ )دختر جناب محمد عبدالمجید مرحوم اسسٹنٹ ڈائرکٹر محکمہ ڈسٹرکٹ گزیٹرس کا 4جولائی بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ تدفین 5جولائی کو تکیہ عبداللہ بن مصری گنج بعد نماز ظہر عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے فون 9700942462 ، 8106125137 پر ربط کر

دو بہنوں میں جھگڑا بڑی بہن کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 4 جولائی (سیاست نیوز) دو بہنوں میں معمولی بات پر جھگڑا ایک بہن کی موت کا سبب بن گیا جہاں چھوٹی بہن سے جھگڑے کے بعد بڑی بہن نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ پہاڑی شریف پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 15 سالہ تبسم نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا۔ تبسم نے کل یہ انتہائی اقدام کیا جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی۔ تبسم جل پلی علاقہ کے س

چوتھی منزل سے گرنے پر ایک شخص کی موت

حیدرآباد ۔ 4 جولائی (سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر عمارت کی چوتھی منزل سے گر کر فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 55 سالہ پربھاکر راؤ جو پیشہ سے مزدور تھا۔ راجندر نگر میں رہتا تھا۔ وہ عطاپور کے علاقہ میں ایک عمارت پر کام کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر عمارت کی بلندی سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقا

کرناٹک اسمبلی میں کانگریس ایم ایل اے کی گرفتاری کا مطالبہ

بنگلور ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک اسمبلی میں اپوزیشن بی جے پی ارکان نے حکمراں جماعت کانگریس کے ایم ایل اے جنہیں اپنے دیگر 6 ساتھیوں کے ساتھ فوجداری معاملہ کا سامنا ہے جو نصف شب کے وقت ایک شراب خانے میں ہوئی جھڑپ کے دوران دو پولیس کانسٹیبلس کی پٹائی کے بعد درج کیا گیا۔ اس معاملہ کو اٹھاتے ہوئے بی جے پی قائد جگدیش شیٹر نے کہا کہ کا

سماعت قرآن برائے خواتین

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( راست ) : جامعتہ المومنات مغل پورہ کے زیر اہتمام 5 جولائی ہفتہ 9 بجے صبح حسب ذیل مقامات پر دو یومی سماعت قرآن میں جامعتہ المومنات کے حفاظ کرام قرآن مجید سنائیں گی ۔ بمکان عبدالرحیم مغل پورہ متصل فائر اسٹیشن میں حافظہ فریعہ نورین ، حافظہ کنیز فاطمہ ، حافظہ رمصیا افشین ، بمکان زیب النساء چنچل گوڑہ روبرو جویریہ کال