خسر کا قاتل داماد گرفتار ، خنجر ضبط

حیدرآباد ۔ /8 جولائی (سیاست نیوز) کلثوم پورہ پولیس نے خسر کو قتل کرنے والے داماد کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے ہتھیار برآمد کرلئے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون مسٹر ستیہ نارائنا نے بتایا کہ /5 جولائی کو آنند سنگھ اپنے چند رشتہ داروں کی مدد سے خسر ٹی منوہر سنگھ کا پرانا پل پر بہیمانہ طور پر قتل کردیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ منوہر سنگھ

کوئلہ بلاکس الاٹمنٹ اسکام

نئی دہلی 8 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی امکان ہے کہ کوئلہ بلاک الاٹمنٹ اسکام میں اپنی تحقیقات پر مشتمل مزید پانچ مقدمات درج کریگی ۔ سنٹرل ویجیلنس کمیشن نے ایجنسی کو ایسا کرنے کی ہدایت دی ہے اور اس نے سی بی آئی کو اپنی تحقیقات ختم کرنے سے بھی روک دیا تھا ۔ سی بی آئی ذرائع نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکام پر تحقیقاتی ایجنسی نے 25 کوئلہ ب

راجندر نگر میں مزدور کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /8 جولائی (سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ حیدر گوڑہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک مزدور نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے بموجب 28 سالہ بی نرسمہا جو پیشہ سے مزدور تھا اکثر مئے نوشی کے بعد بیوی سے جھگڑا کیا کرتا تھا ۔ اس نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ راجندر نگر پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دورہ پڑنے سے گرنے والا شخص فوت

حیدرآباد ۔ /8 جولائی (سیاست نیوز) مادھاپور پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں مرگی کا مریض گرکر ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ سبا ریڈی ساکن ویکرس سیکشن کالونی عزت نگر دورے پڑنے کے باعث وہ اچانک نیچے گرپڑا اور شدید زخمی ہوگیا ۔ سبا ریڈی دوران علاج فوت ہوگیا ۔

کشائی گوڑہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔ /8 جولائی (سیاست نیوز) کشائی گوڑہ پولیس کے بموجب 30 سالہ خانگی ملازم کارتک سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنی ایکٹیوا موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ بارش کے سبب گاڑی پھسل گئی ۔ اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور دوران علاج فوت ہوگیا ۔

پھسل کر گرنے سے ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔ /8 جولائی (سیاست نیوز) بارش میں پھسل کر گرجانے کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شیخ نواب ساکن پیراماؤنٹ کالونی ٹولی چوکی اس وقت حادثہ کا شکار ہوگئے جب وہ بار ش میں اپنے مکان کے قریب جارہے تھے ۔ شیخ نواب نیچے گرنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئے تھے اور دوران علاج فوت ہوگئے ۔

پی ایچ ڈی کورس ورک ( پارٹ I ) انگریزی امتحان آج منعقد ہوگا

حیدرآباد ۔ 8 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : کنٹرولر آف ایگزامنیشن عثمانیہ یونیورسٹی نے مطلع کیا ہے کہ پی ایچ ڈی کورس ورکس (پارٹ I ) انگریزی امتحان 9 جولائی کو منعقد ہوگا ۔ جب کہ یہ امتحان جو 4 جولائی کو منعقد ہونے والا تھا ملتوی کرتے ہوئے 9 جولائی کو 2 بجے دن تا 5 بجے شام منعقد کیا جارہا ہے ۔۔