حدیث شریف

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس مسلمان کے تین نابالغ بچے مر گئے، اللہ تعالیٰ اس کو جنت میں داخل کرے گا۔ اس کی بخشش کا سبب وہ فضل و رحمت ہوگا، جو اللہ تعالیٰ کا ان بچوں پر ہے‘‘۔ (بخاری شریف)

سرقہ میں ملوث گرائجویشن کا طالب علم گرفتار

حیدرآباد ۔ 11 جون (سیاست نیوز) گاندھی نگر پولیس نے سرقہ کی وارداتوں میں ملوث بی کام کے طالب علم کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے مسروقہ اشیاء برآمد کرلی۔ بتایا جاتا ہیکہ شریمتی سوورنا دالوی جو پیشہ سے ٹیچر نے گاندھی نگر پولیس سے 30 مئی کو شکایت درج کروائی تھی جس میں بتایا کہ ان کے مکان سے طلائی زیورات اور نقد رقم کا سرقہ کرلیا گیا ہے۔

غیر قانونی گیاس ریفلنگ کا شاخسانہ ، ایک شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ 11 جون (سیاست نیوز) غیرقانونی طور پر ایل پی جی گیس ریفلنگ میں ملوث ایک شخص کو ٹاسک فورس ایسٹ زون نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 60 گیس سلینڈرس اور دیگر اشیاء برآمد کرلئے۔ بتایا جاتا ہیکہ 51 سالہ ایس نائیک پتلاوت ساکن سنگارینی کالونی جھونپڑیاں سعیدآباد میں غیرقانونی طور پر ایل پی جی گیس ریفلنگ کا بڑے پیمانے پر کاروبار کررہ

تیراکی کے دوران ایک شخص غرقاب

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تیراکی کے دوران ایک شخص تالاب میں غرقاب ہوگیا ۔ یہ واقعہ الوال پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں تالاب میں تیراکی کے دوران 55 سالہ بھومیا غرقاب ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جواہر نگر الوال علاقہ کا ساکن بھومیا پیشہ سے مزدور تھا ۔ جو کل الوال تالاب اپنی بیوی کے ہمراہ گیا تھا ۔ بیوی کپڑے دھو رہی تھی اور شوہ

نورخان بازار میں خالہ اور بھانجی کے قتل کی سنسنی خیز واردات

حیدرآباد ۔ /11 جون (سیاست نیوز) میرچوک کے علاقے کالی قبر نورخاں بازارکے آغا ٹاورس میں پیش آئے سنسنی خیز دوہرے قتل واردات میں خاتون اور اس کی بھانجی کو بے دردانہ طور پر قتل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب 45 سالہ ثمینہ فاطمہ خاتون زوجہ علی اسالت اپنی بھانجی 17 سالہ سیدہ نازیہ عرف آنم کے ساتھ اپنے فلیٹ واقع آغا ٹاورس میں محو خواب تھیں کہ نامع

DEECET کا 15جون کو انعقاد

حیدرآباد۔/11جون، ( پریس نوٹ ) ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن حیدرآباد کی اطلاع کے مطابق DEECET کامن انٹرنس ٹسٹ کا 15جون 2014کو انعقاد عمل میں آئے گا۔ اوقات10:30تا12:30 بجے دن رہیں گے۔ امیدواروں سے ہال ٹکٹ کے ساتھ ایک گھنٹہ پہلے امتحان ہال پہنچ جانے کی خواہش کی گئی ہے۔ مقررہ اوقات کے بعد کسی کو بھی امتحان گاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ہماچل پردیش میں صابرحسین کی نعش دستیاب

حیدرآباد ۔ 11 جون (سیاست نیوز) ہماچل پردیش کے کلو بیاس ندی میں غرقاب طالب علم محمد صابر حسین شیخ کی نعش دستیاب ہوگئی ہے اور اسے بذریعہ روڈ دہلی منتقل کیا جارہا ہے اور کل دوپہر فلائیٹ کے ذریعہ حیدرآباد لائی جائے گی۔ ہماچل پردیش میں خراب موسم کے باعث نعش کی فلائیٹ سے منتقلی میں دشواریاں پیش آنے کے سبب ان کے والد نے بذریعہ روڈ نعش کو دہلی

Categories زمرے کے بغیر

ایم بی بی ایس کونسلنگ کا 25جون سے آغاز

حیدرآباد۔/11جون، ( آئی این این ) ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر صحت و طبابت ڈاکٹر ٹی راجیا نے آج اعلان کیا کہ ایم بی بی ایس کورس میں داخلوں کیلئے 25جون سے کونسلنگ کا آغاز ہوگا۔ ڈاکٹر راجیا نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے تمام میڈیکل کالجس کی 85فیصد نشستیں مقامی طلبہ کیلئے محفوظ رہیں گی مابقی 15فیصد غیر مقامی طلبہ کو دی

Categories زمرے کے بغیر

اسمبلی میں ٹی آر ایس حکومت کے دو مرکزی ارکان توجہ کا مرکز

حیدرآباد ۔ 11 جون ۔ (سیاست نیوز ) ریاستی اسمبلی میں آج ٹی آر ایس حکومت کے اقتدار کے دو مرکزی ارکان سب کی توجہ کا مرکز بن چکے تھے ۔ ریاستی وزراء کے ٹی راما راؤ اور ہریش راؤ جو چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ کے علی الترتیب فرزند اور بھانجے ہیں کارروائی کے آغاز سے قبل عقبی حصہ میں انتہائی رازادانہ گفتگو کرتے دیکھے گئے ۔ یہ دونوں قائدین جو حکومت

گورنر کا خطبہ تلنگانہ کی جامع ترقی اور تمام طبقات کی بھلائی کا مظہر

حیدرآباد ۔ 11 جون ۔ (سیاست نیوز ) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ محمد محمود علی نے گورنر ای ایس ایل نرسمہن کے خطبہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے تلنگانہ کی ترقی کے نئے سنگ میل سے تعبیر کیا۔ اسمبلی اور کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمود علی نے کہاکہ گورنر کا خطبہ تلنگانہ کی جامع ترقی اور تمام طبقات کی بھلائی کا مظہر ہے ۔ گورنر نے

گورنر کا خطبہ ٹی آر ایس کے انتخابی منشور کی نقل

حیدرآباد /11 جون (سیاست نیوز) تلگودیشم لیجسلیچر پارٹی نے گورنر کے خطبہ کو ٹی آر ایس کا انتخابی منشور قرار دیا۔ تلگودیشم کے فلور لیڈر ای دیاکر راؤ نے احاطہ اسمبلی میں میڈیا پوائنٹ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس موقع پر تلگودیشم کے ارکان اسمبلی آر کرشنیا، ٹی کرشنا ریڈی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ای دیاکر راؤ نے کہا کہ کسانوں کے قرضہ جات

انتخابی منشور حکومت کے لئے مقدس کتابوں کے مماثل

حیدرآباد /11 جون (سیاست نیوز) ریاستی وزیر فینانس ایٹالہ راجندر نے کہا کہ انتخابی منشور حکومت کے لئے مقدس کتابوں کے مماثل ہے، جو بھی وعدے کئے گئے ہیں ان کو پورا کیا جائے گا۔ میڈیا پوائنٹ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے یہ بات کہی۔ اس موقع پر ریاستی وزراء پوچارام سرینواس ریڈی، ٹی پدما راؤ، جوگو رامنا کے علاوہ دیگر بھی موجود ت

اقامتی اردو میڈیم جونیر کالجس انگریزی میڈیم میں تبدیل

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ہندوستان میں آزادی کے بعد سے مسلمانوں کو معاشی ، تعلیمی ، سیاسی اور زندگی کے دیگر شعبوں میں پسماندہ رکھنے کی منصوبہ بند کوششیں کی گئیں اس طرح جنگ آزادی میں ’ انقلاب زندہ باد ‘ جیسا ولولہ انگیز اور انقلابی نعرہ عطا کرنے والی زبان کو بھی مسلمانوں سے جوڑ کر تعصب و جانبداری کا نشانہ بنایا گیا ۔ نتیجہ میں شرفاء و معزز