ضلع میدک کا طالب علم ہماچل پردیش سے بخیر و عافیت گھر واپس

سنگاریڈی ۔ 12 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہماچل پردیش کی بیاس ندی میں حیدرآباد کے 24 طلباء غرقاب ہوگئے جس میں ضلع میدک سے تعلق رکھنا والا ایک طالب علم سریکانت ریڈی عمر 22 سال میردوڈی منڈل کرشماتی طور پر بچ کر اپنے گھر واپس ہوگیا اس نے بتایا کہ جملہ 48 طلباء ہماچل پردیش کیلئے روانہ ہوئے تھے جن میں سے 24 طلباء غرقاب ہوگئے ۔ سریکانت ریڈی کی و

ہمناآباد میں شاداں اسکول کا دسویں جماعت میں شاندار مظاہرہ

ہمنا آباد ۔ 12 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )اولاد کی صحیح تعلیم و تربیت والدین کے اہم فرائض میں سے ہے۔ ہر وہ شخص قابل ِ تحسین ہوگا جو اپنے بچوں کی خاطر خواہ تعلیم کا صحیح انتظام کر کے انہیں قابلِ فخر مسلمان اور ایک اچھا شہری بننے کا موقع فراہم کر ے۔ ہماری تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں نے دین کے ساتھ ساتھ دنیوی علوم کو اپنا کرسائنس کی دنیا میں

ضلع عادل آباد کی تقسیم سے معاشی عدم توازن کا اندیشہ

عادل آباد ۔ 12 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع عادل آباد کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے منیچریال یا بیلم پلی کو ضلع بنانے کی صورت میں ضلع عادل آباد معاشی اعتبار سے مزید پسماندگی کا شکار ہو کر رہیگا ۔ ضلع کی آمدنی کا زیادہ تر انحصار منیچریال ڈیویژن میں شمار کیا جاتا ہے ۔ جس کی اصل وجہ ہے کہ منچریال ریونیو ڈیویژن میں 1956 میں کوئلے کی کانوں

اعلی تعلیم کیلئے ہرممکنہ سہولتوں کی فراہمی

منااکھیلی:12جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت ا علیٰ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے ہر وہ سہولت فراہم کر رہی ہے جس کی ضرورت ہے تاکہ ایک طالب علم بھی تعلیم سے محروم نہ ہو۔ یہ بات وزیر مال مسٹر سرینواس پرساد نے بیدر کے جھرہ فنکشن ہال میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس ایل سی اور پی یو سی میں امتحانات میں اول نمبر پر آنے والے طلباء کے

تلنگانہ کی گاڑیوں کیلئے نمبر پلیٹ پر گزٹ کی اجرائی

حیدرآباد۔/11جون، ( سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے آج نئی ریاست تلنگانہ میں چلنے والی گاڑیوں کے نمبر پلیٹ کے سلسلہ میں گزٹ کی اجرائی کردی ہے۔ اجراء کردہ گزٹ میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ تلنگانہ میں چلائی جانے والی گاڑیوں کا نمبر TS سے شروع ہوگا جبکہ عرصہ دراز سے ریاست تلنگانہ کی تحریک کے دوران یہ باور کرایا جارہا تھا کہ تلنگانہ میں گاڑیوں کا ن

ایس ایس سی نصاب کی تبدیلی اور پرچوں کی جانچ کے نئے طریقوں کے منفی اثرات

حیدرآباد۔/11جون، ( سیاست نیوز) ایس ایس سی نصاب میں تبدیلی کے اثرات جہاں طلبہ پر مثبت ثابت ہوں گے وہیں طلبہ پر تلگو زبان کا بوجھ عائد ہوگا۔ نصاب میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ پرچوں کی جانچ کے طریقہ کار اور سالانہ امتحانات کے نشانات کے حصول کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی لائی گئی ہے۔ اس تبدیلی کے اعتبار سے ایس ایس سی طلبہ کو تلگو میں بھی دیگر زبا

مغل پورہ پلے گراؤنڈ پر کل رحمت عالم کمیٹی کا مرکزی جلسہ شب برات

حیدرآباد /11 جون ( راست ) کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کے زیر اہتمام برصغیر ہند کا عظیم الشان فقیدالمثال سالانہ مرکزی جلسہ شب برات 13 جون بروز جمعہ بعد نماز عشاء مغل پورہ پلے گراؤنڈ پر منعقد ہوگا ۔ محمد شاہد اقبال قادری ( صدر رحمت عالم کمیٹی ) اور ڈاکٹر محمد عظمت رسول نے بتایا کہ جلسہ کی سرپرستی مولانا محمد عبداللہ قریشی الازہری ( خطیب م

کل ہند مرکزی میلاد کمیٹی کے مرکزی جلسہ شب برات خلوت میدان پر مہمان علمائے دین

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( راست ) : حضرت العلامہ محمد عمر نورانی ( گیا ، بہار ) ان لوگوں میں ہیں جو کردار و اخلاق کی بلندی ، شائستگی اور عظمتوں کے ساتھ اپنے وجود کو تھامے رکھتے ہیں اللہ تعالیٰ نے ان کو ایسی خصوصیات و امتیازات سے نوازا جن کے سبب شمالی ہند کے علماء میں وہ ذی و جاہت نظر آتے ہیں ۔ مسلک اہلسنت و جماعت کی ترجمانی ان کی زندگی کا مقص

انتقال

حیدرآباد۔/11جون، ( راست ) مخدوم، اریب اور اختر حسن کے ساتھی اردو کے مشہور شاعر، ادیب ، صحافی اور عثمانین میر ہاشم (اورنگ آباد ) کا آج دوپہر میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوا۔ میر ہاشم متوازن فکرو نظر کے دانشور، ادیب اور شاعر تھے۔ مجلس بلدیہ پربھنی کے صدر اور پربھنی کے مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ رہے۔ آپ کا شمار شنکر راؤ چوہان صاحب کے

مواضعات میں ترقیاتی کاموں کیلئے راہ ہموار

کریم نگر۔/11جون، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے دیہی مقامات پر معرض التواء ترقیاتی کاموں کی تکمیل کا راستہ صاف ہوچکا ہے، اب ضلع کے مواضعات کے لئے بہتر دنوں کی شروعات ہونے کی توقعات پوری ہوجائیں گی۔ پنچایتوں کے چناؤ کے بعد قریب ایک سال ہونے کو آرہا تھا لیکن کسی بھی قسم کے فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے سرپنچ مایوس تھے۔ اب کچھ تاخیر

شریمتی پدما دیویندر ریڈی کو ڈپٹی اسپیکر کا اعزاز

میدک۔/11جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسپیکر اسمبلی کی حیثیت سے مسٹر مدھوسدن چاری کے بلا مقابلہ انتخاب کے بعد چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے حلقہ اسمبلی میدک کی نمائندگی کرنے والی حرکیاتی رکن اسمبلی شریمتی ایم پدما دیویندر ریڈی کو ڈپٹی اسپیکر اسمبلی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چنانچہ شریمتی پدما نے اپنا پرچہ نامزدگی بھی داخل کردیا۔ ت

حدیث شریف

حضرت ابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’چھپاکر صدقہ دینا اللہ کے غضب کو ٹھنڈا کردیتا ہے اور رشتہ داروں سے حسنِ سلوک عمر کو بڑھاتا ہے‘‘۔ (طبرانی)

حدیث شریف

حضرت ام کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’افضل صدقہ وہ ہے، جو دشمن رشتہ دار کو دیا جائے‘‘۔ (طبرانی)