کلکٹر نظام آباد اور سب کلکٹر بودھن کا اچانک تبادلہ

نظام آباد : 17 ؍ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر مسٹر پی ایس پردیو منا، سب کلکٹر بودھن ہری نارائن کا تبادلہ کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے احکامات جاری کیا ہے ۔ گذشتہ چند دنوں سے افواہیں سرگرم تھی کہ ضلع کلکٹر مسٹر پردیو منا کا تبادلہ یقینی ہے اور یہ بات حقیقت ثابت ہوئی۔ 2004 بیاچ سے تعلق رکھنے والے پردیو منا کا تعلق کرناٹک ریاست سے ہے ورن

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو لوگ مسجد میں قرآن کی تلاوت کرتے ہیں یا قرآن کا درس دیتے ہیں، اُن پر اللہ کی طرف سے ایک نور مقرر کیا جائے گا‘‘۔ (احمد)

حدیث شریف

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے کسی تنگدست مقروض کو مہلت دی تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو معاف فرمائے گا‘‘۔ (طبرانی)

میدک آمد پر ڈپٹی اسپیکر کا زبردست خیرمقدم

میدک۔18جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی حکومت انتخابات سے قبل عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کافی کوشاں ہے۔اس سلسلہ میں ریاستی حکومت نے 25لاکھ مقروض کسانوں کو تلنگانہ ریاست کے زرعی مقاصد کیلئے بنک سے حاصل کردہ قرضوں کو18ہزار کروڑ روپئے معاف کرنے کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔اس منصوبہ پر عمل آوری کیلئے بنکس کے عہدیداروں

تلنگانہ این جی اوز یونین نظام آباد کے انتخابات

نظام آباد۔18 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ نان گزیٹیڈآفیسر یونین کے انتخابات میں گینی گنگارام کو صدر، اے کشن کو سکریٹری کی حیثیت سے بلامقابلہ منتخب کیا گیا۔ سال 2014-17 ء کیلئے منعقدہ انتخابات میں گینی گنگارام کو صدر، سکریٹری کشن کے علاوہ اعزازی نائب صدر کی حیثیت سے بی نریندر، نائب صدور کی حیثیت سے بی نر ہری، جی ونود کمار، اے نر ہر

میڈیکل کالج نظام آباد میں سال دوم کی منظوری

نظام آباد۔18 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ میڈیکل کالج نظام آباد میں سال دوم کے کلاسس کے آغاز کیلئے میڈیکل کونسل آف انڈیا کی منظوری حاصل ہوئی۔ باوثوق ذرائع سے ملی اطلاع کے بموجب دہلی میں دو دن قبل ہی میڈیکل کونسل آف انڈیا کے اجلاس میں عہدیداروں نے سال دوم کے کلاسس کے آغاز کیلئے منظوری دینے کی اطلاع ہے ۔ سال دوم کی منظوری کے

کرناٹک میں 15 رمضان تک ائمہ و موذنین کو ہدیہ کی ادائیگی

گلبرگہ۔ 18جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کرناٹک کے ائمہ و موذنین کے لئے امسال عید الفطر کی خوشیاں اس حیثیت سے دوبالا ہو جائیں گی کہ اُنہیں حکومت کرناٹک کی جانب سے تین ماہ اپریل، جون جولائی کے ہدیہ کی ادائیگی کی جانے والی ہے ۔ ائمہ کو فی کس3500روپئے ماہانہ کے حساب سے کل 10ہزار500روپئے اور موذنین کو فی کس 2500روپئے ماہانہ کے حساب کل7ہزار 500روپئے کے ح

مویشیوں کیلئے بہترین طبی خدمات کی ہدایت

کریم نگر /18 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) موسم برسات میں مویشیوں و جانوروں کو مختلف قسم کے امراض میں مبتلا ہوتے ہیں ۔ ضلع کے تمام وٹرنری دواخانوں میں ڈاکٹرس و عملہ دستیاب رہ کر بہتر طبی خدمات فراہم کرنے ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے یہ ہدایت دی ۔ پیر کی صبح کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں تمام ضلعی عہدیداران کے ساتھ ’’ ڈائیل یوور کلکٹر پروگرام ‘‘

پٹلم میں برقی کی محدود سربراہی

پٹلم /18 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محکمہ ٹرانسکو کے لائن انسپکٹر مسٹر گنگادھر کی اطلاع کے بموجب پٹلم منڈل میں روزانہ صبح 6 بجے سے 7 بجے اور شام کے 5 بجے سے 6 بجے تک برقی کٹوتی کی جائے گی ۔اسی طرح دن میں جملہ 2 گھنٹے برقی سربراہی مسدود کی جائے گی۔ سارفین اس اطلاع کو نوٹ فرمالیں ۔

سدی پیٹ کے علماء و حفاظ کا مشاورتی اجلاس

سدی پیٹ /18 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملی مفادات اور ملت اسلامیہ کی اصلاح و فلاح بہبودی اور اصلاح معاشرہ کی خاطر سدی پیٹ کے علماء حفاظ کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔ کنوینر جمعیتہ الحفاظ و صدر نے صحافتی بیان میں بتایا کہ ملی مفادات اور اصلاح معاشرہ اور رمضان شریف میں حفاظ کا انتظام و فراہمی کیلئے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر سدی

مریضوں کے علاج میں تساہلی پر سخت کارروائی

میدک /18 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈپٹی انسپکٹر قانون ساز اسمبلی تلنگانہ اسٹیٹ محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی کے صدارت میں ایریا ہاسپٹل میدک کے ڈاکٹروں ، نرسیس اور دیگر عملہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ دوران اجلاس پدما دیویندر ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کے علاج میں تساہلی و غفلت نہ برتیں بشمول ڈاکٹرس ، نرسیس اور

ریاستی تلنگانہ قائدین کا قافلہ کاماریڈی روانہ

پٹلم /18 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر پٹلم کے بانسواڑہ روڈ تلنگانہ آفس کے مقابل تلنگانہ قائدین جمع ہوکر موٹر گاڑیوں کے ذریعہ ایک قافلہ کاماریڈی کیلئے روانہ ہوا ہے ۔ نومنتخبہ زیڈ پی ٹی سی مسٹر پرتاب ریڈی نے نمائندہ سیاست کو بتایا کہ ہمارا قافلہ کاماریڈی حلقہ کے منسٹروں سے ملاقات کرنے کیلئے روانہ ہورہا ہے ۔ کاماریڈی سے بودھن وزیر مر

رمضان میں صفائی انتظامات کو بہتر بنانے کا مطالبہ

ناندیڑ۔18جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ناندیڑ شہر کے بیشتر مسلم اقلیتی علاقوں میں مقامی باشندوں کو بُنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے سبب پچھلے کئی برسوں سے کئی طرح کے مسائل سے دوچار ہونے کی نوبت پیش آرہی ہے۔ اس سلگتے و پیچیدہ مسئلے کو حل کرنے کیلئے ناندیڑ WPIکے ذمہ داران میں شامل فیروز خان غازی (ضلع صدر ) ، سمیر پٹھان ( پی آر سیکریٹری ) ، حاف

پوسٹ میٹرک ویمنس ہاسٹل میں داخلے کیلئے درخواستیں مطلوب

کریم نگر /18 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر کریم نگر بی ایس لتا کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود کریم نگر کے ذریعہ 2014-15 سال کیلئے مختلف اضلاع سے غیر مقامی طلباء یعنی کریم نگر شہر سے 5 کیلومیٹر سے زیادہ دوری پر رہنے والے کریم نگر مستقر کے کالجوں میں زیر تعلیم اقلیتی طالبات سے پوسٹ میٹرک گرلز ہاسپٹل میں 50 طالبات کے داخ

بغداد میں پھنسے ملازمین کے رشتہ داروں کیلئے خصوصی کنٹرول روم

محبوب نگر /18 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عراق میں جاری داعش کے حملوں اور خونریزی کے پیش نظر بغداد میں موجود ہندوستانی ملازمین کے رشتہ داروں کو تازہ ترین اطلاعات سے واقف کرانے کیلئے کلکٹریٹ محبوب نگر میں خصوصی کنٹرول روم قائم کئے جانے کی اطلاع ضلع کلکٹر ایم گریجا شنکر نے کی ۔ مزید معلومات کیلئے 9866098111 پر معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔

محبوب نگر میں قلت آب دور کرنے کیلئے میونسپل کمشنر سے نمائندگی

محبوب نگر /18 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سید تقی الدین سکریٹری جہانگیر پیراں آئی ٹی آئی محبوب نگر نے شہریان محبوب نگر کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے میونسپل کمشنر امریا سے ملاقات کی اور شہریان محبوب نگر کی شدید تکالیف کا ذکر کرتے ہوئے بتاے کہ مستقر کے تمام محلہ جات میں پینے کے پانی کیلئے لوگ تڑپ رہے ہیں ۔ گذشتہ 17 دن سے نلوں کے ذریعہ پانی ک

علم دین حاصل کرنے والوں پر اللہ کی خاص رحمت

منااکھیلی؍17جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر حیدرآبادمعھد انوارالقرآن فیض پورہ بیدر شاخ جامعہ نظامیہ کے جلسہ دستار بندی و تکمیل حفظ قرآن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد خواجہ معین الدین ناظم معھد انوارالقرآن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مول