مندروں میں سرقہ کرنے والا عادی سارق گرفتار

حیدرآباد 19 جون (سیاست نیوز) مہانکالی پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرلیا جو شہر کے مختلف مندروں میں پوجا کے بہانے داخل ہوکر مورتیوں کے قیمتی زیورات و دیگر اشیاء کا سرقہ کیا کرتا تھا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نارتھ زون شریمتی جئے لکشمی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 24 سالہ کے پوچیا ساکن مونڈہ مارکٹ سکندرآباد کا تعلق سدا شیو پی

طلاق کا انتقام : رشتہ دار کی بیوی کی کردار کشی ایک شخص گرفتار

حیدرآباد 19 جون (سیاست نیوز) سائبر آباد کی سائبر کرائم پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو اپنے طلاق کا انتقام لینے کیلئے قریبی رشتہ دار کی بیوی سے متعلق قابل اعتراض مواد بذریعہ ای میل گشت کرا رہا تھا۔ انسپکٹر سائبر کرائم مسٹر ایس جئے رام نے بتایا کہ 34 سالہ سی ایچ پراوین کمار جو پرافٹ شو کمپنی وجئے نگرم میں ایریا سیلز منیجر کا کام کرت

ٹرین حادثات میں 3 ہلاک

حیدرآباد /19 جون ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے ٹرین حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ ایک نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی اور دو ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ہلاک ہوگئے ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 23 سالہ گوپال جو پیشہ سے لیبر تھا رام پور نینارم میں رہتا تھا ۔ کل اس نے حفیظ پیٹ اور چندانگر کے درمیان ریلوے

محبت میں ناکامی پر نرس کی خودکشی

شمس آباد /19 جون ( سیاست نیوز ) شمس آباد میں ایک لڑکی نے محبت میں ناکامی پر دواخانہ کی بلڈنگ سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب کے کویتا 22 سالہ پیشہ نرس اکشنا ہاسپٹل شمس آباد متوطن سرکنڈہ ، آمنگل ، محبوب نگر نے 17 جون کو دواخانہ کی تین منزلہ عمارت پر پہونچ کر اپنے عاشق کو فون کرکے شادی کیلئے راضی کرنے کی کوشش کی ۔ اس نے شا

راجندر نگر علاقہ میں خاتون جھلس کر فوت

حیدرآباد /19 جون ( سیاست نیوز ) راجندر نگر کے علاقہ میں ایک خاتون مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ خاتون شانتااماں جو راجندر نگر گوپال نگر میں رہتی تھی 14 جون کے دن خاتون اپنے مکان میں مشتبہ طور پر جھلس گئی تھی جو کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ راجندر نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

چنچل گوڑہ میں ٹی آر ایس کے دفتر کا محمد محمود علی کے ہاتھوں افتتاح

حیدرآباد۔19جون(سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر ووزیر مال تلنگانہ جناب محمد محمودعلی نے آج پرانے شہر میںتلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے دفتر کا افتتاح کیا اورپارٹی پرچم بھی لہرایا۔ نئی سڑک واقع چنچل گوڑہ میںانہوں نے ٹی آر ایس پارٹی کے دفتر کا افتتاح کے بعد مقامی عوام سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر مقام دانشواروں کی جانب سے ڈپٹی چیف منسٹر محم

انتقال

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جون : ( راست ) : محمد منعیم الدین صوفی ساکن خلوت فرزند محمد کلیم الدین صوفی کا 15 جون اتوار شریان پھٹ جانے کی وجہ سے دمام میں انتقال ہوگیا ۔ 19 جون کو تدفین بعد عصر دمام میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 20 جون بروز جمعہ مسجد لیمو والی ہمت پورہ بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 دختران ایک فرزند ہے ۔ مزید معلومات

یلاریڈی میںسرکاری اراضی پر شجرکاری کا مشورہ

یلاریڈی ۔ 19 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل تاڑوائی ڈپٹی تحصیلدار مسٹر ایشور نے ایک اجلاس میں کہا کہ مواضعات میں کسان سرکاری اراضیات پر شجرکاری کریں ۔ سرکاری اراضیات اور اسائنمنٹ اراضی پر بھی کسان ساگوان ، میوہ جات کے پودوں کی شجرکاری کرتے ہونگے ایک پودا لگاتے وقت 9 روپئے ادا کئے جائیں گے ۔ سال بھر تک اگر 100 پودوں کی افزائش کریں گے تو

قانونی معلومات پر جلسہ کا انعقاد

کوڑنگل ۔ 19 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ممبرس پیٹ منڈل مستقر پر قانونی معلومات پر مبنی جلسہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر فرسٹ کلاس منصف مجسٹریٹ کوڑنگل محترمہ سبیتا نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ پیار و مروت بھی سکھانے پر زور دیں ۔ ذہنی طور پر مبتلا ہو کر خلاف کام کی انجام دہی سے گریز

کوڑنگل توسیع شاہراہ کے کاموں میں سرعت پیدا کرنے پر زور

کوڑنگل ۔ 19 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر ریونت ریڈی رکن اسمبلی کوڑنگل نے اے سی ڈی پی فنڈس کے تحت کوڑاکرکٹ کی نکاسی کیلئے میجر گرام پنچایت کوڑنگل کیلئے چار لاکھ پچھتر ہزار روپئے کی خطیر رقمی لاگت سے موٹر گاڑی فراہم کرتے ہوئے گرام پنچایت کے حوالہ کیا ۔ بعدازاں دفتر گرام پنچایت میں مسٹر یس یم غوثن نائب سرپنچ نے مسٹر ریونت ریڈی کو تہنی

مدرسہ خیرالعلوم بودھن کا جلسہ دستار بندی

بودھن ۔ 19 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) 25 جون چہارشنبہ کو بعد عشاء مدرسہ خیرالعلوم بودھن کا جلسہ دستار بندی بمقام ثناء پیالیس ، رنجل بیس مقرر ہے ، جس میںمولانا سید ولی اللہ قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد ، مولانا عتیق احمد قاسمی ناظم جامعہ گلشن خیرالنساء ظہیرآباد ، مفتی غلام یزدانی اشاعتی خطیب جامع مسجد بیدر کے خطابات ہوں گے ۔ مدر

فیصد 12 تحفظات کیلئے قانونی اقدامات کا مطالبہ

نظام آباد ۔ 19 ۔ جون ( ای میل ) صدر ریاستی بی جے پی کشن ریڈی کی جانب سے تلنگانہ میں مسلم اقلیت کو تعلیم اور روزگار شعبوں میں 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کے سلسلہ میں کے سی آر کی قیادت میں ریاستی حکومت کی یقین دہانی پر اعتراضات پر قاضی سید ارشد پاشاہ سینئر قائد کانگریس و سابق نائب صدرنشین میونسپل کونسل نے کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد سے آج تک م

جگتیال میں اردو اساتذہ کی جائیدادوں پر تقرری کا مطالبہ

جگتیال ۔ 19 ۔ جولائی ( ذریعہ فیاکس ) اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن تلنگانہ کے صدر منصور عثمانی کے بموجب گورنمنٹ اپرپرائمری اسکول جمیی گڈہ میں جماعت اول تا ہفتم میں تقریباً (90) طلباء و طالبات زیرتعلیم ہیں جس کیلئے سرکاری کوئی ٹیچر موجود نہیں ہے اسی طرح گورنمنٹ اپرپرائمری اسکول گاندھی نگر میں تقریباً 75 طلباء و طالبات زیرتعلیم ہیں جس کیلئے