میاں پور میں ایک شخص کا قتل

حیدرآباد ۔ 22 ؍ جون ( سیاست نیوز) میاں پور پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے قتل کی واردات میں 45 سالہ الکٹریکل کنٹراکٹر جی ویرنا یادو کا نامعلوم افراد نے بہیمانہ طور پر قتل کر دیا ۔ پولیس کے بموجب ویرنا یادو پریم نگر نیو حفیظ پیٹ کا ساکن تھا اور اس کی نعش آج صبح میاں پور علاقہ میں کھلی اراضی کے سروے نمبر 45 سے دستیاب ہوئی ۔ پولیس اور کلوز ٹیم

بیگم پیٹ میں تاجر کا بہیمانہ قتل

حیدرآباد ۔ 22؍ جون ( سیاست نیوز) بیگم پیٹ علاقہ اننانگر میں تاجر کا بہیمانہ طور پر قتل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب 29 سالہ اے تروپتی ریڈی کو کل رات دیر گئے نامعلوم افراد نے اس کے مکان میں قتل کر دیا ۔ پولیس بیگم پیٹ نے بتایا کہ تروپتی ریڈی کے سر پر آہنی سلاخوں سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے تاجر کی نعش

عمارت سے گرنے پر ایک طالب علم ہلاک

حیدرآباد ۔ 22؍ جون (سیاست نیوز) ڈونڈیگل علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں اونچی عمارت سے اتفاقی طور پر گرنے کے باعث 12 سالہ طالب علم ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پی ایس چکراوردھن نے کل رات عمارت کی تیسری منزل پر واقع پانی کی ٹانکی کے معائنہ کے دوران اتفاقی طور پر نیچے گر پڑا ۔ اس حادثہ میں چکراوردھن برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ اور ڈونڈیگل پول

ریل پٹریاں عبورکرنے کے دوران ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔ 22 ؍ جون (سیاست نیوز) ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران خانگی ملازم ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ کے بالیا ساکن تارانگر لنگم پلی کل رات دیر گئے چندانگر تا لنگم پلی کے درمیان ریلوے پٹریاں عبور کر رہا تھا کہ اچانک ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

برقی تار کی زد میںآکر طالب علم ہلاک

حیدرآباد ۔ 22 ؍ جون (سیاست نیوز) میر پیٹ ارنا پُرنا کالونی میں پیش آئے ایک واقعہ میں 20 سالہ پالی ٹیکنک طالب علم برقی تار کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وینکٹیش ساکن بڑنگ پیٹ ضلع رنگاریڈی کل شام اُدم گڈہ علاقہ میں برقی تاروں کی مرمت کر رہا تھا کہ وہ اچانک حادثہ کا شکار ہوگیا اور جزوی طور پر جھلس گیا ۔ وینکٹیش کو مقامی دواخان

خاتون کی جھلسی نعش دستیاب

حیدرآباد ۔ 22 ؍ جون (سیاست نیوز) ابراہیم پٹنم ناگنا پلی میں ایک خاتون کی جھلسی ہوئی نعش دستیاب ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ ایم چلکما جو سرینواس چاری کی بیوی تھی کی جھلسی ہوئی نعش آج اس کے مکان سے دستیاب ہوئی ۔ ابراہیم پٹنم پولیس نے بتایا کہ چلکماکی نعش دستیاب ہونے پر اس کے پڑوسیوں نے اس سلسلہ میں پولیس کو اطلاع دی ۔ جبکہ اس کا شوہر سر

انتقال

حیدرآباد۔/22جون، ( راست ) جناب محمد عبدالسبحان ( سراج ) ولد جناب محمد عبدالستار مرحوم کا بروز ہفتہ 21جون کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز اتوار بعد نماز ظہر جامع مسجد دیوان دیوڑھی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد الہی چادر گھاٹ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر جامع مسجد دیوان دیوڑھی میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فو

دھونی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم اِنگلینڈ روانہ

ممبئی ۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی مضبوط ٹیم کے خلاف 9 جولائی سے ٹرینٹبرج، ناٹنگھم میں شروع ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی کرکٹ سیریز کے دوران موقع ملتے ہی میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرنا اور آخر تک اسے برقرار رکھنا اہم ہوگا ۔ دھونی نے انگلینڈ روانگی سے قبل پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے

میسی کے عمدہ مظاہرہ کے باعث ارجنٹینا اگلے مرحلے میں داخل

بیلو ہریزنٹ (برازیل)۔22 جون (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ 2014ء کے گرو پ ایف کے ایک میچ میں ارجنٹینا نے کھیل کے اضافی منٹوں میں ایران کے خلاف گول کرکے دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ایران نے عمدہ دفاعی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 90 منٹ تک ارجنٹینا کے فاروڈز کی ایک نہ چلنے دی لیکن میچ کے اختتامی منٹوں میں لیونل میسی نے ایران کی اُمیدوں پر پانی پ

ہالینڈ اور چلی کے درمیان ہوگی، سرفہرست بننے کی جنگ

ساؤ پالو(برازیل)۔22 جون (سیاست ڈاٹ کام)ہالینڈ اور چلی کے درمیان پیر کو یہاں گروپ بی میں سرفہرست رہنے کیلئے مقابلہ ہوگا اور یہ دونوں ہی ٹیمیں پری کوارٹر فائنل میں پانچ مرتبہ کی عالمی چمپین برازیل کے خلاف کھیلنے سے بچنے کی کوشش کریں گی۔دونوں ہی ٹیمیں اپنے پہلے دو میچ جیت کر آخری 16 میں جگہ بنا چکی ہیں اور دونوں ٹیموں کے 6-6 پوائنٹس ہیں۔

فیفا ورلڈ کپ : آج کروشیا کیلئے ’’کرو یا مرو‘‘ کا مرحلہ

رسیفے (برازیل)۔22 جون (سیاست ڈاٹ کام) کروشیا کے نیکو کووواچ نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کے لئے پیر کو یہاں میکسیکو کیخلاف ہونے والا مقابلہ فائنل کی طرح ہوگا کیونکہ اس میچ میں کامیابی ہی آخری 16 میں ان کی جگہ پکی کرے گی۔کروشیا نے گروپ اے کے اپنے پہلے میچ میں میزبان برازیل کے ہاتھوں 3-1 کی شکست کے بعد زبردست واپسی کرتے ہوئے کیمرون کو 4-0 سے شکست د

انگلینڈ کے خلاف میتھیوز کا متاثرکن مظاہرہ ، 4 وکٹس

لیڈز۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز نے ٹسٹ کریر کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان انگلینڈ کی پیشرفت کو روک دیا۔ دوسرے ٹسٹ کے تیسرے دن سری لنکا نے دوسری اننگز میں لنچ تک بناء کسی نقصان کے 22 رنز بنالئے۔ قبل ازیں میتھیوز نے 16 اوورس میں 44 رنز دے کر 4 وکٹس لئے۔ انہوں نے 2012ء میں ملبورن میں آسٹریلیا کے خلاف 60 رنز کے عو

بوسینا ہرزوگوینا ورلڈ کپ سے باہر

برازیل۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ کے گروپ ایف کے ایک مقابلے میں نائجیریا سے ہارنے کے بعد بوسنیا ہرزوگوینا کا ورلڈ کپ کا سفر ختم ہو گیا ہے۔گروپ ایف میں ارجنٹینا پہلے ہی دوسرے مرحلے کے کوالیفائی کر چکا ہے۔ اب ایران اور نائجیریا میں سے ایک ٹیم گروپ ایف سے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرسکتی ہنائجیریا اور بوسنیا ہرزوگوینا کے میچ کا ا

گھانا، جرمنی کا شاندار میچ برابری پر ختم

فورٹالیزا (برازیل)۔22 جون (سیاست ڈاٹ کام)ورلڈ کپ 2014 ء کے گروپ جی میں جرمنی اور گھانا کے درمیان مقابلہ برابری پر ختم ہوگیا ہے۔دو میچوں میں جرمنی نے 4 پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں۔ اگلے میچ میں فتح کی صورت میں جرمنی دوسرے ہاف کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔ جرمنی کا اب امریکہ سے مقابلہ ہوگا۔گھانا نے جو پہلے میچ میں امریکہ سے 2-1 سے ہار گیا تھا اس میچ

القاعدہ عسکریت پسندوں نے سینئر یمنی فوجی عہدیدار کو ہلاک کردیا

صنعا۔22جون ( سیاست ڈاٹ کام ) القاعدہ کے مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک سینئر فوجی عہدیدار کو اُس کے مکان کے روبرو ہلاک کردیا۔ یمن کی وزارت دفاع کے بموجب دو افراد جو موٹر سیکل پر سوار تھے بریگیڈیر جنرل عبداللہ المحضر پر اندھادھند فائرنگ میں ملوث تھے ۔ بریگیڈیر جنرل عبداللہ ایک کمیٹی کے رکن تھے جسے مسلح افواج کی تنظیم جدید کی ذمہ داری سپرد

اغوا شدہ اسرائیلی نوجوانوں کی تلاش ہنوزجاری‘ 2فلسطینی ہلاک

یروشلم ۔ 22جون ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل کی فوج نے کہا کہ فوجیوں نے ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور ایک فلسطینی طبی عہدیدار نے کہا کہ ایک اور شخص ہلاک کیا گیا ہے ۔ جب کہ اسرائیلی فوج3لاپتہ اسرائیلی نوجوانوں کی تلاش ہنوز جاری رکھے ہوئے ہیں اور اسلامی عسکریت پسند گروپ حماس کا صفایا کرنا چاہتی ہے ۔ اسرائیلی فوج کے بموجب نبلوس کے

ہند۔افغان شراکت داری کی علامت پارلیمنٹ کی عمارت آئندہ سال تیار

کابل۔22جون ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کی نئی پارلیمنٹ کی عمارت اُس کی تعمیر ہندوستان کررہا ہے اور تیاری کے بعد اسے پُرامن جمہوریت کی سمت پیشرفت کے آرزومند افغان عوام کو بطور تحفہ پیش کرے گا ‘مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے کیونکہ کام کے حالات چیالنجوں سے بھرپور تھے ‘ تاہم امید ہے کہ آئندہ سال تک عمارت تیار ہوجائے گی ۔اس عمارت کی تعمیر ج