یلاریڈی میں ٹی ٹی ایف منڈل کمیٹی کا قیام

یلاریڈی۔25 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ٹیچرس فیڈریشن (ٹی ٹی ایف) منڈل لنگم پیٹ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ضلع سکریٹری انجیا ‘ جوائنٹ سکریٹری سبھاش نے مزید بتایا کہ منڈل ٹی ٹی ایف کمیٹی کا قیام بلامقابلہ عمل میں لایا گیا جس میں صدر کیلئے پرتاپ ریڈی ‘ باناپور ہائی اسکول نائب صدر بالیا ‘ جنرل سکریٹری وینکٹیا ‘ مستاپور ضلع ک

یلاریڈی میںپودوں کی سربراہی کیلئے درخواستیں مطلوب

یلاریڈی۔25 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے مختلف مواضعات سے تعلق رکھنے والے کسانوں پودوںکیلئے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ منڈل تحصیلدار مسٹر رمیش نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں کروڑوں پودوں کی افزائش پروگرام کے تحت لنگم پیٹ کے کسانوں سے بھی پودے سربراہ کرنے کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ ہر کسان کھیت کے ایک ایکڑ پر زرعی گٹہ کے اطراف 16

سنگاریڈی میں اوقافی جائیدادوں کے مسئلہ پر کل اجلاس

سنگاریڈی۔25جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر ٹی ہریش راؤ ریاستی وزیر آبپاشی و مارکیٹنگ 27جون بروز جمعہ صبح 10بجے کانفرنس ہال کلکٹریٹ بلڈنگ سنگاریڈی میں ضلع میدک کی اوقافی جائیدادوں اور ماہ رمضان کے انتظامات پر ضلع کلکٹر اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کریں گے ۔ جائزہ اجلاس میں سب سے پہلے ماہ رمضان المبارک کے دوران پی

ورنگل میں نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

ورنگل۔25جون ( فیکس) ماہانہ فاتحہ حضرت سیدنا معشوق ربانیؒ نعتیہ محفل و مشاعرہ کا انعقاد 21جون 2014ء بروز ہفتہ بعد نماز عصر تا عشاء عمل میں آیا ۔بعد نماز عصر محفل درود پاک سجائی گئی ‘بعد نماز عشاء ضیائے مصطفےؐ کی جانب سے نعتیہ مشاعرہ و محفل نعت کا انعقاد عمل میں آیا ۔ قاری محمد امجد علی رضوی امام و خطیب مسجد حضرت ہدایت علی شاہ کاوری مولاع

کریم نگر میں آج مفت طلبی کیمپ کا اہتمام

کریم نگر ۔ 25جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایس ایس میڈیکل کریم نگر روبرو سرکاری دواخانہ گیٹ نمبر 2پر کریم نگر ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل انتظامیہ کی جانب سے 27جون بروز جمعہ صبح 10بجے تا 5بجے شام فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر ماہر امراض نسوان ڈاکٹر کے سہاسنی ایم ڈی ڈی جی او اور ماہر جلدی امراض ڈاکٹر وی سمن چندر راؤ ایم ڈی ڈرماٹول

وزیر داخلہ نرسمہا ریڈی سے نمائندگی

محبوب نگر ۔25جون ( بذریعہ ای میل) سیٹیزن ویلفیر کمیٹی کی جانب سے ریاستی وزیر داخلہ مسٹر این نرسمہا ریڈی کو ملاقات کر کے مبارکباد دی گئی ۔ اس وفد میں محمد ذکی صدر ‘ ڈاکٹر رشید رہبر جنرل سکریٹری اور محسن خان قائد ٹیآر ایس شامل تھے ۔ اس موقع پر صدر ویلفیر کمیٹی محمد ذکی نے وزیر داخلہ سے نمائندگی کی کہ رمضان شریف کے موع پر حیدرآباد کے علاو

ائمہ و موذنین کی ناقدری قطعی برداشت نہیں کی جائے گی

بنگلور۔25جون ( فیکس) ائمہ و موذنین کے ہدایہ کے متنامعہ فارم کی کشمکش آج اس وقت دور ہوئی جب آل انڈیا امامس کونسل کا ایک وفد ریاستی صدرمولانا صاحب یوسف رشادی کی قیادت میں وزیر اوقاف جناب الحاج قمر الاسلام کے پاس ائمہ و موذنین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی شکایات کو لیکر پہنچا۔ وزیر موصوف نے ائمہ و موذنین کے متنازعہ فارم کے تعلق سے مکمل

ماہ رمضان میں بنیادی سہولیات کی فراہمی

جگتیال۔25جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ماہ رمضان اور عیدالفطر کے موقع پر مساجد اور عیدگاہوں پر بہترین سہولیات فراہم کی جائے ۔ مسلمان ماہ رمضان امن و امان اور خشو وخضوع عبادات کے ساتھ منائیں ۔ ان خیالات کا اظہار سب کلکٹر جگتیال مسٹر سریکش بی لٹکر نے سب کلکٹر اجلاس ہال میں صدر مرکزی کمیٹی و صدور مساجد جگتیال اور مختلف محکموں کے عہدیداران ک

نئی ریاست تلنگانہ میں دلت طبقہ متاثر

تانڈور۔25جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانڈور میں مادیگا ریزرویشن پوراٹا سمیتی کے صدر شری مندا کرشنا مادیگا کادلت طبقہ نے شاندار خیرمقدم کیا ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ تلنگانہ شری کے چندر شیکھر راؤ پر کڑی نکتہ چینی کی اور کہا کہ تحریک تلنگانہ کے دوران کے سی آر نے کہا تھا کہ تلنگانہ ریاست کا پہلا وزیراعلیٰ دلت طبقہ سے ہوگا اور کسانوں کو 5 ایکڑ ا

کھمم میں ایسپی کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لئے عوامی دربار پروگرام

کھمم ۔ 25جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوامی مسائل پر کھمم ضلع ایس۔پی اے وی رنگاناتھ کی جانب سے منعقد کردہ ہفتہ واری پروگرام میں اپنے اپنے علاقوں سے آئے ہوئے عوام کے مسائل کی یکسوئی کرتے ہوئے متعلقہ پولس اسٹیشنوں کو احکامات جاری کیا،٭ضلع کھمم کے ویرا منڈل سے تعلق رکھنے والا وینکڈیشورلو نے ضلع ایس پی کو اپنی فریا د سنا ئی کہ حیدرآباد می

سنگاریڈی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں بی اے میں داخلے

سنگاریڈی۔25جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گرلز ڈگری کالج سنگاریڈی روبرو اسپورٹس اسٹیڈیم گراؤنڈ پر بی اے میں داخلے کے خواہشمند طالبات سمیرا لکچرر سے ملاقات کرتے ہوئے 26جون کو بی اے میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے انٹرمیڈیٹ سکنڈ ایئر کامیاب طالبات گورنمنٹ ڈگری کالج فار گرلز پہنچ کر فوری تفصیلات حاصل کرلیں۔

راماگنڈم و گوداوری کھنی میں

گوداوری کھنی۔25جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راما گنڈم ایک صنعتی شہر ہے جس میں FCI,NTPC اور AP Gen Co راما گنڈم ٹاؤن واقع ہے ۔ ان علاقوں میں ملازمین اور مزدوروں کی سہولت کیلئے دوکانات کو اب تک منگل کو بند رکھا جارہا تھا اور گوداوری کھنی ایک کوئلہ کا شہر ہے جس میں سنگارینی ملازمین رہتے ہیں ۔ اس علاقہ میں چہارشنبہ کو دوکانات بند یعنی تعطیل رہتی تھی

راجدھانی ایکسپریس حادثہ میں جانی نقصان پر قائدین کا اظہارِ تعزیت

نئی دہلی ۔25 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج راجدھانی ایکسپریس حادثہ میں انسانی جانوں کے ضائع ہونے پر اظہارِ رنج کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ عہدیدار اس حادثہ کی وجہ دریافت کرنے کے لئے عاجلانہ بنیادوں پر تحقیقات کریں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے حادثہ پر اظہارِ رنج و غم کرتے ہوئے زخمیوں کی عاجلانہ صحت یابی کی دُعا ک

ٹرین کرایہ میں اضافہ پر عمل آوری شروع ، احتجاج نظرانداز

نئی دہلی ۔25 جون (سیاست ڈاٹ کام) ریلوے کرایہ میں اضافہ پر آج سے ملک گیر سطح پر عمل آوری کا آغاز ہوگیا حالانکہ مختلف سیاسی پارٹیوں اور تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ مسافرین کی جانب سے بھی اسے اُن پر اضافی بوجھ قرار دیا گیا ہے۔ چنائی سے موصولہ اطلاع کے بموجب بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت پر اضافہ ٹرین کرایہ سے فوری دستب

وزیر خارجہ سشما سوراج کا دورۂ بنگلہ دیش

نئی دہلی۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) اپنے اولین بیرونی دورہ کیلئے وزیر خارجہ سشما سوراج بنگلہ دیش روانہ ہوگئیں، وہ بنگلہ دیش کی اعلیٰ سطحی قیادت سے کلیدی باہمی مسائل بشمول سرحدی معاہدہ اور مجوزہ دریائے تیستا معاہدہ پر تبادلہ خیال کرے گی، حالانکہ معاہدوں پر دستخط نہیں کئے جائیں گے اور کوئی بڑا نتیجہ متوقع نہیں ہے، لیکن یہ دورہ جسے غیرسگ

پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل گورنروں کے تقررات کا امکان برقرار، حکومت کا بیان

نئی دہلی۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل جس کا 7 جولائی سے آغاز ہوگا، نئے گورنروں کے تقررات کے امکان کو مسترد نہیں کیا اور کہا کہ 3 تا 4 دن بعد ہی کوئی بات کہی جاسکے گی۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ وہ فی الحال کسی بھی امکان کو مسترد نہیں کرسکتے۔ ان سے پارلیمنٹ

صورتِ حال ’’اچھے دنوں‘‘ کے برعکس : سورین

بوکارو(جھارکھنڈ)۔25 جون (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جھارکھنڈ ہیمنت سورین نے بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے ملک کیلئے ’’’اچھے دن آنے کی خبر دی تھی، لیکن موجودہ صورتحال اس کے برعکس ہے‘‘۔

عراق بحران سے ہندوستان کو تیل کی سربراہی غیرمتاثر

سرینگر۔25 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے آج کہا کہ عراق کی صورتِ حال فکرمندی کی وجہ ہے اور اُمید ظاہر کی کہ خلیجی ملک میں یہ انتشار ہندوستان میں تیل کی سربراہی کو متاثر نہیں کرے گا۔ مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع راؤ اندرجیت سنگھ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراق کا نیا مسئلہ فکرمندی کی وجہ ہے۔ ہماری تیل پائپ لائن جنوبی عراق سے گ

درج فہرست ذاتوں ؍ قبائل پر مظالم کیخلاف قانون کا استحکام

نئی دہلی۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) امکان ہے کہ مودی حکومت پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں ایک مسودہ قانون پیش کرے گی تاکہ درج فہرست ذاتوں اور قبائل کے افراد پر مظالم کے خلاف موجودہ قانون کو مزید مستحکم کیا جائے۔ اس اقدام کی پہل سابق یو پی اے حکومت نے کی تھی۔ درج فہرست ذاتوں اور قبائل (انسدادِ مظالم) ترمیمی آرڈیننس جو جاریہ سال 4 مارچ کو جاری کی

عراق میں امریکہ کی خصوصی افواج کو پیچیدہ چیلنج درپیش

بغداد؍ واشنگٹن، 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی خصوصی افواج کو جو عراق میں تین سال کے وقفے سے تعینات کی گئی ہیں، پیچیدہ چیلنجوں کا سامنا ہے۔ انہیں عراقی فوج کی مدد کرنا ہے اور عسکریت پسندوں سے جنگ کی ان کی صلاحیت بہتر بنانا ہے۔ فوج کے گرین بیریٹس جو کئی برسوں سے اپنے کام کے ایک بنیادی حصے کے طور پر دیگر ممالک کی افواج کو تربیت دینے اور حا