رکن اسمبلی بیدر کی مایوس کن کارکردگی

منااکھیلی ؍27جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایک سال کے دوران بیدر کے رکن اسمبلی گرپادپا ناگمارپلی کاکام عوام کو مایوس کرتاہے۔ وہ اسلئے کہ انھوں نے گذشتہ ایک سال کے دوران کوئی کام ہی نہیں کیا۔ وہ عوام سے دور ہوچکے ہیں ۔ یہ الزام کانگریس کے سابق رکن اسمبلی رحیم خان نے لگایا۔ ان سے رکن اسمبلی گرپادپانگمارپلی کی ایک سالہ کارکردگی کے متعلق دریا

مانسون کی تاخیر سے آمدپر کسانوں کو مشکلات

نارائن پیٹ۔/27جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) امسال مانسون کی تاخیر سے آمد اور تاحال مانسون کے کمزور پڑجانے سے ریاست میں قحط جیسے حالات پیدا ہوجانے کا ماہرین موسمیات نے انتباہ دیا ہے۔ ریاست میں برقی بحران کے جلد بحال ہونے کے امکانات نہیں ہیں، تقریباً ایک ماہ گذر جانے کے باوجود بارش نہ ہونے سے یہاں کے کسانوں میں مایوسی پیدا ہوگئی ہے۔ مانسو

یتیم کے ساتھ حسن سلوک کرنے کی تلقین

نارائن پیٹ۔/27جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یتیم بچے معاشرہ کا محروم و مظلوم طبقہ ہے ان کی سرپرستی و تعلیم و تربیت کرنے والوں کو اللہ کے رسولؐ نے کئی بشارتیں دی ہیں۔ آپؐ نے معاشرہ میں اس گھر کو بہترین گھر قرار دیا جس میں یتیم ہو اور اس کے ساتھ حسن سلوک کیا جائے، اور اس گھر کو بدترین گھر کہا جس میں یتیم ہو اور اس کے ساتھ بدسلوکی کی جائے۔ ان خی

سنہرے تلنگانہ کیلئے خواتین کو آگے آنے کا مشورہ

کلوا کرتی۔/27جون، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر کلواکرتی میں نگر پنچایت کے زیر اہتمام آج مختلف پروگرامس منعقد کئے گئے جس میں مہمانان خصوصی حلقہ ناگرکرنول ایم پی نندی ایلیا، کلواکرتی ایم ایلاے چلا ومشی چندر ریڈی، میپما پراجکٹ ڈائرکٹر گیتا، مارکٹ کمیٹی چیرمین امپلا نائیک، کمشنر بلدیہ محمد صابر علی، پی نرسا گوڑ تمام وارڈ کونسلرس محمد شاہ

مساجد و درگاہوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے نمائندگی

بودھن۔/27جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر ضلع وقف بورڈ کمیٹی نظام آباد جناب جاوید اکرم نے کل شام گورنمنٹ وہپ ورکن اسمبلی بودھن جناب محمد شکیل کی رہائش گاہ واقع اچن پلی بودھن پر ان سے ملاقات کرتے ہوئے بتایاکہ نو تشکیل ریاست تلنگانہ سے حکومت کو سالانہ ضلع نظام آباد سے تقریباً چار کروڑ روپئے آمدنی ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سابقہ متحدہ ریا

ارجنٹینا اور نائجیریاکی پیشقدمی، ایران ورلڈ کپ سے باہر

پورٹ الیگرے ۔26 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ 2014 کے گروپ ایف میں پہلے راؤنڈ کے آخری میچوں میں ارجنٹینا نے نائجیریا کو جبکہ بوسنیا نے ایران کو شکست دے دی ہے۔تاہم شکست کے باوجود نائجیریا کی ٹیم ارجنٹینا کے ہمراہ اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہے اور اس گروپ میں ایران اور بوسنیا کا ورلڈ کپ کا سفر ختم ہوگیا ہے۔نائجیریا اور ارجنٹینا کا میچ پورٹ

شکیری کی ہیٹ ٹرک، سوئٹزرلینڈ اور فرانس ناک آؤٹ مرحلے میںداخل

ریو ڈی جنیرو ۔26 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ 2014 کے گروپ ای سے فرانس اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیموں نے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے جبکہ ہونڈاروس اور ایکواڈور کی ٹیمیں ٹورنمنٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔گذشتہ روز کھیلے گئے میچوں میں جہاں سوئٹزرلینڈ نے ہونڈاروس کو 2-0 گول سے شکست دی وہیں فرانس اور ایکواڈور کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ف

سوریز کو کاٹنے کی عادت چھوڑ نے میں وقت لگے گا:ماہر نفسیات

ریسف،برازیل۔26 جون (سیاست ڈاٹ کام ) لوئس سوریزکی کترنے کی حرکت پر ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ سوریز اپنی اس عادت کو چھوڑ تو سکتے ہیں لیکن اس میں کافی وقت لگے گا۔ ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ میں نے سوریز کی ویڈیو دیکھی ہے جس میں وہ میچ کے دوران گول نہ ہونے پر مایوس اورناراض نظر آئے اور بالاخر انہوں نے اپنا غصہ حریف اطالوی کھلاڑی چیلینی پر

پانچ مقابلوں کی ٹسٹ سیریز ایک نیا چیلنج : دھونی

لیسٹر ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے خلاف سیریز میں شکست کے بعد انگلش ٹیم کے حوصلے پست ہیں لیکن ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا ہیکہ میزبان ٹیم کے خلاف 5 ٹسٹ مقابلوں کی سیریز ایک نیا چیلنج ہوگا۔ اب جبکہ مہمان ٹیم نے کھلاڑیوں کو زیادہ تجربہ بھی حاصل نہیں ہے۔ دھونی نے مزید کہا کہ میزبان ٹیم کے کھلاڑی گھریلو حالا

سرینواسن آئی سی سی کے چیرمین منتخب

ملبورن ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی کے معزول صدر این سرینواسن کو آئی سی سی کی 52 رکنی کونسل کا صدر منتخب کرلیا گیا ہے اور اس طرح آئی سی سی میں نئی تبدیلیوں کے بعد سرینواسن آئی سی سی کے پہلے چیرمین بن گئے ہیں حالانکہ ہندوستان کی سپریم کورٹ نے آئی پی ایل کے 2013ء ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ تنازعات کی تحقیقات کے ضمن میں انہیں عہدہ سے معطل

رچرڈس کرکٹ اور فٹبال ورلڈکپ کھیلنے والے واحد کھلاڑی

لندن ۔26 جون (سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ کا کھیل برصغیر میں جنون کی حیثیت اختیار کرچکا ہے لیکن برازیل میں جاری ورلڈ کپ بھی جنوبی ایشیا میں رنگ جماچکا ہے۔ دونوں کھیلوں میں کوئی مماثلت نہیں البتہ کچھ بڑے نام مشترک ہیں۔ دنیا کے عظیم ترین بیٹسمینوں میں سے ایک ویوین رچرڈس کے بارے میں کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ زبردست فٹ بالر بھی تھے۔ وہ دنیا کے واحد

مہلک حملوں سے لیبیا کی رائے دہی متاثر

طرابلس ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) فوجیوں پر ایک مہلک حملہ اور انسانی حقوق کے علمبردار ایک کارکن کی ہلاکت سے پارلیمانی انتخابات کی رائے دہی متاثر ہوئی اور رائے دہی کا بہت کم فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ لیبیائی عہدیداروں کو امید ہیکہ سیاسی انتشار نقطہ عروج پر پہنچ چکا ہے چنانچہ ختم ہوجائے گا۔ کرنل معمر قذافی کی اقتدار سے بیدخلی کے بعد لیبیا میں

صیانتی دھاوے کے دوران دھماکوں سے بیروت ہوٹل دہل گیا

بیروت ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک خودکش بم بردار نے آج بیروت کی ہوٹل میں اپنے کمرہ میں خود کو دھماکہ سے اڑا دیا جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی اور سیاہ دھویں کا کثیف بادل تیسری منزل کی کھڑکیوں سے فضاء میں اڑتا ہوا دیکھا گیا۔ یہ واقعہ لبنانی فوج کے بیروت ہوٹل پر دھاوے کے دوران پیش آیا۔ دیورائی ہوٹل ضلع راوش میں مصروف اوقات میں یہ واقعہ پیش آی

یمن : ایرپورٹ پر بندوق برداروں کا حملہ، 3 فوجی ہلاک

عدن ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) نامعلوم بندوق برداروں نے جن پر القاعدہ کے کارکن ہونے کا شبہ کیا جارہا ہے، یمن کے شہر سایون کے ایرپورٹ میں زبردستی داخل ہوگئے جو جنوب مشرقی صوبہ حضرموت میں واقع ہے۔ حملہ آوروں نے بین الاقوامی ایرپورٹ کے باب الداخلہ پر فوجیوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ یہ باب الداخلہ فضائیہ زیراستعمال بھی ہے۔ بعدازاں انہوں

یوکرین مسئلہ پر اوباما کا پوٹن کو انتباہ

واشنگٹن ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے آج انتباہ دیا کہ اگر روس تیز رفتار سے مشرقی یوکرین میں کشیدگی کم نہ کرے تو روس پر مزید تحدیدات عائد کی جائیں گی۔ وزیراعظم اٹلی مٹیو رینزی سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے صدر امریکہ بارک اوباما نے عہد کیا کہ روس کو علحدگی پسندوں کو جنگ بندی معاہدہ کی تعمیل پر آمادہ کرنے کیلئے ان