پرائمری مدارس کیلئے ہیڈ ماسٹر کی جائیدادیں منظور

بیدر 3 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست کے 60 سے زائد طلباء والے ہائر پرائمری مدارس کیلئے ہیڈ ماسٹرس کی جائیدادیں منظور کی گئی ہیں۔ جملہ 6 ہزار ٹیچرس کو ترقی دی جائے گی ۔ ریاستی وزیر پرائمری اسکول اور ہائی اسکول تعلیم مسٹر کے رتنا کر نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ تعلیم سے متعلق 62 فیصد فائلوں کی یکسوئی کیگئی ہے۔3 ہزار

اسلامیہ آرٹس اینڈ سائنس کالج کے شاندار نتائج

ورنگل 3 جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تاریخی شہر ورنگل کا قدیم ترین ادارہ اسلامیہ آرٹس اینڈ سائنس کالج ورنگل ہمیشہ کی طرح سال حال بھی شاندار نتائج برآمد کیا ہے ۔ سال حال کاکتیہ یوینیورسٹی ورنگل نے تعلیمی سال 2013-2014کے نتائج کا اعلان کیا ہے جس میں کالج ہذا بی جے اے ، بی ایس سی و بی کام کے طلباء و طالبات نے ہمیشہ کی طرح شاندار تعلیمی نتائج کا مظ

ضلع بیدر میں نقلی ڈاکٹروں کی بھر مار،عوام کی جانوں سے کھلواڑ

بیدر 3 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جعلسازی اور دھوکہ بازی عام ہوتی جارہی ہے ۔ علم کے اہم شعبہ میں جعلسازی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ ڈاکٹر اور طب جیسا اہم اور حساس ترین شعبہ بھی دھوکہ بازوں کے دسترس سے باہر نہیں ہے ۔ تعلیم کا ماحول عام ہوتا جارہا ہے اور علم کم ہوتا جارہا ہے ۔ تعلیم کا شوق ہر کسی کو ہے یہی وجہ ہے کہ جب کسی جاہل کو عالم کہہ کر پکار

سینئر سٹیزنس ویلفیر سوسائٹی کا جشن تلنگانہ

نظام آباد:3؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم اے جلیل سکریٹری سینئر سٹیزنس ویلفیر سوسائٹی نظام آباد کی اطلاع کے بموجب بتاریخ 2؍ جون 2014 ء کو ہندوستان کی 29 ویں ریاست تلنگانہ کے قیام کے سلسلہ میں ایک تقریب دفتر ہذا منعقد کی گئی ۔ 9 بجے صبح کار گذار صدر محمد بشیر الدین نے قومی پرچم لہرایا اور تمام حاضرین جلسہ میں مٹھائی تقسیم کی گئی جلسہ کو م

مسلم ٹیچرس جے اے سی کا جشن تلنگانہ

نظام آباد:3؍ جون ( محمد جاوید علی) یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر مسلم میناریٹی ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی (ٹی ایم ایم ٹی جے اے سی)نظام آباد کے زیر اہتمام جشن تلنگانہ ریاست مناتے ہوئے ایک موٹر سیکل کا شہر کے نہروپارک سے انعقاد عمل میں لایا گیاجس میں تمام شعبہ جات کے اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے موقع پر زبرد

کاغذ نگر میں جشن تلنگانہ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

کاغذ نگر 3 جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)انچارج کلکٹر ضلع عادل آباد کے احکامات کے مطابق کاغذ نگر میں جشن تلنگانہ نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا مختلف سرکاری دفاتر میں ذمہ داران نے پنی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کاغذ نگر کے عوام ،مرد و خواتین اور طلباء کو جشن تلنگانہ میں مصروف رکھا ۔ مسٹر ایشور یا تحصیلدار کاغذ نگر شریمتی پدما جا

مرکزی وزیر ریلوے سدا نند گوڑا کو مبارکباد

بیدر 3 جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بی جی شیٹکار صدر بیدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے ایک اور یادداشت مرکزی وزیر ریلوے ڈی وی سدا نند گوڑا کو روانہ کرتے ہوئے مرکزی کابینہ میںانہیں ریلوے کا قلمدان حاصل ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ سابق وزیر ریلوے ملیکارجن کھرگے کی جانب سے اعلان کردہ اور شروع کئے گئے ریلوے اسکیمات جیسے ریلوے ڈیویژن آفس قائم

ظہیر آباد میں تلنگانہ کا جشن و آتشبازی

ظہیر آباد 3 جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نئی ریاست تلنگانہ کے آج یوم تاسیس کے موقع پر تمام سرکاری دفاتر پر قومی پرچموں کی کشادگی کے ضمن میں آئی جس کے ساتھ ہی 2 تا 7 جون سرکاری طور پر جشن منانے کا آغاز ہوگیا۔ کانگریس پارٹی ظہیر آباد ٹاون کی جانب سے یکم جون کے آغاز شب کے موقع پر مشعل جلوس نکال کر یوم تاسیس تلنگانہ کی تقاریب کا آغاز کیا گیا ۔ اس م

تلنگانہ کیلئے جان نچھاور کرنے والے ’’امر شہید‘‘

نظام آباد:3؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی پروفیسر محمد اکبر علی خان نے ملک کی 29 ویں ریاست تلنگانہ کے قیام پر تلنگانہ کی عوام دلی مبارکباد پیش کی ۔ نئی ریاست کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریشن بلڈنگ تلنگانہ یونیورسٹی میں ہندوستانی پرچم کشائی کے م

تلنگانہ کے ڈپٹی وزیر اعلی کو اقلیتوں کی مبارکباد

یلاریڈی /3 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملک کی 29 ویں ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلی مسٹر کے چندرا شیکھر راؤ اور تمام وزراء کو یلاریڈی کے اقلیتی قائدین نے دلی مبارکباد پیش کی ۔ خاص کر جناب محمد محمود علی کو ریاست تلنگانہ کا ڈپٹی وزیر اعلی بنایا جانا خوش آئند بات ہے ۔ تلنگانہ کے پہلے ڈپٹی وزیر اعلی ہونے کا نہیں اعزاز ملا ہے ۔ جس پر یلاریڈی کے تم

تلنگانہ میں ضلع محبوب نگر کو عدم نمائندگی

محبوب نگر /3 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نئی ریاست تلنگانہ کی پہلی کابینہ میں ضلع محبوب نگر کو نمائندگی نہ ملنے پر ٹی آر ایس کیڈر اور عوام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ۔ ایک طرف زبردست جوش و خروش کے ساتھ تلنگانہ کا استقبال کیا جارہا تھا تو دوسری ضلع کے عوامی حلقوںمیں ضلع کو کابینہ میں جگہ نہ ملنے کا تذکرہ عام تھا ۔ 20 برسوں سے جب بھی ریاستی حک

عادل آباد میں جشن تلنگانہ تقریب کا انعقاد

عادل آباد /3 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات تیقن کے باوجود یوم تلنگانہ تاسیس کے موقع پر مستقر عادل آباد کے پولیس پریڈ گراؤنڈ پر ضلع کلکٹر کی تقریر میں اقلیتوں کو نظر انداز کرنے کے بناء پر تلنگانہ جشن میں شریک اقلیتی طبقہ میں ناراضگی کو محسوس کیا گیا ۔ ضلع کلکٹر مسٹر احمد بابو نے ضلع میں مختلف محک

دلتوں کے ساتھ کے سی آر کا دھوکہ

یلاریڈی /3 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد اس صوبہ کا پہلا وزیر اعلی دلت طبقہ سے بنائے جانے کا وعدہ مسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے کرکے خود ہی اس عہدہ کیلئے حلف لیکر دلتوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے ۔ یلاریڈی مستقر پر MRPS قائدین نے اخباری نمائندوں سے بتایا کہ مسٹر کے سی آر نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے صوبہ کے 80 لاکھ دلتوں کو دھوک

دوپہر کے کھانے کی اسکیم میں بدعنوانیاں

بیدر /3 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت کی جانب سے سرکاری اور امدادی مدارس میں بچوں کیلئے شروع کردہ دوپہر کے کھانے کی اسکیم میں ضلع بیدر میں بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں کی شکایت موصول ہوئی ہیں ۔ ضلع میں اوقع سرکاری مدارس میں طلباء کی تعداد بالکل نہ ہونے کے برابر ہے ۔ کئی مدارس ایسے ہیں جہاں طلباء کی تعداد کم ہے اور غیر ضروری طور پر

آمینہ بیگم کی ٹی آر ایس میں شمولیت

کریم نگر /3 مئی ( راست ) آمینہ بیگم نائب صدر اقلیتی سیل تلگودیشم نے اپنے قریبی بہی خواہوں کے ساتھ تلگودیشم پارٹی کو خیرباد کرتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ انہوں نے اپنے صحافتی بیان میں وضاجحت کی یہ فیصلہ ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اپنے ضمیر کی آواز پر ہے ۔ چونکہ تلنگانہ عوام کی اکثریت نے ٹی آر ایس پارٹی کو اقتدار میں

کابینہ میں حلقہ اسمبلی یلاریڈی سے عدم نمائندگی

یلاریڈی /3 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی حلقہ اسمبلی جو ایک عرصہ سے پسماندگہ کے دلدل میں رہا ہے ۔ جس کی ترقی کیلئے حکومت نے اس علاقہ سے کابینہ میں جگہ دینا بھول گئی ۔ جس پر مقامی عوام میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ جبکہ حلقہ یلاریڈی سے مسٹر رویندر ریڈی نے چار مرتبہ انتخاب میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ مسٹر محمد لیاقت علی نے اپنے ایک بیان میں کہ

نیالکل میں جشن تلنگانہ کا جوش و خروش کے ساتھ انعقاد

نیالکل /3 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نیالکل منڈل کے مواضعات حدنور ڈپور ملگی بنست پور مرزا پور وڈی ملگی خلیل پور نعمت آباد گنگور میں علحدہ ریاست تلنگانہ کی یوم تاسیس کا نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ طلباء نے آگش بازی کے ساتھ رقص کیا ۔ نیالکل منڈل میں ایم آر او ایم پی ڈی او آفس پر راج شیکھر ایم ای او پربھاکر راہ سرپنچ بھاگیما مرز