گیاس المیہ ، کے سی آر کا اظہار افسوس

حیدرآباد۔27 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو نے پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے ضلع مشرقی گوداوری میں گیل پائپ لائن گیاس اخراج المیہ میں کم سے کم 15 افراد کی اموات اور 18 افراد کے زخمی ہوجانے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ زخمی افراد بہت جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔ کے سی آر نے متوفیوں کے افراد

باغ جہاں آراء میں سٹہ باز گرفتار

حیدرآباد ۔ /27 جون (سیاست نیوز) پرانے شہر میں سٹہ کا کاروبار چلانے والے ایک شخص کو کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 58 سالہ محمد قدیر ساکن باغ جہاں آراء یاقوت پورہ اپنے مکان میں سٹہ کی رقم وصول کرتے ہوئے سٹے بازوں سے رقومات حاصل کرکے ان سے 10 فیصد کمیشن حاصل کیا کرتا تھا ۔ قدیر کو سال 2012 ء میں ٹاسک فورس نے سٹ

قمار بازی کے اڈہ پر دھاوا ایک گرفتار ، نقد رقم ضبط

حیدرآباد ۔ /27 جون (سیاست نیوز) کمرشیل اپارٹمنٹ میں چلائے جانے والے قمار بازی کے اڈے پر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے دھاوا کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا اور وہاں سے نقد رقم اور موبائیل فون برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ جی وجئے کمار جو روڈ نمبر 1 بنجارہ ہلز میں واقع الکازار پلازہ اپارٹمنٹ کے فلیٹ نمبر 305 میں قمار بازی کا اڈہ چلارہا ت