میری شخصی زندگی کو نشانہ بنایا گیا: مودی

نئی دہلی /9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی نے آج کانگریس اور اس کی سربراہ سونیا گاندھی کو مورد الزام ٹھہرایا کہ انھیں اقتدار سے روکنے کی کوشش میں ان کی شخصی زندگی اور ان کی ذات سے متعلق مسائل اٹھاتے ہوئے گھٹیا سیاست چلائی جا رہی ہے۔ 3D ہولو گرام ریلیوں کے بارہ راؤنڈس کے منجملہ اپنے آخری مرحلہ کو مخاطب کرتے ہوئے، جن کے ذریعہ وہ ملک بھر

کمشنروں میں کوئی اختلاف نہیں: الیکشن کمیشن

نئی دہلی /9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج رات اپنے تین کمشنروں کے مابین اختلافات کی باتوں کو خارج کردیا اور کہا کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق شکایات کی عاجلانہ یکسوئی کرتا ہے۔ وارانسی میں نریندر مودی کو جلسہ عام کے انعقاد کی اجازت نہ دینے پر بی جے پی کی جانب سے جانبداری کے الزامات کے جواب میں ای سی نے ایک بیا

سابر متی کا پانی بھی آلودہ عام آدمی پارٹی کا دعویٰ

احمد آباد /9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر گجرات اور بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی کے یہاں دریائے سابر متی کی صفائی کے تعلق سے دعوے کو جھٹلاتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے آج ایک رپورٹ جاری کی، جو کہتی ہے کہ اس دیا کا پانی نہایت آلودہ ہے۔ مودی نے قبل ازیں کہا تھا کہ وہ وارانسی میں گنگا کی صفائی کا کام کریں گے اور اس کے پانی کو خالص

شاردا اسکام کی سی بی آئی تحقیقات خاطیوں کو سزا ہوگی: ممتا بنرجی

برہم پور /9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شاردا چٹ فنڈ اسکام کی سپریم کورٹ کی جانب سے سی بی آئی انکوائری کی ہدایت کے تناظر میں ممتا بنرجی نے آج جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ انھیں عدالتی احکام سے کوئی فرق نہیں پڑے گا اور خاطیوں کو سزا دی جائے گی۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ نے یہاں ضلع مرشد آباد کے انتخابی جلسہ سے خطاب میں کہا کہ جو لوگ غلطی کے مر

’’میرا اقتدار ہوتا تو مودی کو جیل بھیج دیتی‘‘

برہم پور (مغربی بنگال) /9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ممتا بنرجی نے آج کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ خوف کے خول میں بند ہے اور اس نے بی جے پی کے خلاف کارروائی کی جرأت نہیں دکھائی، نیز یہ کہا کہ اگر وہ دہلی میں برسر اقتدار ہوتیں تو وہ نریندر مودی کو جیل بھیج دیتیں۔ ’’انھیں (کانگریس) ہمت نہیں ہے۔ یہ پارٹی خائف ہے۔ وہ مفاہمت

امیت شاہ کی اعظم گڑھ سے متعلق تقریر میں کچھ غلط نہیں: الیکشن کمیشن

نئی دہلی /9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج کہا کہ بی جے پی لیڈر امیت شاہ کی اس تقریر میں کچھ غلط نہیں ہے، جس میں انھوں نے اعظم گڑھ کو دہشت گردوں کا اڈہ قرار دیا۔ الیکشن کمشنر ایچ ایس برہما نے یہاں کہا کہ انھوں نے خود تقریر کا جائزہ لیا۔ امیت شاہ نے صرف اعظم گڑھ کہا، جس میں کچھ غلط بات نہیں۔

وارانسی میں آج راہول کا روڈشو

نئی دہلی /9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کے لئے جیسے کو تیسا والے اقدام میں راہول گاندھی وارانسی میں کل روڈ شو منعقد کریں گے، جو اس پارلیمانی نشست کے لئے انتخابی مہم کا آخری روز ہے، جہاں سے بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں۔ وارانسی میں روڈشو سے متعلق فیصلہ اس وقت کیا گیا، جب مودی نے غیر تحریری ضابطہ کو توڑتے ہوئے راہ

مابعد چناؤ مایاوتی، ممتا کا بی جے پی کی تائید سے انکار

لکھنؤ /9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس پی سربراہ مایاوتی اور ترنمول کانگریس نے مابعد انتخابات بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے کی تائید کی ان تمام امیدوں پر عملاً پانی پھیر دیا، جن کا تذکرہ بی جے پی میں وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کیا تھا۔ بی ایس پی سربراہ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ب

نفرت بھرے دل ہندوستان پر حکمرانی نہیں کرسکتے: سونیا

مہراج گنج (یو پی) / باگھا (بہار) /9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی پر ان کے بار بار ایسے دعووں کے لئے لفظی حملہ کرتے ہوئے کہ وہ ان کے برخلاف غربت میں زندگی بسر کرنا جانتے ہیں، صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج کہا کہ وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بھی اپنے بچپن میں مصائب جھیلے ہیں، لیکن ایسا شخص جس کا دل نفرت سے بھرا ہو وہ اس ملک پر حکمرانی نہیں کر

ہندوستان کے کسی بھی آئندہ وزیر اعظم کے ساتھ کام کرنے کے لئے امریکہ تیار

نیویارک /9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج کہا کہ وہ ہندوستان کے کسی بھی آئندہ وزیر اعظم کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کرنے کا متمنی ہے۔ ان تبصروں کی تشریح یہ بھی ہوسکتی ہے کہ اگر مودی وزیر اعظم بنتے ہیں تو وہ ان کے ساتھ بھی کام کرنے کے لئے تیار ہو سکتا ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف نے ایک سوال پر جواب دیا کہ ’’مختلف موضو

مفتی تقی عثمانی اور پروفیسر روڈنی ولسن کو اسلامی بینک کا ایوارڈ

اسلامی ترقیاتی بنک نے پاکستان کے نامور عالم دین مفتی تقی عثمانی کی اسلامی بنکنگ کے فروغ کیلیے خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں اسلامی بنکنگ اور فنانس کے 2014 کے انعام کیلیے مستحق قرار دیا ہے۔ یہ انعام اسلامی بنکنگ کے فروغ کیلیے ان کی گراں قدر تعلیمی اور پیشہ ورانہ خدمات کی بنیاد پر انہیں اگلے ماہ پیش کیا جائے گا۔مفتی تقی عثمانی کے سات

حمص کے قلب میں شامی باغیوں کی قطعی پسپائی ‘1000باغی جنگجو روانہ

حمص۔9مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) حمص کے شہر سے جو باغیوں کا میدان جنگ بنا ہوا تھا باغی جنگجوؤں کا آخری گروپ بھی تخلیہ کررہا ہے ۔ اس سے صدر شام بشارالاسد کی علامتی کامیابی ظاہر ہوتی ہے ۔ جب کہ شام میں صدارتی انتخابات مقرر ہیں جو انعقاد سے پہلے ہی متنازعہ بن گئے ہیں ۔ باغیوں نے حلب کے تاریخی قلب میں دوبارہ حملہ کیا تھا اور ایک لکژری ہوٹل کو دھم