Month: 2014 مئی
چینی عوام سحر انگیز ہندوستانی ثقافت اختیار کرنے بے چین
بیجنگ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) چین نے آج کہا کہ ’’ہندوستانی میلہ کی جھلکیاں ‘‘ جاریہ سال چین میں منعقد کیا جانے والا سب سے بڑا ثقافتی میلہ ہے اور اس کے ذریعہ ہندوستانی ثقافت سے چینی عوام کو متعارف کروایا گیا ہے ۔ ہندوستانی ثقافت نے چینی عوام پر جادو کردیا ہے اور وہ ہندوستانی ثقافت اختیا رکرنے سے گہری دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔
بوسنیا میں نائٹ کلب پر دستی بم حملہ ‘ 26زخمی
سرائیوو۔12مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بوسنیا ہرزیگوینا پولیس نے کہا ہے کہ ایک شخص نے ایک نائٹ کلب پر دستی بم حملہکے ذریعہ 26افراد کو زخمی کردیا جن میں چھ کی حالت تشویشناک کی ہے اور بعد ازاں فون پر پولیس سے شکایت کی کہ اس واقعہ کے بعد نائٹ کلب کے باؤنسروں نے اس کو بری طرح زدوکوب کیا ۔ مغربی بوسنیا کے ویلیکا کلا دوسا ٹاؤن میں گذشتہ روز نائٹ کلب پ
فٹبال ورلڈ کپ ،برازیلی سرحدوں پر حفاظتی اقدامات کا آغاز
ریو ڈی جنیرو۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دنیا میں کھیلوں کے سب بڑے ٹورنمنٹ فیفا ورلڈ کپ کے آغاز کو ایک ماہ رہ گیا ہے۔ 12جون کو برازیلی شہر سائوپالو میں شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں دنیا کی 32 بہترین ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ٹھیک ایک ماہ بعد رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے بعد میزبان ٹیم برازیل کا سامنا کروشیا سے ہوگا۔ ا
چینائی کا آج راجستھان اور بنگلور کا دہلی سے مقابلہ
رانچی ؍ بنگلور ۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چینائی سوپرکنگس کل کھیلے جانے والے یہاں اپنے مقابلہ میں راجستھان رائلس کے خلاف کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹیموں کے جدول میں پہلا مقام حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہوگی۔ ٹیموں کے جدول میں فی الحال کنگس الیون پنجاب کے ساتھ مساوی نشانات کے باوجود چینائی سوپرکنگس دوسرے مقام پر موجود ہے جس کی اصل وجہ دونوں ٹی
مودی بی جے پی کی زبردست تائیدی لہر پر سوار
وارانسی 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام )وارانسی سے کانپور منتقل ہونے پر ناراضگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے بی جے پی قائد مرلی منوہر جوشی نے آج کہا کہ بی جے پی کی تائید میں ’’زبردست لہر‘‘ چل رہی ہے اور نریندر مودی اس موج پر سوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کی زبردست لہر چل رہی ہے اور بی جے پی کی تائید میں بھی ہے۔ مودی اس لہر پر سوار ہیں و
مودی کی زبان پر بھی گنگا جمنی تہذیب کا ترانہ ،ویڈیو پیغام
نئی دہلی 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام )وارانسی میں رائے دہی جاری رہنے کے دوران نریندر مودی نے آج وارانسی میں گنگا جمنی تہذیب کی بات چیت کرتے ہوئے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹوں کے ذریعہ اتحاد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے جذبہ کی عکاسی کریں ۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ’’ماں گنگا ‘‘ کی دہائی دیتے ہوئے بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار نے جو وا
مودی کے ساتھ لڑائی کا کجریوال کا ادعا اجئے رائے کی جانب سے مسترد
وارانسی 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام )اعلی سطحی لوک سبھا انتخابی حلقہ میں رائے دہی جاری رہنے کے دوران عام آدمی پارٹی کے امیدوار اروند کجریوال نے کہا کہ ان کی لڑائی راست بی جے پی کے نریندر مودی کے ساتھ ہیں اور کانگریس کے امیدوار اجئے رائے اس مقابلے میں کہیں بھی نہیں ہیں۔ تاہم اجئے رائے نے ان دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وارانسی کے رائے دہن
وارانسی بیرونی افراد کو منتخب نہیں کرے گا :اجئے رائے
وارانسی 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام )کانگریس پارٹی کے وارانسی کے لئے لوک سبھا امیدوار اجئے رائے نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ وہ اس اہم نشست سے مقامی افراد کی زبردست تائید کے ذریعہ کامیاب رہیں گے ۔ اجئے رائے نے کہا کہ وارانسی کے عوام کو ان کی نمائندگی کیلئے کسی بیرونی شخص کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سب ان کیلئے ووٹ دیں گے کیونکہ وہ ان ک
الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر گری راج سنگھ کوشبہ
پٹنہ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام )اپنے ایک ایسے تبصرے میں جس کی بناء پر وہ تازہ مشکلات کا شکار ہوسکتے ہیں بی جے پی کے قائد گری راج سنگھ نے آج الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مختلف پیمانے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کیلئے استعمال کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ کہتے ہوئے افسوس ہوتا ہے کہ الیکشن کمیش
وجہ بتاؤ نوٹس کا جواب دینے راہول گاندھی کوالیکشن کمیشن کی مزید 3 دن مہلت
نئی دہلی 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام )الیکشن کمیشن نے آج نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کو ان کے مبینہ تبصرہ پر کہ اگر بی جے پی برسر اقتدار آجائے تو تشدد میں 22 ہزار افراد ہلاک کردیئے جائیں گے، جاری کردہ وجہ بتاؤ نوٹس کا جواب دینے کیلئے 3 دن کی مہلت دی ۔ کمیشن نے راہول گاندھی سے آج صبح تک جواب طلب کیا تھا لیکن ان کی درخواست پر مہلت میں 15 مئی کی ص
ادونی کے میونسپل انتخابی نتائج کا اعلان
ادونی۔ 12 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مارچ 30کو منعقدبلدیہ انتخابات کی گنتی آج کرنول شہر کے سینٹ جوزف کالج میں منعقد کی گئی ۔ سیکیوریٹی کے کڑی بندوبست کے درمیان صبح 8 بجے سے گنتی کا آغاز ہوا۔ ضلع بھر کے 219میونسپل حلقوں کی گنتی دوپہر 11-30 بجے مکمل کرلی گئی۔ ادونی کے 41وارڈوں کی گنتی بھی اسی درمیان کی گئی۔ جس میںوائی ایس آر کانگریس کو 23، ٹی
شاہین پی یو کالج ہمناآباد اور گلبرگہ کے شاندار نتائج
منااکھیلی ۔12مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شاہین پی یو کالج ہمناآبا د اور شاہین پی یوکالج گلبرگہ کے نتائج شاندار آئے ہیں جس کی اطلاع دیتے ہوئے عبدالمنان سیٹھ صدر شاہین ادارہ جات بیدر نے بتایاکہ گلبرگہ شاہین کا نتیجہ74%اور شاہین ہمناآباد کا نتیجہ 57% رہاہے ۔گلبرگہ میں تین ڈسٹنگشن اور 65درجہ اول سے کامیاب ہوئے ہیں ۔ہمناآباد میں 33طلباء نے