سڑک حادثات 6 افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 50 سالہ عباس علی خاں جو چنچل گوڑہ علاقہ کے ساکن تھے ۔ 10 مئی کے دن اپنی اسکوٹر پر ٹینک بنڈ کے راستہ سے گزر رہے تھے کہ اسکوٹر بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور عباس علی خان علاج کے دورا

باؤلی میں گرنے سے موت

حیدرآباد ۔ 12 ۔مئی (سیاست نیوز) حیات نگر کے علاقہ میں ایک شخص باولی میں مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس حیات نگر کے مطابق 45 سالہ سرینواس جو حیات نگر کا ساکن تھا کل وہ علاقہ میں واقع باؤلی میں مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے باؤلی سے سرینواس کی نعش کو برآمد کرلیا ہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

انتقال

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( راست ) : محترمہ صغریٰ بیگم زوجہ جناب محمد عبداللہ کا بعمر 75 سال مختصر علالت کے بعد 12 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین قبرستان فرحت جنگ پیٹلہ برج میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم کل بعد نماز عصر مسجد نواب صاحب کنٹہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9849457821 ۔ 9396771783 پر ربط کریں ۔۔