فیفا فلسطینی کھلاڑیوں کی حمایت پر آمادہ: شہزادہ نواف
زیورخ ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دنیا میں سب سے زیادہ کھیلے جانے والے کھیل فٹبال کی بین الاقوامی تنظیم فیفا نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینی کھلاڑیوں کے ساتھ بھی ناروا سلوک کا نوٹس لینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ فیفا نے اس بات سے اتفاق عرب فٹبال فیڈریشن کے سربراہ شہزادہ نواف بن فیصل کی شکایت پر کیا ہے۔ یہ بات نوجوانوں کی بہبود کے شعبے کے صدر ا