عمرعبداللہ کو نئی حکومت سے امیدیں

سرینگر ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے چیف منسٹر عمرعبداللہ نے آج امید ظاہر کی کہ مرکز میں نئی حکومت بشمول کشمیر پاکستان کے ساتھ تمام دیرینہ مسائل کی یکسوئی کیلئے مذاکرات کے عمل پر پیشرفت کرے گی۔ عمر عبداللہ یہاں ایک سمینار سے خطاب کررہے تھے۔

نتیش مودی کو نہیں روک سکیں گے : بی جے پی

انتخابی مہمات کی تلخیوں کا دور ختم: مودی

نئی دہلی۔/13مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) اب جبکہ انتخابی مہمات میں ایک دوسرے پر تنقیدیں اور کیچڑ اچھالنے کا وقت ختم ہوگیا ہے، بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران جو ہوا سو ہوا لیکن اب ہمیں ایک دوسرے سے جڑ جانا چاہیئے۔ عوام کا درجہ سیاست سے اوپر کا ہے۔ مایوسی کو امیدوں سے بدلنے، زخموں کو مرہم سے بدلنے،

کانگریس کو خارجہ پالیسی تبدیل نہ ہونے کی توقع

نئی دہلی۔/13مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر راشد علوی نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ مرکز میں چاہے جس پارٹی کی حکومت بنے انہیں توقع ہے کہ نئی حکومت خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گی، جس پر اس کی پیشرو حکومت عمل کررہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل کے بعد توقع ہے کہ ہندوستان کے دنیا بھر کے ہر ملک سے تعلقات مزید خو

جئے پور، لکھنؤ اور ایٹا نگر میںہلکی اور تیز بارش

لکھنؤ؍ ایٹا نگر؍جئے پور۔ /13مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) اُتر پردیش کے مغربی علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی جبکہ مشرقی علاقوں میں موسم حسب معمول خشک رہا۔ باغپت، نجیب آباد، گنور، رام پور، گوتم بدھ نگر، میرٹھ، مظفر نگر، بجنور اور سہارنپور میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔ دوسری طرف راجستھان سے ملنے والی خبروں

ممبئی میں بی جے پی عاملہ کمیٹی کا آج اجلاس

ناگپور۔/13مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ریاستی بی جے پی یونٹ کی عاملہ کمیٹی کا کل ممبئی میں اجلاس منعقد ہوگا جہاں مہاراشٹرا میں مابعد انتخابات صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔عام انتخابات کیلئے مہمات کے اختتام پذیر ہونے اور رائے دہی کے بعد مہاراشٹرا یونٹ کی بی جے پی عاملہ کمیٹی کا پہلی بار اجلاس منعقد ہورہا ہے جہاں 48 لوک سبھا نشستوں کیلئے مختل

اگزٹ پولس کو نہیں مانتا: نتیش کمار

پٹنہ۔/13مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) اگزٹ پولس میں جے ڈی ( یو ) کی کارکردگی کو ناقص قرار دیا جارہاہے جس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم بہار نتیش کمار نے اگزٹ پولس کی قیاس آرائیوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حقیقی نتائج کا انتظار کرنا چاہیئے۔ اخباری نمائندوں کی جانب سے اگز ٹ پولس سے متعلق بار بار استفسار کئے جانے پر انہوں نے کہا

مودی کی جیت کے باوجود اگزٹ پولس غلط ثابت ہوں گے

نئی دہلی ۔ 13 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) اگزٹ اور مابعد چناؤ سروے کی اکثریت بھلے ہی ایک بات پر متفق معلوم ہوتی ہے کہ بی جے پی زیر قیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائینس (این ڈی اے) کو اکثریت حاصل ہوجائے گی یا پھر وہ اس کے آس پاس تک پہنچ جائیں گے۔ لیکن جو اعداد و شمار پیش کئے گئے ہیں، وہ مختلف النوع ہیں… ان کا رینج 248 نشستوں سے لیکر 340 کی بہت بڑی تعداد تک

امریکی وزیردفاع چَک ہیگل کی سعودی عرب آمد

ریاض ۔13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیردفاع چَک ہیگل مشرق وسطیٰ کے خطے کے دورے کے پہلے مرحلے میں منگل کو سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔مسٹر چَک ہیگل چہارشنبہ کو سعودی عہدے داروں سے شام کی صورتحال اور ایران کے جوہری تنازعہ پر جاری مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

مغویہ طالبات کی تلاش میں امریکی دستہ نائجیریا روانہ

واشنگٹن ۔13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی انتظامیہ کے سینئرحکام نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ نائجیریا کی 200سے زائد مغوی طالبات کی بازیابی کیلئے امریکی دستہ روانہ کر دیا گیا ہے۔ یہ پیشرفت بوکو حرام کے اغواکاروں کی طرف سے مغوی طالبات کی نئی ویڈیو سامنے لائے جانے کے بعد ممکن ہوئی ہے۔ جبکہ امریکی ماہرین اس ویڈیو سے اس امر کاپتہ چلا رہے ہیں کہ

بغداد میں شیعہ علاقہ میں بم حملے ،34 ہلاک ،80 زخمی

بغداد 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) مصروف اوقات میں بم حملوں کے سلسلہ سے جو بغداد کے شیعہ غالب آبادی والے علاقہ کو نشانہ بناکر کئے گئے تھے آج کم از کم 34 افراد ہلاک اور 80 دیگر زخمی ہوگئے ۔گذشتہ ماہ انتخابات کے بعد یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔ سرکاری عہدیدار 30 اپریل کے پارلیمانی انتخابات کی رائے شماری میں مصروف تھے۔ جاریہ سال خونریز عسکریت پسندی نے ت

فخرالدین علی احمد کی 109 ویں یوم پیدائش تقاریب

نئی دہلی ۔ 13 مئی (پریس نوٹ) وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے آج صدرجمہوریہ ہند جناب فخرالدین علی احمد مرحوم کے 109 ویں پیدائش کے موقع پر منعقدہ 39 ویں ’’یوم قومی استحکام‘‘ کے دعائیہ اجتماع میں شرکت کی۔ آیات قرآنی کی تلاوت کے بعد مرحوم صدر ہند کے پیرزادہ مولانا پیر سید شبیرنقشبندی افتخاری کی بارگاہ الہٰی میں رقت انگیز دعائیہ کلمات پر ڈ

انتقال

حیدرآباد 13 مئی (راست) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ جناب ایم اے رحیم ڈائرکٹر بادل اڈورٹائزنگ ایجنسی ساکن کوٹلہ عالیجاہ کا آج انتقال ہوگیا۔ وہ سابق صدر خوشنویس روزنامہ سیاست جناب غلام دستگیر مرحوم کے فرزند تھے۔ نماز جنازہ 14 مئی بروز چہارشنبہ بعد نماز فجر مسجد قادرالدولہ اندرون کوٹلہ عالیجاہ میں ادا کی جائے گی اور ت