Month: 2014 مئی
راجیو ودیا مشن کے زیر انتظام ادارہ میں دھاندلیاں
ضلع عادل آباد کے 7 عہدیداروں کی معطلی
دستور کی دفعہ 370 پر مباحث میں کوئی نقصان نہیں
دہرہ دون 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دستور کی دفعہ 370 کے بارے میں پیدا ہونے والے تنازعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیر رادھا موہن سنگھ نے آج کہاکہ دستور کی دفعہ 370 اور یکساں سیول کوڈ پر کھل کر مباحث ہونے چاہئیں۔ آخر کسی کو بھی اِن کے حسن و قبح کی جانچ کرنے سے شرمانا کیوں چاہئے؟
زندہ افراد کے واقعات ِ زندگی کی نصاب میں شمولیت نامناسب
گاندھی نگر ؍ بھوپال 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے زندہ افراد کے واقعاتِ زندگی کو نصاب تعلیم میں شامل کرنے کی منظوری نہیں دی۔ اُنھوں نے بی جے پی زیراقتدار گجرات اور مدھیہ پردیش کی حکومتوں کو برہمی کے عالم میں ہدایت دی کہ اِن کی زندگی کی کہانی اسکول کے نصاب میں شامل نہ کی جائے۔ اِس کی بناء پر حکومت گجرات اور مدھیہ پردیش
پرینکا گاندھی کا دورۂ کشمیر ، مندر میں پوجا
سری نگر 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پرینکا گاندھی نے آج پورے انکسار کے ساتھ وادیٔ کشمیر کا دورہ کیا اور اِس موقع پر ضلع گندر بل کے کھیر بھوانی مندر میں پوجا کی۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی کی دختر کل علی الصبح پرواز سے وادیٔ کشمیر پہونچی تھیں اور وہاں سے راست شمالی کشمیر کے ضلع گندربل کے علاقہ تلمیلا میں ماتا کھیر بھوانی مندر روانہ ہوگئی تھی
وزیراعظم ریس کورس روڈ کی سرکاری قیامگاہ منتقل
نئی دہلی 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تقریب حلف برداری کے 5 دن بعد نریندر مودی آج ریس کورس روڈ پر وزیراعظم کی سرکاری قیامگاہ منتقل ہوگئے۔ وہ عارضی طور پر گجرات بھون میں مقیم تھے۔ وہ آج صبح 5 ریس کورس روڈ منتقل ہوئے اور وہاں مختصر سے وقت کے لئے پوجا کی۔ اُن کی ملکیت کی بیشتر اشیاء 5 ریس کورس روڈ منتقل کردی گئی ہیں۔ یہ بنگلہ وزیراعظم کی سابق رہ
مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے
نئی دہلی 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے سی بی ایس ای بارہویں جماعت کے امتحانات میں ٹاپ کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور اُن کی سخت محنت کی ستائش کی جس کی وجہ سے اُن کے خاندانوں کو فخر کا موقع حاصل ہوا ہے۔ مضامین میں اعلیٰ ترین کارکردگی کے مظاہرہ کی ستائش کرتے ہوئے سمرتی ایرانی نے کہاکہ ا
مرکزی وزارت داخلہ سے یوپی حکومت کی رپورٹ پیش
نئی دہلی 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یوپی حکومت نے مرکزی وزارت داخلہ کو بدایوں میں 2 دلت بہنوں کی اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کی واردات کے بارے میں رپورٹ پیش کردی جس میں کہا گیا ہے کہ بعض گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں اور تمام خاطیوں کو سزا دی جائے گی۔ مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کو آج عہدیداروں نے منگل کے دن کے اجتماعی عصمت ریزی اور دو کمسن لڑ
معتمد خارجہ سجاتا سنگھ کا دورۂ ہرات،
کابل 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) معتمد خارجہ سجاتا سنگھ نے آج ہندوستانی قونصل خانہ برائے ہرات (افغانستان) کا جائزہ لیا جس پر گزشتہ ہفتہ حملہ کیا گیا تھا۔ سجاتا سنگھ آج صبح بذریعہ طیارہ ہرات پہونچیں اور ہندوستانی سفیر برائے افغانستان امر سنہا اور دیگر سینئر عہدیداروں سے ملاقات کی تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔ اُن کا یہ مختصر دورہ صرف
عصمت ریزی کی متاثرہ کمسن بہنوں کا خاندان سی بی آئی تحقیقات کا خواہاں
بدایوں 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) 2 کمسن بہنیں جن کی اجتماعی عصمت ریزی کے بعد قتل کردیا گیا، اُن کے ارکان خاندان نے کہاکہ اُنھیں مقامی پولیس پر بھروسہ نہیں ہے کیوں کہ اُن کا ملزمین سے خفیہ گٹھ جوڑ ہے چنانچہ اِس واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات ضروری ہیں۔
مولانا صلاح الدین سیفی کا دورہ محبوب نگر
محبوب نگر 30 مئی (فیاکس)مولانا افتخار احمد خان قاسمی کی اطلاع کے بموجب ملک کے ممتاز عالم دین مولانا صلاح الدین سیفی خلیفہ حضرت پیر ذوالفقار نقشبندی دامت برکاتھم جامعہ اسلامیہ سراج العلوم محبوب نگر کی دعوت پر 9 شعبان 1435ھ مطابق 8 جون 2014 اتوار کو محبوب نگر تشریف لا رہے ہیں۔ مولانا جامعہ اسلامیہ سراج العلوم میںمنعقد ہونے والے جلسہ دستار
ضلع نظام آباد میں یوم تاسیس تلنگانہ کی تقاریب
نظام آباد:30؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ قیام کے روز سرکاری طورپر تقاریبات منانے کیلئے گورنر نرسہمن ضلع کلکٹر پی ایس پردیو منا کو احکامات جاری کیا ہے۔ 2؍ جون کے روز تلنگانہ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اس روز یوم تاسیس تلنگانہ بڑے پیمانے پر منانے کیلئے ضلع کلکٹر کواحکامات گورنر کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں اس روز 8:45 بجے پولیس پ
کسانوں کو تخم اور کھاد کی موثر سربراہی کی ہدایت
کریم نگر 30 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کے تمام زرعی عہدیداران تعیناتی مقام پر ہی قیام کریں خریف سیزن میں کسانوں کو کسی بھی قسم کی دشواری نہ ہو تخم و کھاد کی سربراہی مقررہ وقت میں فصل قرضہ جات کی تقسیم کرنے ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے جمعرات کو کیمپ آفس میں خریف سیزن میں تخم ،کھاد کی تقسیم فصل قرضہ جات کی منظوری پر متعلقہ عہدیداران کے
جائز حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم
نارائن کھیڑ 30 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ٹی آر ایس انچارج حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ مسٹر ایم بھوپال ریڈی نے آج دفتر ٹی آر ایس نارائن کھیڑ پر منعقدہ پریس کانفرنس کومخاطب کرتے ہوئے مرکز میں نریندر مودی کی زیر قیادت برسر اقتدار این ڈی نے حکومت کی جانب سے نو تشکیل شدہ ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمم کے حدود میںواقع 7 منڈلوں کو سیما آندھرا میں ضم کر