بجلی سے جھلس کر کسان فوت
حیدرآباد /20 مئی ( سیاست نیوز ) کندکور کے علاقہ میں ایک کسان بجلی سے جھلس کر فوت ہوگیا ۔ 30 سالہ ملیش جو کل رات اپنے کھیتوں میں کام کر رہا تھا گرج اور چمک کے علاوہ تیز ہوائیں چل رہی تھی ۔ اسی دوران بجلی کی زد میں آکر وہ شدید جھلس کر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملیش کندکور میں رہتا تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔