حدیث شریف

حضرت جابر اور حضرت ابو طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ اگر کسی مسلمان کی آبرو ریزی اور بے عزتی کے وقت کوئی شخص امداد کرے گا تو اللہ تعالیٰ ایسے بندہ کی اس وقت امداد کرے گا ، جب اس کو امداد و اعانت کی ضرورت ہوگی ‘‘ ۔ (ابوداؤد)

مودی ایودھیا میں رام مندر تعمیر کرکے دکھائیں

گاندھی نگر 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات اسمبلی میں قائد اپوزیشن شنکر سنہہ واگھیلا نے آج منتخب وزیراعظم نریندر مودی سے خواہش کی کہ وہ ایودھیا میں دستوری چوکھٹے کے اندر رام مندر تعمیر کرکے دکھائیں کیونکہ اب بی جے پی کو قطعی اکثریت حاصل ہے۔ امکان ہے کہ اُن کے اِس بیان سے کانگریس کو پریشانی لاحق ہوجائے، اُنھوں نے کہاکہ جب (لال کرشن) اڈوا

یو پی میں بی جے پی کی اقتدار پر واپسی یقینی: کلراج مشرا

نئی دہلی 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی تاریخی کامیابی کو نریندر مودی کا ’’کرشمہ‘‘ قرار دیتے ہوئے بی جے پی کے سینئر قائد کلراج مشرا نے کہاکہ ریاست میں پارٹی کی اقتدار پر واپسی یقینی ہے۔ تاہم اُنھوں نے اکھلیش یادو حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے سے گریز کیا۔ سماج وادی پارٹی کو 403 رکنی اسمبلی میں 225 ن

مودی کی حلف برداری میں نواز شریف اور کرزئی مدعو

نئی دہلی 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور صدر افغانستان حامد کرزئی اُن غیر ملکی قائدین میں شامل ہیں جنھیں 26 مئی کو نریندر مودی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ حامد کرزئی نے شرکت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے بموجب تحریری دعوت نامے روانہ کئے جارہے ہیں۔ راشٹراپتی بھون کے صحن میں مقرر تقریب حلف برداری

آنندی بین پٹیل گجرات کی نامزد چیف منسٹر

گاندھی نگر 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کی وزیر مال آنندی بین پٹیل کو آج بی جے پی مقننہ پارٹی کا قائد منتخب کرلیا گیا۔ وہ نامزد وزیراعظم نریندر مودی کی جانشین ہوں گی اور ریاست کی آئندہ چیف منسٹر مقرر کی جائیں گی۔ 73 سالہ آنندی بین پٹیل کا نام متفقہ طور پر تجویز اور منظور کیا گیا۔ ریاستی بی جے پی مقننہ پارٹی کا ایک اجلاس مودی کی موجو

قبل ازوقت استعفیٰ دینے پر کجریوال کی معذرت خواہی

نئی دہلی 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی کے عہدہ سے مستعفی ہونے کے 3 ماہ بعد اروند کجریوال نے آج دہلی اور ملک کے عوام سے ’’قبل ازوقت مستعفی‘‘ ہونے پر معذرت خواہی کی اور کہاکہ اِن کی پارٹی انتخابات کی تیاری کرے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ پارٹی کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا اور اِس میں انتخابات کی تیاری کا فیصلہ کیا گیا۔ اُنھوں نے کہاکہ ج

خواتین پر تشدد سے سختی سے نمٹنا ضروری : عدالت

نئی دہلی 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اپنی 26 سالہ بیوی کو خودکشی پر مجبور کرنے کے مجرم ایک شخص کو دہلی کی عدالت نے 7 سال کی سزائے قید سناتے ہوئے کہاکہ خواتین پر تشدد سے سختی سے نمٹا جانا چاہئے۔ ایڈیشنل سیشن جج سندیپ یادو نے کہاکہ مجرم اودے نارائن یادو کسی بھی نرمی کا مستحق نہیں ہے کیونکہ ایسے مقدمات میں کسی بھی قسم کی بھی نرمی کے نتیجہ میں معا

خانگی تعلیمی ادارہ کے مسائل کی یکسوئی کا تیقن منوہر ریڈی

کریم نگر /21 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تمام خانگی اداروں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے ممکنہ حد تک کوشش کروں گا ۔ پداپلی رکن اسمبلی ڈی منوہر ریڈی نے ان خیالات کااظہار کیا ۔ کاونینٹ تلنگانہ حکومت کے منظورہ ہائی اسکول انتظامیہ اسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹی آر ایس رکن اسمبلی ٹرینٹی تعلیمی اداروں کے مالک منوہر ریڈی کو زبردست پیماین پر تہنیت پیش

عوامی مسائل کی یکسوئی کے ساتھ پارٹی کو مستحکم کرنے کا عزم

کریم نگر /21 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ تحریک میں شامل ہوکر تلنگانہ جدوجہد میں سرگرمی سے حصہ لیتے ہوئے ریاست آندھراپردیش سی ایم کے خلاف کرن کمار ریڈی حکومت کے خلاف پروگراموں میں حصہ لیا ۔ مرکزی حکومت کے احکامات کو بھی نظر اندازہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ گیٹ کے روبرو اور پارلیمنٹ کے اندر دھرنا دیا ۔ میری کامیابی کیلئے کسی کو بھی قصور

گورنمنٹ ہائی اسکول ظہیرآباد میں DIET کی مفت کوچنگ

ظہیرآباد /21 مئی ( ذریعہ فیاکس ) محکمہ اقلیتی بہبود حکومت آندھراپردیش کی جانب سے DEECET ، (DIET) 2014 کیلئے گورنمنٹ ہائی اسکول ظہیرآباد میں مفت کوچنگ کلاسیس کا آغاز 26 مئی سے ہوگا ۔ کوچنگ سنٹر میں داخلہ کیلئے آخری تاریخ 25 مئی ہے ۔ داخلہ کے خواہشمند امدیواروں کو چاہئے کہ وہ انٹر کامیاب ہوں ۔ بوقت داخلہ امیدوار 2 عدد پاسپورٹ سائز فوٹو اور DEECET کیل

ضلع بیدر کے غریب ذہین طلبہ کیلئے زرین مواقع

منااکھیلی ؍21مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع انتظامیہ اور خانگی کالجس کے ایک گروپ کی جانب سے ضلع بیدر کے غریب لیکن ذہین طلباء جوبذریعہ سائنس آگے تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں خصوصاًسرکاری ہائی اسکول اور دیہی علاقے سے تعلق رکھنے والے دہم جماعت کامیاب طلباء وطالبات کے لئے دوسالہ خصوصی پروگرام ضلع بیدر میں شروع کیاگیاہے۔ اس پروگرام کے

جماعتوں کے بدلنے پر بھی قسمت نہ بدلی

یلاریڈی /21 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) لگاتار تین مرتبہ ناکام ہونے والے نلامڈگو سریندر نے چوتھی مرتبہ بھی آخر کار شکست کا ہی سامنا کیا ۔ سریندر کی قسمت ساتھ نہیں دے رہی ہے ۔ یلاریڈی حلقہ اسمبلی سے منتخب ہونے کیلئے سریندر سیاسی جماعتوں کو بدلتے رہے پھر بھی حلقہ کی عوام نے انہیں منتخب نہ کیا ۔ تین مرتبہ شکست اٹھانے پر اس مرتبہ ان کیلئے عو

عوامی مسائل کی یکسوئی اور وعدوں کی تکمیل اولین ترجیح

محبوب نگر /21 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ راشٹرا سمیتی اپنے انتخابی منشور پر مکمل عمل کرے گی ۔ علاقہ تلنگانہ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی کیونکہ تلنگانہ کے عوام نے یہ ذمہ داری ہمیں سونپی ہے ۔ ان خیالات کااظہار اے پی جتیندر ریڈی نومنتخب رکن حلقہ پارلیمنٹ محبوب نگر نے اپنی قیامگاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس م

۔ ضلع کریم نگر میں دھان کی خریداری کیلئے 50 کروڑ کی اجرائی

کریم نگر 21 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میںدھان کی خریداری کیلئے کسانوں کو ادا کرنے کیلئے 50 کروڑ جاری کئے گئے ریاستی سیول سپلائی کارپوریشن ایم ڈی انیل کمار نے منگل کو ضلع میں دورہ کر کے دھان کی خریداری پر کلکٹریٹ میں عہدیداران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مابقی رقم جلد ہی جاری کی جائے گی ۔ آئی کے پی کیلئے 30

ٹی آ رایس انتخابی منشور پر عمل کی پابند عہد

ظہیرآباد /21 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نومنتخب رکن پارلیمانی حلقہ ظہیرآبادبی بی پاٹل کی شب یہاں منعدہ جلسہ انتخابی فتح کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس اپنے انتخابی منشور کی من و عن عمل آوری کی پابند عہد ہے اور وہ اقلیتوں و گریجنوں کیلئے 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کے ضمن میں قانون سازی کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی انتخاب