جگتیال کے کونسلرس تفریح کیلئے روانہ

جگتیال۔/22مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر جگتیال بلدیہ کے نو منتخبہ کانگریس وارڈ کونسلرس تفریح کیلئے ملک کے اہم مقامات گوا، ممبئی اور شیرڈی کیلئے روانہ ہوئے۔ گذشتہ روز سابق چیرمین بلدیہ گری ناگا بھوشنم کی قیادت اور دیویندر ریڈی کے ہمراہ گذشتہ روز روانہ ہوئے۔ حلف برداری پروگرام کا نوٹیفکیشن 2جون کے پیش نظر نو منتخب کانگریس کونسلرس کو

راجندر کمار چودھری ڈی جی پی جموں کشمیر مقرر

نظام آباد:22؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راجندر کمار چودھری جموں کشمیر کے ڈی جی پی کی حیثیت سے مقرر کئے جانے پر ضلع نظام آباد کے عوام کی جانب سے مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ راجند رکمار چودھری کا تعلق شہر نظام آباد سے ہے انہوں نے 1984 ء میں آئی پی ایس میں کامیابی حاصل کی اور جموں کشمیر کیڈر آفیسر کی حیثیت سے منتخب کئے گئے تھے ۔ راجندر کم

دہلی حکومت کی تشکیل پر لیفٹننٹ گورنر کا صدر جمہوریہ سے تبادلہ خیال

نئی دہلی ۔ 22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے دہلی میں تشکیل حکومت پر تغیر پذیر رویہ کی بناء پر لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ نے آج کہا کہ وہ اس مسئلہ پر صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے تبادلہ خیال کریں گے ۔انہوں نے واضح کردیا کہ کجریوال کی پارٹی نے ہنوز تازہ انتخابات کی خواہش نہیں کی ہے۔وہ نئی دہلی میں نئی حکومت کی تشکیل کے بارے میں سوال کا

کانگریس کو بے رحمی سے خود احتسابی کی ضرورت

نئی دہلی ۔22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا انتخابات میں حالیہ ناکامی پر ’’ ٹیم راہول ‘‘ پر درپردہ تنقید کرتے ہوئے پارٹی قائدین نے آج کہاکہ کانگریس کو بے رحمی سے خود احتسابی کرنی چاہیئے ۔ صرف وہی لوگ قیادت کے مرتبہ تک پہنچنے چاہیئے جنہیں فیلڈ ورک کا تجربہ ہو۔ کانگریس قائد ملنددیورا نے کہا کہ راہول گاندھی کے مشیروں کو بنیادی سطح سے ا

اڈیشہ میں زلزلہ سے 70افراد زخمی

بھوبنیشور۔ 22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) اڈیشہ میں چہارشنبہ کے زلزلہ کے جھٹکے پر دوڑتے ہوئے کھلے میدان میں پہنچنے کی کوشش کے دوران تقریباً 70افراد زخمی ہوگئے ۔ اسپیشل ریلیف کمشنر پی کے مہاپترا نے آج کہا کہ پوری ریاست زلزلے کے جھٹکے سے دہل گئی لیکن کسی بڑے نقصان کی کہیں سے بھی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ کثیرمنزلہ عمارتوں سے دوڑتے ہوئے کھلے میدان

سی پی آئی ایم کا مودی سے خواتین تحفظات بل کی منظوری کا مطالبہ

ترواننتاپورم۔22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ایم کی مرکزی کمیٹی کے رکن پی کے سریمتی واحد خاتون رکن پارلیمنٹ جو کیرالا کی نمائندگی کرتی ہیں ‘ نے کہا کہ مودی کو دیرینہ قانون سازی کو ترجیح دینا چاہیئے ‘تاکہ اپنے قول کو عمل کے ذریعہ ثابت کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو اب ایوان میں اپنے بل بوتے پر اکثریت حاصل ہے ۔ حکومت کو اس بل کی من

سوئیزرلینڈ سے عالمی ٹیکس کنونشن کی منظوری کی ہندوستان کی خواہش : پی چدمبرم

نئی دہلی ۔22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے سوئیزرلینڈ سے خواہش کی ہے کہ خودکار ٹیکس کی معلومات کے تبادلے کے او ای سی ڈی (OECD)کنونشن کی عاجلانہ منظوری دے ۔ اس اقدام سے کالے دھن کی لعنت سے نمٹنے میں آسانی ہوگی ۔ سبکدوش ہونے والے مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے وزیر فینانس سوئیزرلینڈ ایولین وٹبرگ شیومپ کو اپنے مکتوب میں تحریر کیا ہے کہ و

دراندازی اوراسمگلنگ روکنے پر بی ایس ایف کی خصوصی توجہ : انسپکٹر جنرل

کریم گنج ( آسام ) 22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل برائے میزورم و کاچار سرحد دنیش کمار اپادھیائے نے آج کہاکہ وہ دراندازی ‘ اسمگلنگ اور سرحدپار جرائم کے انسداد پر خصوصی توجہ دیں گے ۔ اپادھیائے نے 19مئی کو اپنا عہدہ سنبھالاہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے سرحدی محافظین کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھنے پر خصوصی توجہ

نظام آباد میں دینی اجتماع کا انعقاد

نظام آباد ۔ 22 ۔ مئی (فیکس ) جناب محمد نعیم الدین خادم اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات نے ہفتہ واری اجتماع تنظیم اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات منعقدہ مسجد عرفات احمد پورہ کالونی نظام آباد سے مخاطب کیا کہ نیکی کی طرف بلانا ، برائیوں سے روکنا ہمارا فرض ہے ۔ تنظیم اصلاح معاشرہ نے ہمہ مسالکی علماء کرام و دانشوران کی مدد سے موجودہ حالات میں وجود

نارائن کھیڑ نہایت پسماندہ علاقہ ، ذرائع آمدنی کے کوئی مواقع نہیں

نارائن کھیڑ ۔ 22 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن کھیڑ حلقہ اسمبلی جو کانگریس کا قلعہ متصور کیا جاتا ہے اس مرتبہ سال 2014 ء میں منعقدہ عام انتخابات میں بھی سارے تلنگانہ میں ٹی آر ایس کی لہر کے باوجود حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کی نشست سے کانگریس امیدوار مسٹر پی کشٹا ریڈی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے بحیثیت رکن اسمبلی نارائن

مثالی انتظامیہ کی تشکیل ٹی آر ایس کی اولین ترجیح

کریم نگر ۔ 22 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سماج میں انتہائی گہرائی تک پھیل چکی سیاسی بدعنوانیوں کو نکالا جاکر انتہائی صاف شفاف ایک مثالی انتظامیہ کی تشکیل کی ہرممکنہ کوشش کی جائیگی ۔ ٹی ار ایس کریم نگر حلقہ سے نو منتخبہ رکن پارلیمنٹ بی ونود کمار ، حلقہ حضور آباد رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر نے یہ تیقن دیا ۔ مقامی پریتماملٹی پلیکس میں منعق

گجویل کے ٹی آر ایس قائد غلام احمد عزیز کی کے سی آر سے ملاقات

گجویل ۔ 22 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گجویل حلقہ اسمبلی کے ٹی آر ایس قائد و معتمد تنظیم المساجد گجویل جناب غلام احمد عزیز نے کے سی آر کی گجویل حلقہ سے کامیابی کے ضمن میں واقع حلقہ اسمبلی گجویل کے جگدیو پور منڈل کے موضع ایراہ پلی فارم ہاوز پہونچ کر کے سی آر سے ملاقات کی اور ان کی کامیابی پر تہنیت پیش کی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ گجویل تنظی

حلقہ پارلیمنٹ کریم نگر امیدوار شیخ محمود کا اظہار تشکر

کریم نگر ۔ 22 ۔ مئی ( ذریعہ فیاکس ) شیخ محمود حلقہ پارلیمنٹ کریم نگر سے ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے امیدوار نے تمام رائے دہندگان کریم نگر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سخت دھوپ اور موسم کی سختی کے باوجود پولنگ بوتھ تک پہنچ کر میرے حق میں اپنا قیمتی ووٹ استعمال کر کے میری ہمت افزائی کی جس سے میرے حوصلوں کو کافی

نئے منتخب اراکین اسمبلی کو ضلع کلکٹر کی جانب سے تہنیت کی پیشکشی

کریم نگر ۔ 22 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں اس اثناء میں انعقاد کئے گئے عام انتخابات میں منتخب اراکین اسمبلی کو ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے چہارشنبہ کو تہنیت پیش کی ۔ اراکین اسمبلی ایٹالہ راجندر ، گنگولا کملا کر ، پوٹامدھوکر ، چہارشنبہ کو کلکٹریٹ میں ضلع کلکٹر سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر کلکٹر نے ان کو مبارکباد دیتے ہوئے شال پوشی

کریم نگرمیں نقلی چالان کے خلاف کارروائی

کریم نگر۔/22مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر اسٹامپ رجسٹریشن دفتر میں نقلی چالان کے ذریعہ 17لاکھ روپئے سے زائد کے دھوکہ کے معاملات کی شکایت اور الزامات کا سامنا کررہے 7ملزمین سے کریم نگر شہر کے پولیس اسٹیشن میں دو دن تک پوچھ گچھ جاری رہی۔ فرانکینگ اسٹامپ پیپر کی اجرائی کے لئے جعلی چالان تیار کرکے 11لاکھ روپئے سے زائد رقم حاصل کرنے کے

یلاریڈی میں کیبل وائر سارق گرفتار

یلاریڈی۔/22مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) زراعت کے کھیتوں میں سے کیبل وائر اور اسٹارٹر باکس سرقہ کرنے والے دو سارق کسانوں کے ہاتھوں پکڑے گئے کسانوں نے ان سارقوں کو پولیس کے حوالے کردیا۔ منڈل لنگم پیٹ کے شٹ پلی تانڈا کے پدیا نائیک ، سپریا، مونیا، مان سنگھ کے زرعی کھیتو ں میں سے ان سارقوں نے برقی سامان کیبل وائر، اسٹارٹر باکس، سمبرسل موٹرس

جوگی پیٹ میں مسلم نوجوان محمد گورا سرپنچ منتخب

جوگی پیٹ۔/22مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جوگی پیٹ کے بلدی وارڈ نمبر (1) سے مسلم نوجوان محمد گورا نے سابق سرپنچ جوگی ناتھ کو شکست دیتے ہوئے ایک تاریخ بنائی ہے۔ جوگی پیٹ ماضی میں میجر گرام پنچایت تھا تاہم اس کا درجہ بڑھاتے ہوئے بلدیہ کے طور پر ترقی دی گئی جس کے بعد پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے بلدی انتخابات میں محمد گورا نے بلدی وارڈ نمبر ایک

ظہیرآباد کے مسلم نوجوانوں کی رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل سے ملاقات

ظہیرآباد۔/22مئی، ( راست ) حلقہ پارلیمان ظہیرآباد کے نو منتخب رکن پارلیمنٹ ٹی آر ایس پارٹی مسٹر بی بی پاٹل کے استقبالیہ جلسہ عام میں ظہیرآباد موسی نگر کالونی علی پور کے مسلم نوجوانوں کے ایک وفد نے عبدالنصیر واڈہ ممبر موسی نگر ، محمد عارف غوری کی قیادت میں ملاقات کی اور ایک یادداشت پیش کی جس میں مسلم محلہ جات موسی نگر کالونی میں ایم پی

کے سی آر تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر ،2جون کو حلف برداری

حیدرآباد ۔21 ۔ مئی ۔ (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ ملک کی 29 ویں ریاست تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر کی حیثیت سے 2 جون کو حلف لیں گے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ 2 جون کو آندھراپردیش کی تقسیم اور دو علحدہ ریاستوں کے قیام کے ساتھ ہی چندر شیکھر راؤ چیف منسٹر کے عہدہ کا حلف لیں گے تاکہ یوم تاسیس کے دن سے ہی ٹی آر ایس حکومت اپنی کا