معلومات اور بروقت تشخیص سے دمہ کے حملہ کی روک تھام ممکن

ہندوستان میں تقریباً دیڑھ تا دو کروڑ دمہ کے مریض ہیں ۔ مقامی ڈاکٹروں کا احساس ہے کہ شعور کی بیداری اور بروقت تشخیص اس تنفس کے کہنہ مرض پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیںجو گزشتہ دس سال سے ترقی کی راہ پر ہے ۔ عالمی تنظیم صحت کے تخمینوں کے بموجب دنیا بھر میں 10 تا 15 کروڑ افراد دمہ کے مریض ہیں۔ عالمی یوم دمہ کے موقع پر عالمی تنظیم صحت

پھلوں کا مناسب استعمال

زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ ان کے کھانے کے ساتھ پھل کھانا صحت مند رہنے کا اچھا طریقہ ہے ۔ جسم کے 24 گھنٹے کے دوران نظام ہضم کی کارکردگی سے واقفیت حاصل کئے بغیر کئی لوگ پھل اس طرح استعمال کرتے ہیں جس سے انہیں تغذیہ کا فائدہ حاصل نہیں ہوتا ۔

موسم گرما کی سوغات لسی

موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی دودھ، دہی کا استعمال بھی عروج پر پہنچ جاتا ہے۔ خاص طور پر دیہاتوں میں اس روایتی قدیم مشروب سے لطف اندوز ہوا جاتا ہے۔ لسّی ایک ایسا مشروب ہے جو گرمی کی شدت کم کر کے پیاس کو تسکین پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ علاوہ ازیں معدہ و جگر جیسے امراض سے نجات دلانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ حالات بدلنے کے ساتھ سات

سن رائزرس حیدرآباد کا آج کولکتہ نائیٹ رائیڈرس سے مقابلہ

کولکتہ ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ریکارڈ چھٹی کامیابی حاصل کرتے ہوئے آئی پی ایل کے رواں ٹورنمنٹ کے آئندہ مرحلہ پلے آف میں رسائی حاصل کرچکی کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کا کل یہاں ایڈن گارڈن میں سن رائزس حیدرآباد سے مقابلہ ہوگا جوکہ گذشتہ مقابلہ میں چینائی سوپرکنگس کو ایک ہمالیائی اسکور کا تعاقب کرتے ہوئے شکست دینے کے علاوہ پلے آف میں اپن

فیفا ورلڈ کپ کی نقلی ٹرافیوں کی فروخت عروج پر

ریوڈی جینیرو۔23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فٹ بال ورلڈ کپ جیتنا دنیا کے ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، عالمی شہرت یافتہ اسٹار اور عہدیدار تو اس ٹرافی کو قریب سے دیکھ لیتے ہیں، لیکن کھیل سے محبت کرنے والے اربوں شائقین ٹرافی کا قرب کیسے حاصل کریں، یہ ان کی ہمیشہ خواہش ہی رہی لیکن اب برازیلی کے ذہین شخص نے اس کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔46 سالہ جاربس مینگھینی

کجریوال کی عدالتی تحویل میں 6 جون تک توسیع

نئی دہلی 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال کی عدالتی تحویل میں آج 6 جون تک توسیع کردی گئی کیونکہ وہ فوجداری ہتک عزت مقدمہ میں جو بی جے پی قائدین نتن گڈکری نے اُن کے خلاف دہلی کی ایک عدالت میں دائر کیا ہے، شخصی مچلکہ داخل نہ کرنے کے اپنے موقف پر اٹل رہے۔ دہلی کی عدالت نے اِن کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ وہ ’’قان

کانگریس میں پرینکا گاندھی کی تائید ی آوازوں میں شدت

نئی دہلی 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات میں ناکامی کے پس منظر میں پرینکا گاندھی کو سیاست میں نمایاں مقام دینے کی آوازوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ کانگریس پارٹی میں داخلی طور پر کم از کم دو قائدین نے آج کہاکہ وہ ایک بڑی جنگجو ہیں اور اُن میں عوام سے ربط پیدا کرنے کی فطری صلاحیت ہے۔ سبکدوش ہونے والے وزیر اغذیہ کے وی تھامس نے کہا

دو کابینی وزراء کے عہدوں پرمدھیہ پردیش بی جے پی کی نظریں

بھوپال 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کی جملہ 29 لوک سبھا نشستوں میں سے بی جے پی نے 27 پر کامیابی حاصل کی ہے چنانچہ پارٹی قائدین کم از کم 3 تا 4 وزراء کی نریندر مودی کابینہ میں شمولیت کے منتظر ہیں۔ بی جے پی کی مدھیہ پردیش میں ریاست کی تقسیم کے ذریعہ چھتیس گڑھ کے قیام کے بعد پہلی بار اتنی شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے جس کی وجہ سے پارٹی قائ

افغانستان میں ہندوستانی قونصل خانے پر حملہ کی

نئی دہلی 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں ہندوستانی قونصل خانہ پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری نے آج کہاکہ تشدد کی ایسی کارروائیاں ہندوستان کی افغانستان کو ایک طاقتور اور مستحکم ملک بنانے میں مدد کے عہد کو کمزور نہیں کرسکتیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ایسی پرتشدد کارروائیوں کا مقصد ہندوستان اورافغانستان کی دوستی

راشٹرپتی بھون آج اور کل عوام کیلئے بند

نئی دہلی 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) راشٹرپتی بھون کل سے نریندر مودی کی حلف برداری تقریب کی تیاریوں کے سلسلہ میں عوام کے لئے دو دن تک بند رہے گا۔ نریندر مودی 26 مئی کو ملک کے 15 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ 24 مئی کو مقرر گارڈس کی تبدیلی کی تقریب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ راشٹرپتی بھون سے جاری کردہ بیان کے بموجب راشٹرپتی بھون کے وس

عوام کیلئے کام کرنے اور بی جے پی کو بے نقاب کرنے ملائم سنگھ کی پارٹی ارکان مقننہ کو ہدایت

لکھنو 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پارٹی کے ارکان مقننہ کو بی جے پی کی غلطیوں کو بے نقاب کرنے اور عوام کو اُن کے بارے میں چوکس کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج کہاکہ پارٹی ارکان مقننہ کو ترقیاتی اسکیموں کے فوائد ریاستی عوام تک پہونچنے کو یقینی بنانے کیلئے جدوجہد کرنی چاہئے۔ وہ پارٹی کے ارکان مقننہ کے

میڈیا سے اظہار تشکر

بودھن 23 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجالس مقامی،ریاستی و پارلیمنٹ کیلئے ماہ مارچ اپریل کے دوران ہوئی پرامن رائے دہی اور 12،13 و 16 کو نتائج کے اعلانات کے بعد مقامی طور پر پرامن نظم و نسق کو برقرار رکھنے میں اخبارات اور الکٹرانک میڈیا کے تعوان پر ریٹرننگ آفیسر حلقہ اسمبلی بودھن مسٹر ہری نارائن آئی اے ایس نے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔ ان

تلنگانہ میں کانگریس کی ناکامی پر رپورٹ طلبی

کریم نگر 23مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عام انتخابات برائے اسمبلی و پارلیمنٹ کے نتائج نے کانگریس کو بستر مرگ تک پہنچادیا ہے ۔ کانگریس کی یہ حالت تلنگاہ ریاست کے قیام کے دوران بھی سمجھ کے باہر ہے ۔ کانگریس پارٹی ہزار رکاوٹوں کے باوجود سونیا گاندھی نے یہ جانتے ہوئے بھی کہ آندھرا میں کانگریس کو نقصان ہوگا، تلنگانہ کے قیام کا تاریخی فیصلہ کیا

سڑک حادثہ میں خاتون ہلاک

منااکھیلی؍23مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سڑک حادثہ میں پیدل چلنے والی خاتون کے ہلاک ہونے کاحادثہ قومی شاہراہ نمبر9پر ہڈگی کے قریب اندرانگر میں جمعرات کو پیش آیا۔ مہانندا کن ٹپا (27سالہ ) اندرانگر کی یہ خاتون جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئی۔ممکنہ طورپر حیدرآباد سے آنے والی آئیشر گاڑی کی ٹکر سے فوت ہونے کی بات پولیس ذرائع نے تسلیم کی ہے۔ سرک