حلقہ اسمبلی گجویل میں توقع سے کم رائے دہی
گجویل۔ 6 مئی (محمد اقبال کی رپورٹ) گجویل حلقہ اسمبلی میں 83.94% پولنگ ہوئی جبکہ 2009ء کے عام انتخابات کے مقابلے میں 0.17% پولنگ کی کمی واقع ہوئی۔ حلقہ اسمبلی گجویل کے 6 منڈلوں توپران، ورنگل، ملگ، جدیو پور، گجویل کے علاوہ کونڈہ پاک منڈل میں جملہ 2,33,618 ووٹرس کی بہ نسبت 1,96,092 رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا جس میں 96,115 خواتین جن کا ف