پاکستان کے مختصر مسافتی نیوکلیر میزائیل حتف ۔ III کی آزمائش

اسلام آباد 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کامیابی سے مختصر مسافتی زمین سے زمین پر وار کرنے والے بین البراعظمی میزائیل حتف ۔ III کی آزمائشی پرواز کی۔ کامیاب پرواز کا اختتام فوجی دفاعی افواج کی کمان کی فیلڈ تربیتی مشق کے مقام پر ہوا، اِس آزمائش کا مقصد اس میزائیل کی کارکردگی کیلئے تیار حالت کی جانچ کرنا تھا۔ علاوہ ازیں اِس کی م

پاکستانی ایرپورٹ پر گرفتار امریکی کی ضمانت پر رہائی

کراچی 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک عدالت نے ایف بی آئی کے ایک ایجنٹ کو جسے انسداد دہشت گردی الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اُس کے قبضہ سے 15 گولیاں اور پستول کا ایک کلپ دستیاب ہوا تھا۔ 10 لاکھ پاکستانی روپئے (10 ہزار امریکی ڈالر) کا مچلکہ پیش کرنے پر ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ کاکس کو پیر کے دن جناح انٹرنیشنل ایرپورٹ سے ایرپو

تحقیقاتی رپورٹ کی نقل مشرف کے حوالہ کرنے

اسلام آباد ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے پریشان حال سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کو تحقیقاتی رپورٹ کی ایک نقل فراہم کرنے خصوصی عدالت نے پاکستان کے مرکزی محکمہ سراغ رسانی کو ہدایت دی تاکہ اس کی بنیاد پر مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ جاری رکھا جائے۔ مشرف کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ جسٹس فیصل عرب کی زیرقیادت تین رکنی بنچ نے ان کی درخ

مخدوش علاقوں میں عوام کیلئے خصوصی فورس کا منصوبہ

گوہاٹی 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر آسام ترون گوگوئی نے آج کہا کہ بی ٹی اے ڈی اضلاع کے تشدد سے متاثرہ مخدوش علاقوں میں عوام کی حفاظت کیلئے اسپیشل فورس تشکیل دی جائے گی جبکہ مرکز سے سکیوریٹی فورسیس کی 34 اضافی کمپنیاں طلب کی گئی ہیں۔ گوگوئی نے یہاں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ مخدوش علاقوں کی حفاظت اور وہاں کے عوام کی سلامتی کیلئے ولی

ہم کسی سے خائف نہیں ،الیکشن کمیشن کا ادعا

نئی دہلی 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام)بی جے پی کے شدید حملہ سے بے پرواہ الیکشن کمیشن نے آج نریندر مودی کی وارانسی میں ریالی کی اجازت سے انکار میں جانبداری برتنے کے اس کے الزامات مسترد کردیئے اور واضح کیا کہ وہ کوئی بھی شخص ،کسی بھی سیاسی پارٹی یا کوئی ادارہ سے اپنی ذمہ داری کی تکمیل کے دوران خائف نہیں ہوتے ہیں۔

مودی کا سماجی موقف او بی سی :گجرات حکومت

احمد آباد 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے اس الزام کے رد عمل میں کہ نریندر مودی کا او بی سی موقف ’’جعلی‘‘ ہے ،حکومت گجرات نے آج اپنے دو دہے قدیم اعلامیہ کا حوالہ دیاجو کہتا ہے کہ مودھ ۔گھانچی (تیل بنانے والے ) کا طبقہ جس سے مودی کا تعلق ہے ،دیگر پسماندہ طبقات (او بی سیز) کے زمرے میں شامل کیا گیا۔ ریاستی حکومت کے ترجمان نتن پٹیل نے کہا

انکاؤنٹر ہلاکتیں : رہنما خطوط پر گجرات کی اپیل خارج

نئی دہلی ، 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج گجرات حکومت کی عرضی خارج کردی جس میں انکاؤنٹر ہلاکتوں کے کیسوں سے نمٹنے کیلئے یکساں رہنمایانہ خطوط کی گزارش کی گئی تھی، اور کہا کہ اس طرح کی صلاح کسی وفاقی ڈھانچہ میں نہیں ہوسکتی ہے۔ چیف جسٹس آر ایم لودھا اور جسٹس ایم بی لوکور اور جسٹس کورین جوزف پر مشتمل بنچ نے کہا کہ اس نوعیت کے رہنما

بی جے پی’مودی بطور پی ایم‘ فنڈس اکھٹا کرنے میں مصروف:ممتا بنرجی

تیتا گڑھ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے ممتا بنرجی نے آج الزام عائد کیا کہ بی جے پی ’مودی بطور پی ایم ‘ فنڈ جمع کررہی ہے اور کہا کہ ان کی پارٹی اس تعلق سے الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر واقف کرائے گی۔ ٹی سی سربراہ نے یہاں انتخابی جلسہ میں دعوی کیا کہ مودی بطور پی ایم فنڈ غیر قانونی ہے۔

تقسیم کی سیاست بے اثر ہوتے ہی مودی غائب ہوجائیں گے : راہول

کولکاتا ، 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی بہت برہم ہیں اور جس دن اُن کی تقسیم پسند سیاست کی اثرپذیری ختم ہوجائے وہ میدان چھوڑ جائیں گے، نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے یہ دعویٰ کیا ہے۔ وہ آج یہاں انتخابی جلسہ سے مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا ، ’’مودی جی اپنے اندر بہت غصہ رکھتے ہیں۔ جب کبھی وہ لب کشائی کریں بر

پرینکا گاندھی کے خلاف شکایتوں کی 19 مئی کو سماعت

پٹنہ ؍ دربھنگہ ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کے خلاف ’’نیچ راج نیتی‘‘ کا بیان دینے والی پرینکا گاندھی کے خلاف دو معاملات درج کئے گئے ہیں جن کی سماعت 19 مئی کو ہوگی۔ بہار بی جے پی جنرل سکریٹری سورج نندن مہتا کی جانب سے داخل کردہ معاملہ میں ان کے وکیل شمبھو پرساد نے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ (پٹنہ) رماکانت یادو کو بتایا کہ ان کے موکل پہل

کیرالا میں شدید بارش ، دوخواتین ہلاک

تھروننتھاپورم۔8مئی( سیاست ڈاٹ کام ) ریاست کیرالا میں شدید بارش کی وجہ سے دو مختلف واقعات میں دو خواتین ہلاک ہوگئیں ۔ پولیس نے بتایا کہ بلرام پورم نامی مقام پر زمین کا تودہ کھسکنے سے ایک خاتون ہلاک اور ملاپورم میں جڑ سے اُکھڑ کر ایک درخت خاتون پرجاگرا جس سے اس کی موت وقع ہوگئی۔ شدید بارش کی وجہ سے متعدد طویل فاصلاتی ٹرینیں تاخیر کا شک

الیکشن کمیشن پر مودی کی برہمی، چدمبرم کی تنقید کا نشانہ

نئی دہلی 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن پر اُن کی تنقید انتخابات میں بی جے پی کی مایوسی ظاہر کرتی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ اُن کے خیال میں بی جے پی مایوس ہوگئی ہے، اِسی وجہ سے الیکشن کمیشن پر اِس طرح تنقید کررہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اُنھیں دیگر تقاریر کے انعقاد کی ا

بی جے پی اور مودی کے خلاف عوام سے دانشوروں کی اپیل

نئی دہلی ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کئی ماہرین تعلیم، فنکاروں، ثقافتی اور ادبی شخصیتوں نے آج عوام سے اپیل کی کہ بی جے پی اور اس کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کو مسترد کردیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد فرقہ وارانہ نفرت پھیلا کر اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نریندر م

امیٹھی کے 8حلقوں میں دوبارہ رائے دہی کروانے بی جے پی کا مطالبہ

لکھنؤ ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی امیدوار سمرتی ایرانی نے الزام عائد کیا کہ امیٹھی حلقہ انتخاب کے آٹھ پولنگ بوتھس پر دھاندلیاں ہوئی ہیں لہٰذا وہاں دوبارہ رائے دہی کروائی جائے۔ یاد رہے کہ سمرتی ایرانی کو کانگریس کے راہول گاندھی اور عام آدمی پارٹی کے کمار وشواس سے سخت مقابلہ درپیش ہے۔ دریں اثناء ایک عہدیدار نے بتایا کہ چہارشنبہ ک

مودی کا ’’گنگا آرتی‘‘پروگرام مذہبی نہیں بلکہ سیاسی : اکھیلیش

بلیا۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وارانسی میں گنگا آرتی پروگرام کا منصوبہ بنانے والے نریندر مودی کو زبردست ہدف تنقید بناتے ہوئے وزیر اعلیٰ اترپردیش اکھیلیش یادو نے آج الزام عائد کیا کہ نریندر مودی کا مجوزہ پروگرام مذہبی نہیں بلکہ سیاسی ہے۔ سکندرپور میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کا گنگا آرتی پروگرام مذہبی نو