نظام کالج گراؤنڈ پر مایاوتی کا خطاب

حیدرآباد ۔ /13 اپریل (فیاکس) الیاس شمسی ریاستی رکن عاملہ بہوجن سماج پارٹی کی اطلاع کے بموجب بروز پیر /14 اپریل بمقام نظام کالج گراؤنڈ حیدرآباد میں دوپہر 3 بجے قومی صدر بہوجن سماج پارٹی کماری مایاوتی ایم پی کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ دلت مسلم اتحاد کرتے ہوئے عوام الناس سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔

ویملواڑہ میں بجلی گرنے سے خاتون فوت

ویملواڑہ ۔ /13 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویملواڑہ میں بجلی گرنے سے خاتون فوت ہونے کاواقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب ویملواڑہ سائی رکشا دھابے کے قریب ریتی کے ڈھیر میں کام کرنے والی چلکوری پشپا لتا عمر 42 سال پر آج شام اچانک آندھی ہواؤں کے ساتھ بارش کے دوران بجلی گرنے سے برسرموقع ہلاک ہوگئی ۔

کانگریس اور بی جے پی ایک ہی سکّہ کے دو رُخ

ہمناآباد /13 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یہ بات ویلفئر پارٹی کے نیشنل سیکریٹری تسلیم رحمانی نے ہمناآباد میںایک انتخابی جلسئہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کے آزادی کے بعد اس ملک میں فرقہ پرستی کا بیج بویا گیا۔کانگریس پا رٹی نے ہی بابری مسجد میں مورتی رکھوائی تھی، کانگریس اس ملک میں ایک دن بھی سیکولر نہیں رہی ہے،یہی نہیںاس ملک

نظام آباد پارلیمانی حلقہ سے 16 امیدوار

نظام آباد:13؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حلقہ پارلیمنٹ نظام آباد سے دستبرداری کے بعد 16 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں ۔ ان میں کانگریس کے مدھوگوڑ یاشکی، بی جے پی کے وائی لکشمی نارائنا ، ٹی آرایس کی کے کویتا، وائی ایس آر سی پی کے رویندرریڈی، عام آدمی پارٹی کے آر سرینواس، بی سی یونائٹیڈ فرنٹ محمدعبدالغنی، پی پی آئی کے ویرپا، ویلف

ٹی آر ایس مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھے گی

نظام آباد:13؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )تلنگانہ جاگرتی صدر و نظام آباد پارلیمنٹ کی ٹی آرایس امیدوارہ شریمتی کے کویتا نے اس بات کا عہد کیا کہ ٹی آرایس انتخابات کے بعد کانگریس یا بی جے پی سے مفاہمت نہیں کرے گی اورمسلمانوں کے مفادات کے خلاف کام نہیں کرے گی لہذا مسلمانوں کو خوف زدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ شریمتی کے کویتا آج نظام ا

سچن تنڈولکر ‘ سورو گنگولی ‘ سلمان خان ‘ رنبیر کپور نے ٹیمیں حاصل کیں

ممبئی 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ کے سابق کپتانوں سچن تنڈولکر اور سورو گنگولی نے انڈین سوپر لیگ میں کامیاب بولی دیتے ہوئے فٹبال ٹیمیں حاصل کی ہیں۔ جمہ آٹھ ٹیموں کیلئے آج بولیاں دی گئی تھیں ۔ فٹبال کی انڈین سوپر لیگ جاریہ سال ستمبر ۔ نومبر میں ہونے والی ہے ۔ آئی ایس ایل کے آرگنائزرس آئی ایم جی ۔ ریلائینس نے سات رکنی پیانل

آئی پی ایل سے کھلاڑیوں کو لطف اندوز ہونے کا موقع

ممبئی 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ناقدین کی جانب سے بھلے ہی یہ تنقیدیں کی جاتی رہیں کہ آئی پی ایل کی وجہ سے کھلاڑیوں پر اضافی دباؤ بڑھ رہا ہے اور اس سے بین الاقوامی کیلنڈر بھی متاثر ہو رہا ہے تاہم رائل چینلنجرس بنگلور کے کپتان ویراٹ کوہلی نے آج کہا کہ آئی پی ایل کی وجہ سے کھلاڑیوں کو آرام کرنے اور خود محظوظ ہونے کا موقع ملتا ہے ۔ ویراٹ کوہ

ملک میں کھیلوں کی دنیا میں اثر انداز ہونا میرا مقصد : سچن تنڈولکر

ممبئی 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ کے سب سے عظیم کھلاڑی سمجھے جانے والے افسانوی بلے باز سچن تنڈولکر نے آج فٹبال کی دنیا میں بھی اپنا احساس دلایا جب انہوں نے انڈین سوپر لیگ میں کوچی کی ٹیم کیلئے کامیاب بولی پیش کی ۔ تنڈولکر نے اپنے 24 سالہ انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کو گذشتہ سال نومبر میں ختم کیا تھا اب وہ پی وی پی وینچرس کے ساتھ مل کر کوچی

سید مشتاق علی ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ : یو پی اور بڑودہ کے مابین آج فائنل

ممبئی 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سید مشتاق علی ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کا فائنل مقابلہ کل یہاں وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا ہے جس میں اتر پردیش کا مقابلہ بڑودہ سے ہوگا اور دونوں ٹیمیں طاقتور سمجھی جاتی ہیں۔ دونوں ہی ٹیمیں اپنے اپنے گروپ اے اور بی میں ٹاپ کرتے ہوئے فائنل تک پہونچی ہیں۔ یہ موقف انہیں اپنے مچس میں بہتر نیٹ رن ریٹ کی اساس

ولسن کپسانگ نے لندن مراتھی جیت لی

لندن 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کینیا کے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ولسن کپسانگ نے مینس لندن مراتھن جیت لیا ہے ۔ انہوں نے غیر سرکاری ریکارڈ کے مطابق دو گھنٹے چار منٹ اور 27 منٹ کا وقت لے کر یہ دوڑ جیتی ہے ۔ ان کے ساتھی کینیائی اتھیلیٹ اسٹانلے بیواٹ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ایتھوپیا کے سیگائے کیبیڈے تیسرے نمبر پر رہے ۔ کیبیڈے نے گذشتہ سال یہ دوڑ جیت