بودھن میں پریسائیڈنگ آفیسرس کے تربیتی پروگرام کا انعقاد

بودھن۔ 15 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسمبلی و لوک سبھا کیلئے 30 اپریل کو مقرر رائے دہی کا پرامن طور پر انعقاد عمل میں لانے یہاں ریٹرننگ آفیسر بودھن مسٹر ہری نارائن نے آر کے کالج آف انجینئرنگ بودھن میں پریسائیڈنگ آفیسر اور اسسٹنٹ پریسائیڈنگ آفیسر کیلئے کل ایک روزہ تربیت کا اہتمام کیا تھا۔ انہوں نے عہدیداروں سے مخاطب کرتے ہوئے الیکٹران

پداپلی میں ٹی آر ایس امیدوار کی انتخابی مہم

پداپلی۔ 15 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس کے امیدوار اسمبلی اور پارلیمنٹ نے انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے اپنے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ داسری منوہر ریڈی اور بالکا سمن نے ووٹ مانگتے ہوئے کہا کہ انہیں بھاری اکثریت سے کامیابی کرکے اسمبلی و پارلیمنٹ تک پہونچائیں تو ہر چھوٹے موضع میں گرام پنچایت اور بے گھر افراد کو گھر کی فراہم

تلگو دیشم امیدوار کی انتخابی مہم کا آغاز

پداپلی۔ 15 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی پداپلی کے لئے پھر ایک بار بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کیلئے رکن اسمبلی پداپلی وجیہ رمنا تلگو دیشم پارٹی نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ ساگر روڈ، تلک نگر، سری رام نگر میں گھومتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران ہمیشہ عوام کے مسائل حل کرتے ہوئے میں ان کے قریب رہا اور ترقیات

Categories زمرے کے بغیر

تانڈور سے 9 امیدوار انتخابی میدان میں

تانڈور۔ 15 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی تانڈور میں جملہ 9 امیدوار مقابلہ کررہے ہیں۔ 17 کے منجملہ 3 امیدواروں کے پرچہ نامزدگی مسترد کردیئے گئے اور 5 امیدواروں نے اپنے نام واپس لے لئے۔ اس طرح اب جملہ 9 امیدوار مقابلہ میں رہ گئے ہیں۔ سابق رکن اسمبلی ایم نارائن راؤ کانگریس پارٹی کے امیدوار ہیں۔ موجودہ رکن اسمبلی ڈاکٹر پی مہیندر ری

جناب زاہد علی خاں کے اقدام کی ستائش

ظہیرآباد۔ 15 اپریل (فیاکس) جناب محمد مبشرالدین قطب، جناب سید شاہ رحمت اللہ قادری، جناب تاج الدین تاجؔ، محبوب غوری جرنلسٹ، محمد قاسم علی کانگریس لیڈر، محمد عظیم، محمد عبدالجبار، محمد شریف کرن، مستان ماموں نے جناب زاہد علی خاں کے تلگو دیشم پارٹی سے استعفے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو نے انتخابی مفاد کیلئے بی جے پی سے

تمام پارٹیوں کا مسلمانوں کیساتھ سوتیلاسلوک

کاغذ نگر۔ 15 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد رضی حیدر حلقہ سرپور کے امیدوار و مہا جنا سوشلسٹ پارٹی کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نے نمائندہ سیاست سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع عادل آباد میں جملہ 10 اسمبلی حلقہ ہیں اور باسر سے لے کر بجور تک ڈھائی لاکھ مسلمان ووٹرس موجود ہیں لیکن تمام سیاسی پارٹیاں مسلمانوں کو نظرانداز کررہی ہیں اور ان کی

بیدر کے عوام دھرم سنگھ سے مایوس

بیدر۔ 15 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی کانگریس حکومت کسانوں کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ یہ الزام سابق چیف منسٹر کرناٹک مسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی نے عائد کیا ہے۔ وہ شہر بیدر کے گنیش میدان میں منعقدہ جنتا دل (ایس) ورکرس کے ایک بڑے جلسہ کو مخاطب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گنا کسانوں کے مسائل کو حل کرنے میں حکومت ناکام ث

روزگار کی فراہمی ٹی آر ایس کی اولین ترجیح

جوگی پیٹ۔ 14 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قائد ٹی آر ایس حلقہ پارلیمان ظہیرآباد شیو کمار اپا نے جوگی پیٹ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی حلقہ ظہیرآباد سے بی بی پاٹل ٹی آر ایس امیدوار ہیں۔ ان کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ بی بی پاٹل امیدوار ٹی آر ایس حلقہ پارلیمان ظہیرآباد عوام کی خدمت کیلئے وہ انت

پٹلم میں شدید دھوپ کے باوجود انتخابی مہم میں تیزی

پٹلم ۔ 15 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی جکل سے جملہ 11 امیدواروں نے اپنے اپنے پرچہ نامزدگیاں داخل کرچکے ہیں۔ ٹی آر ایس پارٹی سے مسٹر ہنمنت شنڈے، کانگریس پارٹی سے ایس گنگا رام، تلگو دیشم پارٹی سے مسٹر نوین کمار، وائی ایس کانگریس پارٹی سے پرکاش نائیڈو آزاد امیدوار مسز ارونا تارا کے علاوہ آزاد امیدوار میں مسٹر پنڈری بھی شامل ہیں

حلقہ اسمبلی کوڑنگل سے 7 امیدوار انتخابی میدان میں

کوڑنگل۔ 15 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی کوڑنگل کی نشست کے لئے جملہ 12 نامزدگیاں داخل کی گئی تھیں۔ نامزدگیاں واپس لینے کی آخری تاریخ کو چار امیدواران مسرز ناگراج گوڑ (ٹی آر ایس)، پونم چند لاہوٹی (ٹی آر ایس)، چندرپا (بی جے پی)، گوکل آڈے (بی جے پی) نے اپنے پرچہ جات نامزدگی واپس لیتے ہوئے انتخابات سے دستبرداری اختیار کرلی، جبکہ وائی

حیدرآباد کی تاریخی عمارتوں پر کتاب کی گورنر کے ہاتھوں رسم اجرائی

حیدرآباد 14 اپریل ( پی ٹی آئی ) گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے حیدرآباد کے زائد از 90 تاریخی یادگار عمارگوں پر مشتمل ایک کتاب کی آج رسم اجرا انجام دی ۔ اس کتاب کو جو 135 صفحات پر مشتمل ہے ’’ ہیریٹیج حیدرآباد ‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس میں نظام دکن کے شہر حیدرآباد کی 95 تاریخی عمارتوں کی تفصیلات کو پیش کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر اظہار خیال کر

آندھرا میں عام آدمی پارٹی کے چار لوک سبھا امیدواروں کا اعلان

نئی دہلی 14 اپریل ( پی ٹی آئی ) عام آدمی پارٹی نے آندھرا پردیش میں چار لوک سبھا امیدواروں کا اعلان کیا ہے ۔ پارٹی نے وشاکھا پٹنم سے کے رمن کو اور بی بی دھنراجو کو اراکو پارلیمانی حلقہ سے امیدوار بنایا ہے ۔ اس کے علاوہ کاکناڈا سے عام آدمی پارٹی نے سرینواس ڈنگیٹی کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ تروپتی حلقہ سے ناگیشور این کو امیدوار بنایا ہے ۔