موٹر سیکلوں کے سارق گرفتار

حیدرآباد۔/16اپریل، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے موٹر سیکلوں کے سرقہ میں ملوث تین رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 9مسروقہ موٹر سیکلیں برآمد کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 18سالہ سید سلیم ساکن تالاب کٹہ گذشتہ تین ماہ سے اپنے ساتھی محمد اکبر ساکن یاقوت پورہ کی مدد سے نقلی چابیوں کے ذریعہ موٹر سیکلوں کا سرقہ کررہا تھا

سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد /16 اپریل ( سیاست نیوز ) بہادرپورہ کے علاوہ سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس بہادرپورہ ذرائع کے مطابق 35 سالہ آنند کمار جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ کل اپنی موٹر سائیکل پر پھول منتقل کر رہا تھا کہ نامعلوم کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کی رات دیر گئے موت ہوگئی ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 35 سالہ ای

حسین ساگر تالاب سے برقعہ پوش خاتون کی نعش برآمد

حیدرآباد /16 اپریل ( سیاست نیوز ) حسین ساگر تالاب سے پولیس نے ایک برقعہ پوش خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس خاتون کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ جس کی عمر تقریباً 25 سال بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

نامراد عاشق کی خودکشی

انٹر میں ناکامی کا خوف طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد /16 اپریل ( سیاست نیوز ) پرگی کے علاقہ میں انٹر کے طالب علم نے ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مہیش جس کی عمر 18 سال بتائی گئی ہے ۔ انٹر میڈیٹ میں زیر تعلیم تھا ۔ اس طالب علم کو ا متحان میں ناکامی کا خوف تھا جس نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور دوران علاج کل رات موت ہوگئی ۔

ایم اے حکیم تلگودیشم سے مستعفی

حیدرآباد 16 اپریل (سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی کی بی جے پی سے انتخابی مفاہمت کے بعد مسلم قائدین میں جاری ناراضگی کا سلسلہ اب بھی ہے۔ جناب محمد عبدالحکیم ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری تلگودیشم پارٹی نے آج صدر تلگودیشم مسٹر این چندرابابو نائیڈو کو دو صفحات پر مشتمل اپنا مکتوب استعفیٰ روانہ کردیا ہے۔ اُنھوں نے مکتوب استعفیٰ میں مسٹر نا

تلنگانہ اسمبلی میں مسلمانوں کی بے باک آواز کی ضرورت

حیدرآباد 16 اپریل (سیاست نیوز) مظلوم عوام کے حقوق کے بات کرنے پر مجلس بچاؤ تحریک کے خلاف سازشوں کے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔ مخالفین مجلس بچاؤ تحریک کے امیدوار کی ناکامی کے لئے سازشیں شروع کرچکے ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ مظلوم عوام کے حقوق کی بات ہو۔ جناب مجید اللہ خاں فرحت امیدوار مجلس بچاؤ تحریک حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ نے آج والٹا

ریاست میں امن و قانون کی صورتحال پر گورنر کا غور

حیدرآباد۔/16اپریل، ( سیاست نیوز) ریاست میں امن و ضبط کی صورتحال کے مسئلہ پر ریاستی گورنر کے مشیر مسٹر اے این رائے نے آج ایک جائزہ اجلاس طلب کیا۔ اس اجلاس میں پولیس کے تمام اعلیٰ عہدیداروں بشمول ڈائرکٹر جنرل پولیس مسٹر بی پرساد راؤ، حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر مسٹر انوراگ شرما، سائبرآباد کمشنر پولیس مسٹر سی وی آنند و دیگر عہدیدار شریک