پارلیمانی انتخابات کے آخری مرحلہ کیلئے اعلامیہ کا اجراء

نئی دہلی 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلہ کے لئے آج اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ یہ انتخابات 12 مئی کو 41 انتخابی حلقوں میں منعقد کئے جائیں گے جو 3 ریاستوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ وارناسی بھی اِن میں شامل ہے جہاں سے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی مقابلہ کررہے ہیں۔ یوپی میں 18 نشستوں، مغربی بنگال 17 نشستوں ا

مودی ’’انکاؤنٹر چیف منسٹر‘‘ اور ’’عادی جھوٹے‘‘: چدمبرم

چینائی 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے نریندر مودی پر جوابی وار کرتے ہوئے اُنھیں ’’عادی جھوٹے‘‘ اور ’’انکاؤنٹر چیف منسٹر‘‘ ہونے کا الزام عائد کیا۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی چدمبرم نے کہاکہ مسٹر مودی عادی جھوٹے ہیں۔ سیوا گنگا میں کبھی دوبارہ رائے شماری نہیں ہوئی۔ وہ اچھی طرح جانتے ہیں اِس کے

وارناسی میں مودی کو شکست دو : آنند شرما

وارناسی 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج وارناسی کے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ لوک سبھا انتخابات میں نریندر مودی کو شکست دی جائے۔ مرکزی وزیر تجارت و صنعت آنند شرمانے کہاکہ پورا ملک وارناسی کے انتخابی نتائج پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ یہ مقابلہ 2پارٹیوں کے درمیان نہیں بلکہ دو نظریات کے درمیان ہے۔

عام آدمی پارٹی کے عطیوں کی مالیت ایک کروڑ سے متجاوز

نئی دہلی 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اروند کجریوال کا بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کا وارناسی میں اور عام آدمی پارٹی کے امیدوار کمار وشواس کو امیتھی سے راہول گاندھی کے خلاف امیدوار مقرر کرنے کا فیصلہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پارٹی کارکنوں کی اور عطیہ دہندگان کی حوصلہ افزائی کی وجہ بنا ہے۔ عام آدمی پارٹی کو گزشتہ 36 گھنٹے

امیت شاہ نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی ، بی جے پی کا ادعا

نئی دہلی 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج امیت شاہ کا دفاع کرتے ہوئے آج کہاکہ نریندر مودی کے قریبی ساتھی جن کی الیکشن کمیشن نے متنازعہ انتخابی تقاریر کے لئے سرزنش کی ہے، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب نہیں ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ بی جے پی قائد روی شنکر پرساد نے الیکشن کمیشن کے یوپی کے منسٹر اعظم خان کے خلاف کارروائی

امیتھی میں راہول گاندھی کی انتخابی مہم میں سونیا کی شرکت

امیتھی 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی 19 اپریل کو امیتھی پہونچیں گی تاکہ اپنے فرزند راہول گاندھی کی انتخابی مہم میں شرکت کرسکیں اور انتخابی جلسے سے خطاب کرسکیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ صدر کانگریس اپنے فرزند کے لئے اُن کے انتخابی حلقہ میں مہم چلارہی ہیں۔ ایک دن طویل دورے میں سونیا گاندھی، من مہر علاقہ میں انتخابی جلسہ عا

کڑپہ میں دینی مدارس و عصری تعلیم پر سمینار

کڑپہ ۔ 17 ۔ اپریل ( راست ) انجمن ترقی اردو کڑپہ شاخ کے زیرنگرانی شہ میریہ فنکشن ہال میں دینی مدارس و عصری تعلیم پر سمینار کا اہتمام کیا گیا ۔ مولانا بشیر احمد نے تلاوت قرآن کریم کی ، نعت شریف حافظ خلیل نے سنائی ۔ سمینار کی صدارت انجمن ترقی اردو کڑپہ شاخ کے صدر مولانا مصطفے حسین بخاری نے کی ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم میں دنیا کے تمام علو

عوام کی خدمت ہی میرا نصب العین

جنگاؤں ۔ 17 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عوام کی خدمت بلالحاظ مذہب و ملت میرا اولین نصب العین ہے ۔ گزشتہ تین دہوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے عوامی خدمت میں ہوں ۔ جنگاؤں اسمبلی حلقہ کے عوام کے ساتھ شروع سے میرے دوستانہ تعلقات ہیں ۔ ہر ایک سے ملکر ان کے مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کرتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ اسمبلی جنگاؤں کانگریس

تلگودیشم امیدوار کی گھر گھر مہم

جگتیال ۔ 17 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بچھڑے طبقات کی ترقی و فلاح بہبود تلگودیشم پارٹی سے ہی ممکن ہے ۔ انتخابات میں تلگودیشم پارٹی امیدوار کو کامیاب بنانے حلقہ جگتیال امیدوار مسٹر ایل رمنا جگتیال کے وارڈ نمبر 1 اور 8 میں انتخابی مہم کے دوران ووٹرس سے ملاقات کرتے ہوئے خواہش کی ۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم پارٹی نے ریاست میں مختلف ترقیا

جگتیال میں کانگریسی امیدوار کی انتخابی مہم

جگتیال ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس پارٹی نے تلنگانہ ریاست کے قیام کیلئے وعدے کو پورا کیا ۔ تلنگانہ ریاست کی تعمیر نو کانگریس پارٹی سے ہی ممکن ہے ان خیالات کا اظہار سابقہ ریاستی وزیر حلقہ جگتیال کے کانگریسی امیدوار نے مسلم علاقوں میں مختلف یوتھ اسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ پروگرام سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ

مسجد ولی شاہ میدک کیلئے تعاون کی اپیل

میدک ۔ 17 ۔ اپریل ( ذریعہ ڈاک ) میدک کے قدیم مساجد میں سے ایک ’’ مسجد ولی شاہ ‘‘ جو مستقر کی گنجان مسلم آبادی میں واقع ہے کے پہلے فلور کے چھت کی تکمیل کے بعد بازوں کی دیواروں ، مسجد کے اوپر دو میناروں کی تعمیر پہلے اور دوسرے فلور پر چار ایر کولرس کیلئے اہل خیر حضرات سے تعمیری اشیاء یا مالی امداد کے تعاون کیلئے انتظامی کمیٹی مسجد ہذا کی

مدرسہ تجوید القرآن محبوب نگر میں اتوار کو مفت حجامہ کیمپ

محبوب نگر ۔ 17 ۔ اپریل ( ذریعہ فیاکس ) بانی و ناظم مدرسہ حافظ و قاری سید عظمت علی شاہ قادری کے مطابق مدرسہ تجوید القرآن کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ بروز اتوار 20 اپریل 2014ء صبح 9 بجے سے 2 بجے دن تک مدرسہ تجوید القرآن شاہ صاحب گٹہ مقرر ہے ۔ محمد امجد علی کوآرڈنیٹر کیمپ نے بتایا کہ ماہر حجامہ ڈاکٹر عبدالقیوم مریضوں کا علاج کریں گے ۔ عل

سرپورٹاون میں ووٹرس شعوربیداری مہم

سرپورٹاون ۔ 17 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر پر 15 اپریل کے روز ایس ایس سی جماعت کا آخری سماجی علم کا پرچہ تھا ۔ اس موقع پر سرپور ٹاون مستقر کے دسویں جماعت کے طلباء نے آخری پرچہ ہوتے ہی سرپور ٹاون کے تینوں ایس ایس سی سنٹروں ، ضلع پریشد ہائی اسکول ، گرلز اور بوائز ریذیڈنیشنل اسکولوں میں تمام دسویں جماعتوں کے طلباء کو روک

انتخابات میں تلنگانہ مخالف طاقتوں کا صفایا

سوریا پیٹ ۔ 17 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل عوام کے تعاون سے اور ٹی آر ایس بالخصوص سربراہ ٹی آر ایس کے چندرشیکھرراؤ کی جدوجہد کا ثمرہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ اسمبلی سوریا پیٹ کے امیدوار جگدیشور ریڈی نے سیتارام پور میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جدید ریاست تلنگانہ کی ترقی ٹی آر

کریم نگر میں آبدار خانہ کا افتتاح

کریم نگر ۔ 17 ۔ اپریل ( فیاکس ) مفتی محمد صادق حسین قاسمی نائب صدر صنعا کے بموجب گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سرکاری دواخانہ اور بس اسٹیشن کریم نگر میں صفا بیت المال کی جانب سے آبدار خانہ کا افتتاح عمل میں آیا ۔ اس موقع پر مفتی غیاث محی الدین اور شیخ محمود MPJY اور ڈاکٹر جیوتی ڈاکٹر لکشمی کریم نگر DSP نے شرکت کی اور خوشی و مسرت کا اظہار کیا او

تلنگانہ لیڈر کی کانگریس میں شمولیت

محبوب نگر ۔ 17 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج کے ماحول میں فرقہ پرست طاقتیں اپنا دبدبہ قائم کرتے ہوئے ملک کے سیکولرازم کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں ۔ اب وقت آگیا ہیکہ سیکولر ذہن کے افراد متحد ہوتے ہوئے ان کو منہ توڑ جواب دیں ۔ ان خیالات کا اظہار محمد حنیف احمد سابق ٹی آر ایس فاؤنڈر کنوینر کل شب ریاستی وزیر ( سابق ) ڈی کے ارونا کی موجودگی میں

ویلفیر پارٹی امیدواروں کو تائید

کریم نگر ۔ 17 اپریل ( فیاکس ) کریم نگر کے علمائے کرام و مساجد کمیٹی کے ذمہ داران ، سنی علماء بورڈ کے ذمہ داران اور دی اسلامک ویلفیر سوسائٹی کے ذمہ داران نے اپنے مشترکہ پریس نوٹ میں اس بات کا اعلان کیا ہیکہ کریم نگر ایم ایل اے حلقہ انتخابات یس ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے امیدوار جناب وسیم الدین احمد اور ایم پی حلقہ انتخاب سے جناب شیخ محمود

حلقہ اسمبلی ظہیر آباد میں چونکا دینے والے نتائج متوقع

ظہیرآباد ۔ 17 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وطن عزیز کے نقشہ پر 2 جون 2014 ء سے نمودار ہونے والی 29 ویں ریاست تلنگانہ کی پہلی اسمبلی کیلئے 30 اپریل کو منعقد ہونے والے عام انتخابات ، ملک میں تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی حالات کے تناظر میں انتہائی اہمیت کے حامل ہوگئے ہیں جو یہ طے کریں گے کہ نئی ریاست تلنگانہ کا اقتدار کس پارٹی کے حوالے کیا جائے گا

اسسٹنٹ فلم ڈائرکٹر سمیت دو عادی سارق گرفتار

حیدرآباد۔/16اپریل، ( سیاست نیوز) مادھا پور پولیس کی کرائم ٹیم نے دو عادی سارقین بشمول اسسٹنٹ فلم ڈائرکٹر کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 20مسروقہ موٹر سیکلیں برآمد کرلی۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر مادھا پور مسٹر کے نرسمہلو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایک 24سالہ نوجوان ٹی ناگرجنا جو پیشہ سے اسسٹنٹ فلم ڈائرکٹر ہے اپنے ساتھی این لنگنا کی مد