Month: 2014 اپریل
دہلی پبلک اسکول نے سمر سیریز 2-1 سے جیت لی
حیدرآباد ۔ 22 اپریل (راست) حیدرآباد اور دہلی پبلک اسکول گچی باؤلی کے علاوہ ایمرجنگ کرکٹ ڈیولپمنٹ گروپ کے درمیان 3 مقابلوں کی سمر سوپر ٹوئنٹی 20 سیریز کا انعقاد عمل میں آیا جہاں دہلی پبلک اسکول نے 2-1 سے سیریز اپنے نام کرلی۔ پہلے مقابلے میں ڈی پی ایس نے 227 رنز بنائے جس میں فیاض نے 102 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلی اور ای سی ڈی جی کو 120 رنز پ
اقتدار کی مرکوزیت کے خلاف انتباہ،مودی کا ہٹلر سے تقابل
ممبئی 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے احساس ظاہر کیا کہ ’’اقتدار کی مرکوزیت ‘‘ کے ہندوستانی جمہوریت کے حق میں سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔ بی جے پی کے وزار عظمی کے امیدوار نریندر مودی نے پارٹی کے کنہ مشق قائدین جیسے لعل کرشن اڈوانی ،مرلی منوہر جوشی اور جسونت سنگھ کو بالائے طاق رکھ دیا ہے ۔ انہوں نے
شکست پر بھی یو پی اے کا اتحاد برقرار رہنے کا یقین
ممبئی 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )لوک سبھا انتخابات کے بعد یو پی اے کے دوبارہ برسر اقتدار آنے کا یقین ظاہر کرتے ہوئے این سی پی کے صدر شرد پوار نے کہا کہ شکست کی صورت میں بھی یو پی اے متحد رہے گا اور کانگریس اپنی ناکامیوں کے بعد دوبارہ احیاء کی تاریخ رکھتی ہے ۔ این سی پی کے کہنہ مشق قائد نے یہ بھی کہا کہ ان کے خیال میں کانگریس کو کسی نئے قائد
مودی نے عوام کو گمراہ کرنے کی تمام حدیں پار کرلیں:صدر کانگریس سونیا گاندھی
اسلام پور(مغربی بنگال) 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )نریندر مودی نے عوام کو گمراہ کرنے کی تمام حدیں پار کرلی ہیں ۔ ان کی کوشش ہے کہ بہر قیمت وزیر اعظم کی کرسی حاصل کرلیں۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج بی جے پی کے وزار ت عظمی کے امیدوار پر اپنی سخت تنقید جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بعض پارٹیوں کا پورا ایجنڈہ کانگریس کے خلاف جھوٹی باتیں کرنا ہی ہے
شوہر پر حملہ سے دکھ پہنچا ،جوابی کارروائی کا اعلان :پرینکا گاندھی
رائے بریلی 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )خاموشی توڑتے ہوئے پرینکا گاندھی نے آج کہا کہ ان کے شوہر رابرٹ وڈرا کو سیاسی وجوہات کی بناء پر نشانہ بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے مخالفین کے مزید حملوں میں اضافہ کی صورت میں جوابی کارروائی کا عہد کیا ہے ۔ اپنی والدہ صدر کانگریس کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے یو پی میں ان کے انتخابی حلقہ میں پرین
نتیش کمارکامودی کی تائید پر بی جے پی کا مضحکہ
بھاگلپور(بہار ) 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج بی جے پی کے نعرے طاقتور قیادت کے تحت طاقتور ہندوستان کا مذاق اُڑایا اور کہا کہ ’’ان کے لیڈر کے نام سے ہی کروڑوں مسلمان خوفزدہ ہوگئے ہیں پھر یہ مقصد کیسے حاصل ہوسکے گا ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان جیسا ملک صرف آبدوز کشتیوں ،مزائیلس یا بموں کی تعداد میں اضافہ کے ذر
ترقی کے ایجنڈہ سے انحراف کی اجازت نہیں :بی جے پی
نئی دہلی 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)مبینہ نفرت انگیز تقریروں پر پیدا ہونے والے تنازعہ کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بی جے پی نے آج کہا کہ وہ اپنی انتخابی مہم میں ترقی اور خوشحالی کے موضوعات سے انحراف نہیں کرے گی اور نہ کسی کو بشمول کانگریس ایجنڈہ سے انحراف کی اجازت دے گی ۔ پارٹی نے اپنے بہی خواہوں سے خواہش کی کہ وہ انتہائی صبر و تحمل اختیا
تشکیل تلنگانہ میں تلگودیشم کا فیصلہ کن رول
نرمل22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کے سی آر موقع پرست اور خود غرض سیاست دان ہے ان سے کسی نے کہا تھا کہ تلنگانہ کا چیف منسٹر دلت کو بناؤ اور ڈپٹی چیف منسٹر مسلمان کو بناؤ آج جب ریاست کی تشکیل عمل میں آگئی تو اقتدار کی ہوس بڑھ گئی ہے جبکہ تلگودیشم سربراہ نے سب سے پہلے تلنگانہ کی تشکیل کے سلسلہ میں مکتوب مرکز کو دے دیا ۔ آج ہم اعلان کرتے ہیں
گرمائی دینی کورسیس کے اہتمام کی ستائش
محبوب نگر22 اپریل ( اسٹیٹ سماچار ) بارگاہ نبوی ﷺ کی قدیم و عظیم اسلامی یونیورسٹی ازہر ہند شہر آفاق جامعہ نظامیہ اور ملک کا نامور منفرد واحد اردو روزنامہ سیاست کی جانب سے مسلسل کئی برسوں سے عصری علوم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو صبحیح رہبری و رہنمائی کرتے ہوئے چالیس روزہ گرمائی دینی کورس ملک و ملت کے مسلمانوں کیلئے نعمت غیر مترقی
حضور نگر میں کانگریس کو سخت مقابلہ درپیش
مریال گوڑہ 21 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی حضور نگر میں کانگریس پارٹی کے امیدوار سابق وزیر این اتم کمار ریڈی کو ٹی آر ایس کی امیدوار شنکراماں سے سخت مقابلہ درپیش ہے ۔ جس کی وجہ حصول تلنگانہ کی خاطر اپنی جان کی قربانی دینے والے سری کانت چاری کی والدہ شنکراماں کو ٹی آر ایس نے حلقہ اسمبلی حضور نگر سے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے ۔
غریبوں کیلئے فلاحی کام جاری رکھنے کا عہد
سنگاریڈی /22 اپریل ( پریس نوٹ ) نریندر ناتھ امیدوار بی جے پی پارلیمانی حلقہ میدک کے پریس نوٹ کے بموجب سب سے پہلے میں آپ کو تلنگانہ ریاست کے قیام پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس جدوجہد میں شامل افراد کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ یہ سبھی کی متحدہ کوششوں کا نتیجہ ہے کہ مرکزی حکومت کو ہماری مانگ کے آگے جھکنا پڑا ۔ آپ سب جانت
چندرا بابو نائیڈو دوسرے ایچوڑہ
ایچوڑہ /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایچوٍڑہ مستقر پر صدر تلگودیشم پارٹی چندرا بابو نائیڈو و انتخآبی دورے پر آئیں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ جلسہ گاہ پر تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ راتھوڑ رمیش امیدوار حلقہ پارلیمان ، سوئم پاپوراؤ امیدوار حلقہ اسمبلی بوتھ نے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر راتھوڑ رمیش نے اپنی پارٹی کے رف
قومی پارٹیوں کے اہم قائدین کا دورہ ورنگل
ورنگل /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ورنگل میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں قومی پارٹیوں کے اہم قائدین ورنگل کا دورہ کر رہے ہیں ۔ اس ضمن میں 23 تاریخ کے دن سی پی ایم قائد سیتارام یچوری 25 اپریل کانگریس پارٹی نائب صدر راہول گاندھی اور 26 اپریل بی جے پی قائد سوراج ورنگل کا دورہ کرنے والے ہیں ۔ سی پی ایم پارٹی کی جانب سے ورنگل ضلع بھر میں 6 حلقوں س
ایچوڑہ میں زبردست بارش
ایچوڑہ /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ایچوڑہ میں زبردست بارش ہوئی کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا ۔ تپتی دھوپ میں اچانک ہوئی زبردست بارش نے موسم کو خوشگوار بنادیا ۔ ایچوڑہ میں کل رات ہوئی زبردست بارش کی وجہ سے عوام کو گرمی سے راحت ملی ۔ موسم کافی خوشگوار رہا ۔
بچکنڈہ میں آزاد امیدواروں کی انتخابی مہم
بچکنڈہ /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آزاد امیدواروں کی حیثیت سے پنڈری حلقہ جوکل سے اروناتارا بھی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں ۔ منسٹر پنڈری اس سے پہلے 1985 اور 1994 میں حلقہ جوکل کے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس دورمیں بہت سارے کام کرچکا ہوں ۔ ایک مرتبہ پھر آپ کے بیچ میں آنا چاہتا ہوں ۔ خدمت کا موقع دیں ۔ اسی طرح ارونا تارا بھی
سنگاریڈی میں انتخابی مہم عروج پر
سنگاریڈی۔ 22 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی سنگاریڈی میں انتخابی مہم میں تیزیپیدا ہوگئی ہے۔ ہر امیدوار اپنی کامیابی کے لئے ووٹرس سے رجوع ہورہا ہے۔ انتخابی مہم کی گہماگہمی بروز اتوار دیکھی گئی۔ اتوار کی تعطیل کے دن عوام کا اپنے گھروں پر رہنے کا فائدہ سیاسی قائدین نے خوب اٹھایا اور روڈ شوز، ریالیاں، جلسے اور انفرادی ملاقاتوں
ٹی آر ایس اقتدار میں آنے پر عدل و انصاف کی توقع
نظام آباد۔22 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ علماء کونسل نے مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت پر کامل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ تلنگانہ ریاست کی تعمیر نو میں مسلمانوں کا کلیدی رول رہے گا اور علاقہ کی ترقی اور سماجی بہبود میں مسلمانوں کا بھرپور حصہ رہے گا۔ صدر تلنگانہ علماء کونسل مولانا یوسف زاہد نے اپنے دورہ نظام ا
حلقہ اسمبلی بھونگیر میں ’’ایک انار سو بیمار‘‘
بھونگیر۔ 22 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی بھونگیر میں ناراض و مخالف امیدواروں کے دستبردار ہوجانے کے بعد 10 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں چار امیدواروں کا کانٹے کا مقابلہ ہے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق چار رخی مقابلہ کانگریس، ٹی آر ایس امیدوار سیاسی ناتجربہ کار، کانگریس میں گروپ بندیاں، آزاد امیدوار کی اگنی پریکشا منعقد ہو