کانپور میں ملائم اور اکھیلیش یادو کے مجوزہ عام جلسے

کانپور 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) سماجوادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو اور چیف منسٹر اتر پردیش اکھیلیش یادو اپنے پارٹی امیدوار برائے کانپور لوک سبھا نشست سریندر موہن اگروال کی تائید میں عام جلسے منعقد کریں گے ۔ ملائم سنگھ یادو کل شہر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ اکھیلیش یادو اتوار کے دن پریڈ گراونڈ سے عام جلسہ سے خطاب کریں گ

کوڑنگل: سیلف گورنمنٹ ڈے

کوڑنگل۔25اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی کوڑنگل کے نمائندہ منڈل ممبرس پیٹ مستقر کے اردو میڈیم پرائمری اسکول میں تعلیمی سال کے آخری دن سیلف گورنمنٹ ڈے کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ اسکول کی طالبات نے سارے اسکول کی باگ ڈور سنبھالی ۔ اونچے درجہ کی طالبات نے نچلی جماعتوں میں بحسن و خوبی درس و تدریس کا کام انجام دیا ۔ مس ثناء بیگم

فرقہ پرست جماعتوں کی پیشرفت روکنے کا مشورہ

مریال گوڑہ۔25 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نلگنڈہ کے حلقہ اسمبلی ساگر اور حلقہ اسمبلی حضور نگر کا ایک روزہ انتخابی دورہ کرتے ہوئے سابق ریاستی وقف بورڈ چیرمین محمد افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ نے کانگریسی امیدوار حلقہ اسمبلی حضورنگر این اتم کمار ریڈی کے ساتھ منڈل مٹم پلی کا دورہ کرتے ہوئے انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ن

پولنگ سلپس کی صدفیصد تقسیم کی ہدایت

کریم نگر۔25اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عام انتخابات 2014ء کے پولنگ کیلئے پول سلپس کی تقسیم 100% فیصد انجام دینے اور یہ کام کو ایک دو دن میں مکمل کرنے ضلع الیکشن عہدیدار ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے چہارشنبہ کو انہوں نے انتخابات کی تیاریوں کے ضمن میں گورنمنٹ جونیئر کالج ماناکنڈور میں حلقہ اسمبلی ماناکنڈور ای وی ایم کمیشنگ کے کام کی تنقیح

نارائن کھیڑ میں تلگودیشم امیدوار کی بائیک ریالی

نارائن کھیڑ۔25اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن کھیڑ میں تلگودیشم پارٹی کے زیراہتمام حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے تلگودیشم امیدوار مسٹر ایم وجئے پال ریڈی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں آج ایک بھاری ’’سیکل و بائیک ‘‘ ریالی نکالی گئی جس کی قیادت تلگودیشم امیدوار مسٹر ایم وجئے پال ریڈی کے فرزند مسٹر ایم روہیت ریڈی نے کی ۔ منظم کردہ ریالی

کانگریس امیدوار سریش کمار شیٹکار کو کامیاب بنانے کی اپیل

نارائن کھیڑ۔25اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق منڈل کوآپشن ممبر مسٹر میر اشفاق علی ‘ سابق ایم پی ٹی سی مسٹر محمد سلطان احمد ‘ کانگریس قائد مسٹر محمد عبدالمجیب نے اپنے مشترکہ صحافتی بیان میں حلقہ پارلیمان ظہیرآباد کے رائے دہندوں بالخصوص مسلم رائے دہندوں سے پُرزور اپیل کی کہ وہ حلقہ پارلیمان ظہیرآباد کے کانگریس امیدوار مسٹر سریش کما

پٹلم میں عام آدمی پارٹی کی انتخابی مہم

پٹلم ۔25اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر بودھن کے ڈاکٹر مسٹر وینگلا سنیل کمار چودھری پیشہ سے ایک ڈاکٹر ہے ۔ ظہیرآباد پارلیمنٹ سے عام آدمی پارٹی کی جانب سے آنے والے 30اپریل کے انتخابات سے چناؤ لڑرہے ہیں ۔ انہوں نے حلقہ رکن اسمبلی کے پانچ منڈلوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے خطاب کیا اور کہا کہ ’’عام آدمی پارٹی‘‘ عوام کا ہر حال میں خیال رک

سنگاریڈی میں یونائٹیڈ مسلم کونسل کا مشاورتی اجلاس

سنگاریڈی ۔25اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب شیخ وسیع الدین پی آر سکریٹری یونائٹیڈ مسلم کونسل سنگاریڈی کے پریس نوٹ کے مطابق یونائٹیڈ مسلم کونسل سنگاریڈی کا اجلاس 24 اپریل کی شب حافظ و قاری محمد عبدالرزاق سرپرست اعلیٰ کونسل اور حافظ و قاری محمد عبدالقیوم صدر کونسل کی زیرصدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میںیونائٹیڈ مسلم کونسل کے ذمہ داران اور

ٹی آر ایس امیدوار کی درگاہ پر حاضری

سنگاریڈی ۔25اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس امیدوار حلقہ اسمبلی سنگاریڈی چنتا پربھاکر نے مسجد دیندار خان کے روبرو اقلیتی قائدین کے ہمراہ مسلمانوں سے ملاقات کی ‘بعدازاں درگاہ شریف حضرت فتح خان صاحب میاں مجذوبؒ پر حاضری دی ۔ اس موقع پر دیگر مسلم قائدین بھی موجود تھے ۔

کانگریس حکومت کی غلط پالیسیوں سے عوام بیزار

کوہیر۔25اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر وائی نروتم تلگودیشم پارٹی امیدوار حلقہ اسمبلی ظہیرآباد نے کوہیر منڈل کے مختلف مواضعات مدری‘ راج نلی ‘ گرجواڑہ ‘ بچارا گڑ‘ ماچرریڈی پلی ‘ سجاپور‘پرساپلی ‘بلال پور کا دورہ کرتے ہوئے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی کانگریس حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام بیزار ہوچکے ہیں ۔ اب ریاست

بچوں کو تعلیم ترک نہ کرنے کا مشورہ

سرپور ٹاؤن 25 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر کے گرلز اپر پرائمری اسکول اُردو میڈیم کو اُردو اکیڈیمی آندھراپردیش کی جانب سے 20 ہزار روپئے کی منظوری ہونے پر اُردو میڈیم طلباء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اسکول کے بچوں کو بیٹھنے کیلئے بنچوں کا انتظام کیا گیا۔ اس ضمن میں 21 اپریل کو نئے بنچوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد عمل میں ا

صفا بیت المال کریم نگر کی جانب سے دینی گرمائی کلاسیس کا اہتمام

کریم نگر 25 اپریل (فیاکس) مولانا خواجہ فرقان قاسمی سکریٹری صفا کے بموجب صفا بیت المال شاخ کریم نگر کی جانب سے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی گرمائی تعطیلات میں دینی تعلیم اور سمر کیمپ کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں تجوید کے ساتھ ناظرہ قرآن، منتخب نصاب کے تحت دعائیں، اذکار، سنتیں اور دیگر اخلاقی تعلیمات کا معقول نظم رہے گا۔ گرمائی دینی ک

آئٹا کا وجئے واڑہ میں تعارفی اجلاس

وجئے واڑہ 25 اپریل (فیاکس) میر ممتاز علی سکریٹری آئیٹا آندھراپردیش کی اطلاع کے مطابق ساحلی آندھرا کے تمام اضلاع کے منتخب اساتذہ (عصری و دینی مدارس، سرکاری و خانگی کالجس کے لکچررس اور وظیفہ ٹیچرس) کیلئے آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن AIITA کا ایک تعارفی اجلاس 27 اپریل بروز اتوار بوقت 10.30 بجے تا 4.30 بجے بمقام دفتر جماعت اسلامی ہند ل

مدرسہ مظاہر العلوم مسجد سعید FCI میں گرمائی دینی کورس

گوداوری کھنی 25 اپریل (فیاکس) مدرسہ مظاہرالعلوم مسجد سعید شانتی نگر FCI گوداوری کھنی میں 26 اپریل سے گرمائی دینی تعلیمی کلاسیس کا آغاز ہوگا جس میں ماہر حفاظ اور تجوید سے واقف اساتذہ درس دیں گے۔ نورانی قاعدہ تجوید کے ساتھ ناظرہ قرآن مجید، کلمات، احادیث اور دیگر ضروریات زندگی کے اسلامی طریقہ اور نماز کی عملی مشق بھی کرائی جائے گی۔ یہ

کانگریس امیدوار ظہیرآباد کی گھر گھر مہم

ظہیرآباد 25 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق ریاستی وزیر و کانگریس امیدوار حلقہ اسمبلی ظہیرآباد نے آج پارٹی کے سرکردہ قائدین کے ہمراہ جھرہ منڈل کے مواضعات ایڈوکلا پلی، چیلے مامڑی، اننت ساگر، چلکے پلی، گنیار پلی، دیورم پلی، پلاورم، میڈپلی اور بیڈے کنی کا دورہ کرکے دیہی رائے دہندوں سے ملاقات کی اور ان سے انھیں پھر ایک مرتبہ منتخب ک

’’موجودہ حالات اور ووٹ کی اہمیت‘‘

گجویل 25 اپریل (پریس نوٹ) انجمن محبان اُردو اور نوجوانان گجویل کے زیراہتمام جلسہ بعنوان ’’موجودہ حالات اور ووٹ کی اہمیت‘‘ بصدارت سید مسکین احمد 26 اپریل 7 بجے شام پرگنیہ گارڈن ، گجویل، پرگنیہ پور مین روڈ منعقد کیا جائے گا جس میں بحیثیت مہمان خصوصی ٹی ہریش راؤ ، محمود علی ایم ایل سی، محمد عبدالقادر صدر ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی، ا

ویلفیر پارٹی کو جماعت اسلامی تانڈور کی تائید

تانڈور 25 اپریل (فیاکس) اقدار پر مبنی سیاست اور فلاحی ریاست کا نعرہ لے کر ملک کے سیاسی اُفق پر نمودار ہونے والی سیاسی جماعت ویلفیر پارٹی آف انڈیا نے ملک کے مختلف علاقوں سے باکردار امیدواروں کو انتخابی میدان میں اُتارا ہے۔ ویلفیر پارٹی نے تانڈور حلقہ اسمبلی سے باکردار شخصیت سید کمال اطہر کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے جوکہ شہر تانڈور

مرکز میں نئی حکومت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

وارناسی ؍ مدھوبنی ۔ 24 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی لیڈر اور وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی نے بہار میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے مرکز میں یو پی اے حکومت کی جگہ نئی حکومت کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر این ڈی اے کو اقتدار حاصل ہوا تو وہ ایک مضبوط حکومت بنائیں گے جو بہتر حکمرانی اور ترقی کی ضامن ہوگی