تلنگانہ و آندھرا میں 2 جون کے بعد حکومت کی تشکیل

حیدرآباد 3 اپریل (سیاست نیوز ) متحدہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے 16 مئی کو نتائج کا اعلان ہوجانے کے باوجود تلنگانہ کی تشکیل کیلئے مقرر کردہ تاریخ 2 جون کے بعد ہی دونوں ریاستوں ( تلنگانہ اور آندھرا پردیش ) میں نئی حکومتیں تشکیل پائیں گی۔ ایک سینئر آئی اے ایس عہدیدار نے بتایا کہ سیما آندھرا راجدھانی بنانے کے مسئلہ پر نئی تشکیل حکومت فیص

ایم پی ہرش کمار نے کانگریس میں واپسی کی دعوت مسترد کردی

حیدرآباد 3 اپریل ( این ایس ایس ) کانگریس سے خارج کردہ املا پورم کے رکن اسمبلی ہرش کمار نے آج کل ہند کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ کی پارٹی صفوں میں واپسی کی دعوت کو مسترد کردیا ۔ جب ڈگ وجئے سنگھ نے انہیں فون کیا ہرش کمار نے کہا کہ انہوں نے پارٹی خود سے نہیں چھوڑی تھی بلکہ انہیں پارٹی سے خارج کردیا گیا تھا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ ہرش کم

یوسف پٹھان کی برق رفتار بیٹنگ‘بڑودہ کامیاب

ممبئی۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کپتان یوسف پٹھان کی برق رفتار بیٹنگ اور بڑودہ ٹیم کے آل راؤنڈ مظاہرے کی بدولت اس نے ویسٹ زون ٹوئنٹی 20لیگ میں حریف ٹیم سوراشٹرا کو 26رنز سے شکست دیتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ ناک آؤٹ مرحلہ کا آئندہ ہفتہ آغاز ہوگا ۔ کپتان یوسف پٹھان نے 28گیندوں میں 54رنز اسکور کئے جس کی بدولت بڑودہ نے یہاں

ایس ایس سی امیدواروں کیلئے پالی ٹیکنیک انٹرنس ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اپریل : ( راست ) : ایس ایس سی یا اس کے مماثل دسویں جماعت کامیاب یا شریک امتحان طلبہ کے لیے پالی ٹیکنیک کے انجینئرنگ ڈپلوما کورسز میں داخلے کے لیے انٹرنس امتحان ’ پالی سٹ ‘ 21 مئی کو رکھا گیا ہے ۔ اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ نے اس کا اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔ اس کے فارمس / پراسپکٹس 6 اپریل سے دستیاب رہیں گے ۔ اور

جھلس جانے والی خاتون کی علاج کے دوران موت

حیدرآباد /3 اپریل ( سیاست نیوز ) ملک نما کے علاقہ میں ایک خاتون حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ رما دیوی جو انجن باؤلی علاقہ کے ساکن بالراجو کی بیوی تھی ۔ 30 مارچ کے دن اپنے میں مکان پیش آئے حادثہ میں جھلس گئی تھی جس کی علاج کے دوران کل رات دیر گئے موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔