آسٹریلیا کے خلاف آج ہندوستان کو پسندیدہ موقف

میرپور۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہندوستانی ٹیم کل یہاں اپنے گروپ کا آخری مقابلہ ٹورنمنٹ میں پہلی کامیابی کا تعاقب کررہی آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی اور اس مقابلہ میں ہندوستانی ٹیم کو پسندیدہ موقف حاصل ہے ۔ پاکستان ‘ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے خلاف متواتر فتوحات حاصل کرت

نیدرلینڈس کے خلاف نیوزی لینڈ6وکٹوں سے فاتح

چٹگانگ۔ 29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کپتان برینڈن مکالم کی تیز رفتار نصف سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ 19اوورس میں 152/4 رنز اسکور کرتے ہوئے نیدر لینڈ س کے خلاف 6وکٹوں کی کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ مکالم نے نمبر تین پر بیٹنگ کرتے ہوئے 45گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 65رنز اسکور کئے ۔

پاکستان کا آج بنگلہ دیش سے اہم مقابلہ

میرپور۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم گروپ مرحلے کا اپنا تیسرا مقابلہ کل یہاں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی اور محمد حفیظ کی زیرقیادت پاکستانی ٹیم کوشاں ہے کہ وہ ناقص فارم کا شکار مشفق الرحیم کی زیرقیادت میزبان ٹیم کے خلاف ایک واضح کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی کے اپنے امکانات کو مستحکم کرلے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم

امان مشرا کو باڈی بلڈنگ میں پہلا انعام

حیدرآباد۔ 29مارچ ( راست ) امان مشرا کو باڈی بلڈنگ مقابلوں میں پہلا انعام حاصل ہواہے۔ باڈی بلڈنگ میں فاتح اتھیلیٹ کے انتخاب کیلئے کنٹری کلب کے کوچ مسٹر سنیل ‘ ہیلت کلپ کے منیجر ڈاکٹر جیندرا اور مسٹر راکیش نے جج کے فرائض انجام دیئے اور یہ مقابلے کنٹری کلب کے اشتراک کے ذریعہ منعقد کئے گئے تھے۔ ان مقابلوں میں مسٹر ساؤتھ انڈیا میں شرکت کر

نڈال کا فائنل میں جوکووچ سے مقابلہ

میامی۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک رافل نڈال کا کل سونی اوپن کے فائنل میں عالمی نمبر دو سربیائی ٹینس اسٹار نواک جوکووچ سے مقابلہ ہوگا جیسا کہ دونوں کھلاڑیوں کے سیمی فائنل مقابلوں میں حریف کھلاڑیوں نے کھیل سے دستبرداری اختیار کی ۔ نڈال کو ایک گیند کھیلے بغیر ہی فائنل میں رسائی کا موقع اُس وقت مل گیا جب سیمی فائنل کے ان کے حر

سہواگ آئی پی ایل کے راستے ٹیم میں واپسی کے خواہاں

نئی دہلی ۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کاؤنٹی کرکٹ میں سنچری کے ذریعہ اپنا فام حاصل کرنے کا اشارہ دینے والے ویریندر سہواگ کی خواہش ہے کہ وہ آئی پی ایل میں بہتر مظاہرہ کے ذریعہ ہندوستانی ٹیم میں واپسی کرے ۔ ویریندر سہواگ کو کنگس الیون پنجاب نے رواں برس آئی پی ایل کے 3.2کروڑ روپئے میں حاصل کیا ہے۔ آئی پی ایل ۔7سے متعلق پُرعزم نظر آرہے ویریندر

سینئر لیڈر جسونت سنگھ کا بی جے پی سے اخراج

نئی دہلی ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی نے آج اپنے بزرگ لیڈر جسونت سنگھ کو پارٹی سے خارج کردیا ، جو راجستھان کے بارمیر لوک سبھا حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر مقابلہ کررہے ہیں ۔ جسونت سنگھ نے بی جے پی امیدوار کے خلاف اپنے پرچہ نامزدگی کو واپس لینے سے انکار کردیا تھا ۔ 76 سالہ جسونت کو پارٹی سے 6 سال کے لیے خارج کردینے کا فیصلہ صدر

مودی کو آر ایس ایس سے وابستگی پر فخر ، راہول کی تنقید پر جوابی وار

باغپت (یو پی) ، 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی نے آج آر ایس ایس کے ساتھ اپنے روابط کے بارے میں اُن پر تنقیدوں کیلئے راہول گاندھی پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اس نظریہ اور اصولوں پر ’’فخر‘‘ ہے جن کی بنیاد ’’قربانی اور خدمت کی قربان گاہ‘‘ پر قائم ہے۔ ’’مجھے اس حقیقت پر فخر ہے کہ میں اسی آئیڈیالوجی کی پیداوار ہوں۔ ہاں، ہما

گجرات فسادات ، بی جے پی ایم ایل اے دیگر 50 بری

پٹنہ ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : گجرات کی ایک مقامی عدالت نے گجرات فسادات 2002 میں رادھا پور ٹاون تشدد کے سلسلہ میں بی جے پی رکن اسمبلی کے بشمول تمام 51 ملزمین کو شواہد کی کمی کے باعث بری کردیا ۔ اس تشدد میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ ایڈیشنل سیشن جج گریش ایم دامودر نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ عدالت مسلم طبقہ سے تعلق رکھنے والے 25 افراد کے بشم

بشار الاسد صدارتی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف

بیروت ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : شام کے صدر بشار الاسد آئندہ سات سالہ میعاد کے لیے کامیابی حاصل کرنے کی غرض سے رواں موسم گرما کے دوران صدارتی انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار کررہے ہیں ۔ اس دوران شامی بحران چوتھے سال میں داخل ہوگیا ہے ۔ ملک کے اکثر علاقے یا تو تباہ و برباد ہوگئے ہیں یا پھر اپوزیشن کے زیر کنٹرول چلے گئے ہیں ۔ تقریبا ا

بی جے پی انتشار پسند سیاست میں ملوث : وزیراعظم

کھومتائی (آسام)،29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج بی جے پی کو انتشار پسند سیاست چلانے کا مورد الزام ٹھہرایا اور کہا کہ اس طرح کی پارٹی ترقی نہیں لا سکتی ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے ضلع سبساگر میں یہاں انتخابی جلسہ کو بتایا کہ ’’میں نہیں سمجھتا کہ وہ پارٹی جو ایسی سیاست میں ملوث ہو جو ملک کو تقسیم کرتی ہے اس ملک کیلئے ترقی لاسکت

ہندوستان پولیو کے خاتمہ کیلئے دیگر ملکوں کی مدد کرے : صدرجمہوریہ

نئی دہلی ، 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام( ہندوستان کو عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے پولیو سے پاک قرار دیا جانا ’’تاریخی کارنامہ‘‘ ہے اور اب اسے دیگر ممالک جیسے پاکستان، نائجیریا اور افغانستان کی اس مرض کے خلاف اُن کی جدوجہد میں اعانت کرنا چاہئے، صدرجمہوریہ نے آج یہ بات کہی۔ وہ یہاں روٹری انٹرنیشنل کے زیراہتمام پولیو فری کانکلی

مودی کا اورنگ زیب سے تقابل

احمد آباد ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک تنازعہ اور لاعلمی والے بیان میں کانگریس کے گجرات یونٹ کے لیڈر نے بی جے پی وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی پر شخصی تنقید کرتے ہوئے ان کا مغل شہنشاہ اورنگ زیب سے تقابل کیا ۔ گجرات پردیش کانگریس کمیٹی صدر ارجن مودھواڈیا نے کہا کہ مودی ہندوستانی کلچر کے دشمن دکھائی دے رہے ہیں وہ سلطان اورنگ ز

مسلمان ، مودی کے لیے اور مودی مسلمانوں کے لیے : فاروق خاں

جموں ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کانگریس پر فرقہ پرستانہ سیاست میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے سابق آئی پی ایس عہدیدار فاروق خاں نے کہا کہ مسلمان اب اس نعرے کو ترک نہیں کرسکتے کیوں کہ یہ نعرہ ’ مسلمان مودی کے لیے اور مودی مسلمانوں کے لیے ‘ اس طبقہ کے اندر مقبولیت حاصل کررہا ہے ۔

مختار عباس نقوی کے خلاف ہتک عزت مقدمہ : صابر علی

نئی دہلی ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جنتادل یو کے سابق متنازعہ لیڈر صابر علی کو پارٹی رکنیت دینے بی جے پی کے فیصلہ کے بعد انہوں نے آج کہا کہ وہ بی جے پی کے نائب صدر مختار عباس نقوی کے خلاف ایک ہتک عزت مقدمہ دائر کریں گے

مسلمانوں کو فیصلہ سازی میں حصہ لینے حامد انصاری کی تاکید

علی گڑھ ، 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر حامد انصاری نے آج کہا کہ جہاں دستور تمام شہریوں کیلئے مساوات کی ضمانت دیتا اور جنس کی بنیاد پر امتیاز سے منع کرتا ہے، وہیں مسلمان بالخصوص خواتین تعلیم اور افرادی قوت میں حصہ لینے کے شعبوں میں دیگر کے مقابل پچھڑ رہے ہیں۔ انھوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 61 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا