وارناسی میں مودی کی سیاسی قبر بنے گی : لالو

پٹنہ ۔16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے آج پیش قیاسی کی کہ بی جے پی وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کو وراناسی لوک سبھا حلقہ میں بدترین شکست ہوگی۔ وارانسی ایک سیکولر مقام ہے ‘وہاں کے عوام فرقہ پرست مودی کو ناکام کردیں گے ۔ لالو پرساد نے کہاکہ ان کی پارٹی آر جے ڈی ایک سیکولر مشن پر کام کررہی ہے تاکہ فرقہ پرست ط

یوکرین کے شہر ڈونٹسک میں روس حامیوں کا صیانتی دفتر پر حملہ

ڈونٹسک (یوکرین)۔ 16؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ روس کے حامی احتجاجیوں نے صیانتی خدمات کی عمارت پر یوکرین کے شہر ڈونٹسک میں حملہ کردیا۔ وہ گورنر کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے اور روس کے ساتھ اتحاد کے حق میں ووٹ دینے کو اپنا حق قرار دے رہے تھے۔ یہ احتجاجی مظاہرہ عوامی بغاوت کے نتیجہ میں روس حامی صدر وکٹر یانوکووچ کی اقتدار سے بے دخلی کے تین ہفت

گجرات فسادات ریاستی حکومت کی واضح اور ناقابل معافی ناکامی

نئی دہلی۔ 16؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے راہول گاندھی نے آج مطالبہ کیا کہ 2002ء کے گجرات فسادات کے دوران ریاستی حکومت واضح اور ناقابل معافی حد تک ناکام رہی ہے، جس کے لئے اسے قانونی طور پر جوابدہ بنایا جانا چاہئے۔ انھوں نے نریندر مودی کو بے قصور قرار دینا قبل از وقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ فسادات میں مودی کے کردار

نابینا گداگرخاتون 3ملین ریال کی مالک

جدہ ۔16مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب میں ایک نابینا خاتون گداگر کی اچانک موت واقع ہوگئی۔ اس نے اپنے پیچھے تین ملین سعودی ریال نقدی ‘ زیورات اور سونے کی لاگت ایک ملین ریال کے علاوہ چار بنگلے چھوڑ گئی ہیں ۔ اس گداگرخاتون کا کوئی وارث نہیں ہے ۔لہذا اس نے اپنی ساری جمع پونجی ضرورت مندوں میں تقسیم کرنے وصیت کی ہے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 : آج ہند ۔ سری لنکا وارم اپ مقابلہ

میرپور 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں ہندوستانی ٹیم کا کل مقابلہ سری لنکا سے ہونے والا ہے ۔ ٹورنمنٹ سے قبل مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے ٹیم انڈیا کے حوصلے پست ہیں جبکہ سری لنکا ایشیا کپ میں کامیابی اور حالیہ مظاہروں سے پرجوش دکائی دیتی ہے ۔ حالانکہ ہندوستان کے لئے اس ٹورنمنٹ میں اصل مقابلے 21 مارچ کو روایتی حریف پاکست

ویراٹ کوہلی بین الاقوامی کرکٹ کے تمام ریکارڈ توڑ سکتے ہیں

فتح اللہ ( بنگلہ دیش ) 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے افسانوی بلے باز ظہیر عباس ان سابق کرکٹرس کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جن کا احساس ہے کہ ہندوستان کے بلے باز ویراٹ کوہلی ایک عظیم مستقبل رکھتے ہیں۔ ظہیر عباس نے کہا کہ ویراٹ کوہلی ایسا بلے باز ہے جو انٹرنیشنل کرکٹ میں تمام ریکارڈز کو توڑ دے گا ۔ ہندوستانی بیٹنگ لائین اپ میں تبدیلی

سنگاکارا ورلڈ ٹی 20 کے بعد سبکدوش ہوجائینگے

کولمبو 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کے کمار سنگاکارا بنگلہ دیش میں جاریہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ چمپئن شپ کے بعد ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوش ہوجائیں گے ۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے آج ایک اخبار کو یہ بات بتائی ۔ 36 سالہ کمار سنگاکارا نے کہا کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ وہ آئی پی ایل جیسے ٹورنمنٹس کیلئ

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 : بنگلہ دیش کی 9 وکٹس سے شاندار کامیابی

میرپور 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کے ایک وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف 9 وکٹس سے کامیابی حاصل کرلی ۔ بنگلہ دیش کی کامیابی میں اس کے بولرس نے اہم رول ادا کیا جنہوں نے افغان بلے بازوں کو رنز بنانے کا موقع نہیں دیا ۔ بنگلہ بولرس میں شکیب الحسن سب سے کامیاب رہے جنہوں نے 3.1 اوورس میں 8 رن دے کر تین

آسٹریلیائی فاسٹ بولر مچل جانسن زخمی ‘ ورلڈ ٹوئنٹی 20 سے باہر

ملبورن 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل جانسن زخمی ہوگئے ہیں اور وہ آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 سے باہر ہوگئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ ان کے انگوٹھے میں زخم آگیا ہے جس کے بعد ٹیم میں ان کی بجائے ڈگی بولنجر کو شامل کیا گیا ہے ۔ جانسن کو ان کے سیدھے پیر کے انگوٹھے میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹسٹ کے بعد زخم آگیا تھا ۔ اس میں اب انف

ہندوستانی کھلاڑیوں کی ٹریننگ کی جرسی زرد کردی گئی

فتح اللہ 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں ہندوستانی ٹیم کی ٹریننگ جرسی کے رنگ میں تبدیلی لائی گئی ہے ۔ اب ٹیم کے کھلاڑیوں کو زرد رنگ کی ٹریننگ جرسی فراہم کیجارہی ہے ۔ ہندوستان کا کل سری لنکا کے خلاف پہلا وارم اپ میچ ہوگا ۔ جس طرح سے آئی پی ایل میں چینائی سوپر کنگس کی ٹیم زرد رنگ کی ڈریس پہنتی ہے اسی طرح ٹریننگ کیلئے ٹی

کرکٹ افریقہ کا آئی پی ایل مالیہ پر انحصار نہیں : لورگت

جوہانسبرگ 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ جنوبی افریقہ ‘ اس مالیہ پر انحصار نہیں کر رہی ہے جو ‘ آئی پی ایل کے جنوبی افریقہ میں انعقاد پر اسے حاصل ہوتا ۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکیٹیو ہارون لورگت نے یہ بات بتائی ۔ لورگات نے ایک افریقی روزنامہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کیلئے یہ بات قابل فہم ہے کہ وہ یہ ٹورنمنٹ اپنے ملک س