ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /17 مارچ ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس کاچی گوڑہ حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 21 سالہ سید علی جو کرناٹک کے متوطن سید کاظم علی کا بیٹا تھا یاقوت پورہ اور دبیرپورہ ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق

بلند عمارت سے گرکر زخمی ہونے والے شخص کی موت

حیدرآباد /17 مارچ ( سیاست نیوز ) اپل کے علاقہ میں ایک ضعیف شخص عمارت کی بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 65 سالہ کرشنا ریڈی جو لکشما ریڈی نگر کالونی اپل کا ساکن تھا ۔ 15 مارچ کے دن اپنے مکان کی بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کی کل رات دیر گئے موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

شمس آباد سے ایک لڑکی لاپتہ

شمس آباد /17 مارچ ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے علاقہ کاپوگنڈہ میں ایک لڑکی لاپتہ ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب جیکم شیٹی پرنٹا 18 سالہ 14 مارچ سے لاپتہ ہوگئی ۔ لڑکی کی ماں لکشمی نے شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن پہونچکر بیٹی کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی ۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر سائیلو نے مقدمہ درج کرلیا ۔

اوقافی جائیدادوں کے تحفظ سے ملت کی تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ ممکن

حیدرآباد۔17مارچ(سیاست نیوز) زیور تعلیم سے مسلمانوں کو آراستہ کرنے کی غرض سے وقف کی گئی بیشتر اوقافی جائیدادوں کی تباہی ریاست کے مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کا سبب بنی وقف جائیدادوں کی تباہی‘ تلنگانہ تحریک کی کامیابی اور مسلمانوں کا لائحہ عمل کے عنوان پر اُردو گھر مغل پورہ میں منعقدہ کل جماعتی جلسہ عام سے صدراتی خطاب کے دوران جن

انوس کی فسیلٹی کا اے ایس راؤ نگر میں آغاز

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : مرد و خواتین دونوں کے لیے سیلون اینڈ کلینکل سروسیس برانڈ ، انوس کی ملک میں 24 ویں فسیلٹی کا جو کہ حیدرآباد میں چھٹی فسیلٹی ہے یہاں اے ایس راؤ نگر میں آغاز ہوا ۔ یہ فسیلٹی 2500 مربع فٹ پر محیط ہے ۔ آئندہ چھ ماہ میں انوس کی جانب سے آندھرا پردیش میں مزید 2 تا 3 فسیلٹیز کا آغاز کیا جائے گا ۔ انوس پر بالوں کے امرا

حصول تلنگانہ کے سی آر کی جدوجہد کا نتیجہ

حیدرآباد ۔17 ۔ مارچ (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے قومی سکریٹری جنرل ڈاکٹر کیشو راؤ نے کہا کہ تلنگانہ کے حصول میں کانگریس قائدین کا کوئی رول نہیں ہے اور صرف کے سی آر کی قیادت میں جدوجہد کے نتیجہ میں تلنگانہ حاصل ہوا۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیشو راؤ نے تلنگانہ کے حصول میں کانگریس قائدین کی دعویداری کو مسترد کردیا اور کہا کہ تل

ٹی آر ایس کی کانگریس کے ساتھ اتحاد کی پیشکشی پر غور کرنے کا اعلان

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر پنالہ لکشمیا نے کہا کہ کانگریس نے اتحاد کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں اگر ٹی آر ایس پیشکش کرتی ہے تو اس پر ضرور غور کیا جائے گا ۔ دو مرتبہ صدر پردیش کانگریس کمیٹی نامزد ہونے پر ڈی سرینواس سینئیر قائد کیسے ہوگئے ؟

وائی ایس آر کانگریس پر کانگریس کے ساتھ ساز باز کا الزام

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : تلگو دیشم پارٹی نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی پر صدر کانگریس پارٹی مسز سونیا گاندھی کے ساتھ مبینہ سیاسی سازباز کرلینے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ محض ووٹوں کی تقسیم کے ذریعہ تلگو دیشم پارٹی کو نقصان پہونچا کر تلگو دیشم پارٹی کو اقتدار سے دور رکھنا ہی کانگریس پارٹی اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کا

تلگو دیشم پارٹی ہی دونوں ریاستوں کی مستحکم حکومت ہوگی

حیدرآباد ۔17 ۔ مارچ (پریس نوٹ) تلگو دیشم پارٹی حلقہ ملک پیٹ کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام نزد انجمن چنچل گوڑہ ، بصدارت محمد مظفر علی خاں ، انچارج تلگو دیشم پارٹی حلقہ ملک پیٹ و جنرل سکریٹری گریٹر حیدرآباد منعقد ہوا۔ اس جلسہ عام کی کثیر تعداد میں موجود عوام کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2014 ء کے اعلان کے ساتھ ہی قومی اور ع

حلقہ اسمبلی راجندر نگر سے سید شفیع اللہ قادری ایڈوکیٹ ویلفیر پارٹی کے امیدوار

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مارچ : حلقہ اسمبلی راجندر نگر تعلیمی اور معاشی لحاظ سے انتہائی پسماندہ علاقہ ہے جہاں رائے دہندوں کی جملہ تعداد 2 لاکھ نوے ہزار ہے اور اس میں سے مسلم رائے دہندے 90 ہزار کی تعداد تک پہنچ گئے ہیں ۔ اس حلقہ میں کسی دیانت دار ، عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار اور تعلیم یافتہ مسلم امیدوار کو میدان میں اتارا جائے تو دلتوں اور پسماند

تلنگانہ اور آندھرا کے انضمام سے قبل تلنگانہ کے مسلمانوں کے خلاف سازش

حیدرآباد۔17مارچ(سیاست نیوز) ریاست حیدرآباد کی انڈین یونین میںشمولیت اور مابعد متحدہ ریاست آندھرا پردیش کے قیام سے علاقہ تلنگانہ میں لسانی بنیادوں پر ناانصافیوں کا آغاز ثابت ہوا1956اور مابعد ریاست آندھرا پردیش کے قیام سے قبل ریاست حیدرآباد کا ہمہ لسانی تہذیب کی علمبردار ریاست کے طور پر شمار کیا جاتاتھا جسے منظم انداز میں نشا

ٹی آر ایس کے لوک سبھا اور اسمبلی امیدواروں کے ناموں کو قطعیت

حیدرآباد ۔17 ۔ مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے لوک سبھا اور اسمبلی کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کو تقریباً قطعیت دیدی ہے۔ تاہم اس فہرست میں اقلیتوں کی مناسب نمائندگی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ پارٹی کے باوثوق ذرائع کے مطابق چندر شیکھر راو نے مختلف سروے کی بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کیا کہ تلنگانہ میں صرف تین اسمبلی حلقے ایسے ہیں ج

نندیشور گوڑ کا کانگریس میں ہی برقرار رہنے کا اعلان

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کے رکن اسمبلی مسٹر نندیشور گوڑ نے ٹی آر ایس کو جھٹکہ دیتے ہوئے کانگریس میں ہی برقرار رہنے کا اعلان کیا ہے ۔ اسمبلی حلقہ پٹن چیرو ضلع میدک کی نمائندگی کرنے والے کانگریس کے رکن اسمبلی نے ٹی آر ایس میں شامل ہونے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی تھیں تاہم صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر پی لکشمی

مجوزہ انتخابات اور اقلیتوں کے لائحہ عمل پر تھنک ٹینک کا اجلاس

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مارچ : ( راست ) : ایلڈرس تھنک ٹینک کے زیر اہتمام علماء اکابرین و معزز اراکین کا مشاورتی اجلاس 24 مارچ پیر بمقام علی گڑھ کلب شام 5-30 بجے منعقد ہوگا ۔ سابق منسٹر جناب آصف پاشاہ صدر تھنک ٹینک صدارت کریں گے ۔ جناب شفیق الزماں آئی اے ایس ریٹائرڈ سابق ایڈیشنل چیف سکریٹری کلیدی نوٹ پیش کریں گے ۔ جناب علی الدین قادری ابوالعلائی ای

تلنگانہ میں ٹی آر ایس سے مفاہمت میں ناکامی پر کانگریس الجھن کا شکار

حیدرآباد ۔17 ۔ مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں ٹی آر ایس سے انتخابی مفاہمت میں ناکامی کے بعد کانگریس اعلیٰ کمان اور تلنگانہ قائدین الجھن کا شکار ہوگئے اورمفاہمت میں ناکامی کی وجوہات کا جائزہ لینے میں مصروف ہوچکے ہیں۔ کانگریس پارٹی کو یقین تھا کہ ٹی آر ایس اسمبلی اور لوک سبھا کے پرچہ نامزدگی ادخال کی تاریخ سے عین قبل کانگریس سے مفاہمت