شاہد بلوا کی مرکزی وزیرداخلہ شنڈے سے ملاقات

نئی دہلی 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) 2G اسکام مقدمہ کے ملزم شاہد بلوا نے آج مرکزی وزیرداخلہ سشیل کمار شنڈے سے ملاقات کی اور حق معلومات قانون کے تحت اُن کی داخل کردہ درخواست کا جواب دلوانے کے لئے مداخلت کی خواہش کی۔ بلوا ڈی بی رائلٹی کے پروموٹر ہیں، اُنھوں نے وزارت داخلہ میں عرصہ سے زیرالتواء اپنی درخواست کے سلسلہ میں شنڈے سے ملاقات کی۔

رقم طلب کرنے والے عام آدمی پارٹی کے دو قائدین برطرف

نئی دہلی 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پارٹی کے عہدیداروں کو یہ سخت پیغام دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے آج یو پی کے اپنے دو قائدین کو پارٹی ٹکٹس کے معاوضہ میں رقم طلب کرنے پر برطرف کردیا۔ تلک لین کی قیامگاہ پر عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے ایک پریس کانفرنس میں اودھ زون کے کنوینر ارونا سنگھ اور ہردوئی کے خازن اشوک کمار کو لو

بی جے پی سے ناراض حلیف شیوسینا کا یوپی ، بہار اور دہلی میں

ممبئی 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے راج ٹھاکرے کے ساتھ حالیہ قربت کے اشاروں پر واضح منہ توڑ جواب دیتے ہوئے شیوسینا نے آج کہاکہ وہ اترپردیش، بہار اور دہلی سے لوک سبھا انتخابات کے لئے اپنے امیدوار کھڑا کرے گی۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ پرزور انداز میں کہاکہ وہ نریندر مودی اور صدر بی جے پی راج ناتھ سنگھ کے خلاف مقابلہ نہیں کرے گی۔ شیوسینا

اسمبلی حلقہ ہنمکنڈہ سے مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ

قاضی پیٹ ۔ 21مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ورنگل کے مسلم نوجوان بالخصوص دانشوروں ‘ سیاسی قائدین کا ایک بڑا وفد گاندھی بھون حیدرآباد پہنچ کر مرکزی وزیر جئے رام رمیش اور صدر پی سی سی پنالہ لکشمیا سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی جس میں مطالبہ کیا کہ مسلم آبادی والے حلقہ اسمبلی مغرب( ہنمکنڈہ ) ورنگل سے کانگریس پارٹی کی جانب سے جنا

نلگنڈہ میں کانگریس کی موروثی سیاست سے کئی قائدین ناراض

نلگنڈہ ۔21مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موروثی سیاست کا دوسرا نام کانگریس پارٹی کہنے میں کوئی قباحت نہیں ہے ۔ خاندانی حکمرانی دہلی سے لیکر ضلع تک کے قائدین کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ایک طویل عرصہ سے اہم عہدوں پر فائز رہنے والے پانچ خاندان جو ایک ہی طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں ضلع کے 12اسمبلی ‘2پارلیمنٹ کے محفوظ حلقوں کو چھوڑ کر اپنے ساتھ ساتھ اپ

انتخابی فرائض میں تساہلی نہ کرنے کی ہدایت

کریم نگر ۔ 21مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انتخابی فرائض پر کسی بھی پیمانے پر تساہلی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ ضلع الیکشن عہدیدار و ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے جمعرات کی رات کلکٹریٹ میٹنگ ہال میونسپال انتخابات پر میونسپال کمشنرس کے ساتھ جائزہ اجلاس منعد کیا ۔ اس موقع پر پر انہوں نے کہا کہ انتخابی عہدیداروں کیتربیت کا اہتمام کریں ۔زو

امتحانات میں منصوبہ بندی کے ذریعہ کامیابی یقینی

اوٹکور21 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)موجودہ دور مسابقت کا دور ہے تعلیمی میدان میں مسابقت کا جذبہ ہونا چاہئے۔ جناب عبدالجلیل نمائندہ حیدرآباد زکواۃ اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ حیدرآباد نے اٹوکر ضلع پریشد ہائی اسکول زکور میں ایس ایس سی طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس سی امتحان کی تیاری کیسے کریں کہ موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دس دنوں ک

نندیال ٹاون میں ایم پی ٹی سیز اور زیڈ پی ٹیز انتخابات کی سرگرمیاں

نندیال 21 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نندیال میں ضلع پریشد اور منڈل پریشد کے انتخابات کے سلسلہ میں نندیال حلقہ میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدواروں کی پرچہ جات نامزدگی کے ادخال کا سلسلہ تیزی کے ساتھ ختم ہوا۔ نندیال منڈل کے جملہ 20 ایم پی ٹی سیز میںکانگریس 2،وائی ایس آر سی پی کی جانب سے 19 ٹی ڈی پی کی جانب سے 12 نازمدگیوں کا ادخال ہوچکا ہے۔

ٹی آر ایس میں شمولیت

کوہیر 21 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جی ملماں ٹی آر ایس پارٹی قائد موضع کوہلی نے اپنے 100 حامیوں کے ساتھ سید لائق احمد کانگریس ولیل لیڈر کی زیر قیادت میں کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئی اور کویلی ایم پی ٹی سی کی حیثیت سے کانگریس پارٹی کی جانب سے اپنا پارچہ نامزدگی داخل کی ۔ اس موقع پر راجندر، جگدیش، بالیا، منوہر ،راملو وغیرہ موجود تھے۔

بلدیہ کورٹلہ میں مسلم ووٹس تقسیم ہونے کا اندیشہ

کورٹلہ 21 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مجلس بلدیہ کورٹلہ کے وارڈ کونسلروں کے نشستوں کیلئے انتخابات میں حصہ لینے والے امیداوروں کی انتخابی مہم میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ نامزگیوں سے دستبرداری اور بی فارم دیئے جانے کے بعد تمام سیاسی پارٹیوں کے امیدوار کے علاوہ آزاد امیدوار گھر گھر پہنچ کر عوام سے اپنے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کررہے ہیں۔ چہار

کاغذ نگر میونسپل وارڈس میں 154 امیدوار

کاغذ نگر 21 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مسٹر کمار سوامی میونسپل کمشنر و الیکشن آفیسر کی اطلاع کے بموجب کاغذ نگر میں میونسپل الیکشن میں حصہ لینے والے کل 154 امیدوار ہیں۔ کانگریس پارٹی کے 28 امیدوار، تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے 28 امیدوار، تلگودیشم پارٹی کے 18 امیداور، بہو جنا سماج پارٹی کے 3 امیدوار، سی پی ایم کے 3 امیدوار، بھاریتہ جنتا پارٹی کے

کلکٹریٹ عادل آباد میں میڈیا سنٹر کا افتتاح

عادل آباد 21 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مستقر عادل آباد کے دفتر کلکٹریٹ کی عمارت میں ضلع کلکٹر مسٹر احمد بابو نے میڈیا سنٹر کا افتتاح کیا اور اس موقع پر DPRO مسٹر سرینواس کو موجود رہتے ہوئے ضلع کے مختلف مقامات سے فراہم ہونے والی انتخابی اطلاعات کو بنا کسی تاخیر صحافیوں کو پہنچانے پابند کیا۔ ضلع کلکٹر میڈیا سنٹر میں موجودہ کمپیوٹرس اور ٹ

ظہیر آباد میں انتخابی ماحول گرم

ظہیر آباد 21 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نئی ریاست تلنگانہ کے قیام کے یوم تاسیس سے قبل یکے بعد دیگرے منعقد ہونے والے مجالس مقامی کے علاوہ اسمبلی و پارلیمنٹ کے عام انتخابات نے انتخابی ماحول کو گرم بنادیا ہے۔ جن کی تمازک سے حلقہ اسمبلی ظہیر آباد بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکا ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ حلقہ اسمبلی ظہیر آباد کے منڈل سطح کے رائ

حدیث شریف

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ جس وقت بندہ جھوٹ بولتا ہے ‘ اس کے شدید گناہ کی وجہ سے فرشتے اس سے دور ہوجاتے ہیں ‘‘ ۔
ترمذی

بی جے پی قائدین کو خطرہ کی اطلاع نہیں : شنڈے

نئی دہلی 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اعلی قائدین کو سکیوریٹی فراہم کرنے بی جے پی کے مطالبہ کے پس منظر میں وزیر داخلہ مسٹر سشیل کمار شنڈے نے آج کہا کہ دہشت گرد گروپس سے بی جے پی قائدین کو خطرہ کی حکومت کو کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی کو خاطر خواہ سکیوریٹی فراہم کی گئی ہے ۔

مرکز میں غیر کانگریسی و غیر بی جے پی حکومت یقینی

نئی دہلی 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی ایم نے آج اس یقین کا اظہار کیا کہ آئندہ انتخابات کے بعد بائیں بازو کی اور علاقائی جماعتوں کا موقف مستحکم ہوگا اور وہ غیر کانگریسی و غیر بی جے پی حکومت تشکیل دینگی ۔ سی پی ایم کے جنرل سکریٹری پرکاش کرت نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائیں بازو کی اور علاقائی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ

یوپی کے کئی شہروں میں بی جے پی کارکنوں کے احتجاجی دھرنے، امیدواروں کے ناموں پر اعتراض

لکھنؤ ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی میں لوک سبھا کے امیدواروں کے معاملے میں پارٹی کی داخلی جنگ اب سڑکوں پر آ گئی ہے۔ پارٹی کے کارکنوں نے کانگریس چھوڑ کر آئے جگدمبیکا پال کے ڈومریا گنج پارلیمانی حلقہ سے ٹکٹ دینے، الہ آباد سے بی ایس پی چھوڑ کر آئے ریاستی وزیر نند گوپال نندی کو الیکشن لڑانے، دیوریا سے کلراج مشرا کو ٹکٹ دیئ

کسانوں کو قرض سے نجات دلانا ضروری : مودی

وردھا ( مہاراشٹرا ) 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) یو پی اے حکومت پر کسانوں کے مفادات کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر نریندر مودی نے آج کہا کہ وہ ان کے مسائل کو حل کرنے ایک منصوبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کسانوں کو سودی قرضوں سے نجات دلائیں ۔ زرعی برآمدات کو بہتر بنائیں اور دریاوں کو باہم مربوط کریں۔ ان

مودی کی شکست کو یقینی بنانے تبلیغی جماعت بھی سرگرم

لکھنؤ ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں تبلیغی جماعت سے وابستہ علماء نے وزیراعلیٰ اکھیلیش یادو کو یقین دلایا ہیکہ الیکشن میں تبلیغی جماعت کے اراکین نریندر مود ی کو ہرانے اور سیکولرازم کو بچانے سیکولر طاقتوں کے حق میں ووٹ دینگے اور اترپردیش میں نریندر مودی کو ہرانے کی قوت و طاقت سماج وادی پارٹی ہی رکھتی ہے۔ اس لئے تبلیغی جماعت ک