تلاشی مہم کے دوران 54 کروڑ روپئے ضبط : بھنور لال

حیدرآباد 23 مارچ ( پی ٹی آئی ) الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے آج یہاں کہا کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل جاری تلاشی مہم کے دوران تاحال مجموعی طور پر 54 کروڑکی بھاری رقم ضبط کرلی گئی ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر بھنور لال نے آج یہا ں جاری کردہ بیان میں کہا کہ 54,00,49,827 روپئے ضبط کرلئے گئے ہے۔ علاوہ ازیں 1,400 لائسنس یافتہ اسلحہ یا تو پولیس میں جمع کردی

چندرائن گٹہ میں نوجوان کی مشتبہ موت

حیدرآباد ۔ 23 ؍ مارچ ( سیاست نیوز) چندرائن گٹہ غازی ملت کالونی میں ایک نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ محمد یعقوب ولد محمد تاج الدین ہفتہ کی شب چندرائن گٹہ کے علاقہ غوث نگر میں اچانک بیہوش ہو کر گر پڑا ۔ یعقوب کو دواخانہ عثمانیہ میںعلاج کے لئے منتقل کیا گیا لیکن وہ کچھ دیر میں فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے ک

پینٹر کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 23 ؍ مارچ ( سیاست نیوز) خرابی صحت سے دلبرداشتہ ایک پینٹر نے زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ پی ناگیشورراؤ ساکن اوپل نے 22 مارچ کی شب اپنے مکان میں نامعلوم زہر پی لیا ۔ ناگشیورراؤ اس کے رشتے داروں نے گاندھی ہاسپٹل علاج کے لئے منتقل کیا اور آج دوران علاج وہ فوت ہوگیا ۔ مڈی پلی پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج

جہیز ہراسانی سے مایوس خاتون کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 23 ؍ مارچ ( سیاست نیوز) مزید جہیز کی ہراسانی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ الوال پولیس کے بموجب 25 سالہ چنّی جو راجو کی بیوی تھی اپنے سسرالی مکان واقع الوال میں خود پر کیروسین چھڑک کر آگ لگا لی ۔اس واقعہ میں وہ شدید جھلس گئی تھی اور علاج کے لئے اسے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفیہ نے اپنے

لاری سے پتھر اتارنے کے دوران دو مزدور ہلاک

حیدرآباد ۔ 23 ؍ مارچ ( سیاست نیوز) راجندر نگر اپرپلی علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں لاری سے پتھر کا لوڈ اتارنے کے دوران دو مزدور ہلاک ہوگئے ۔ انسپکٹر راجندرنگر مسٹر سی کوشالکر نے بتایا کہ 25 سالہ بالپا اور 35 سالہ دانپا آج اس وقت پتھر کی لوڈ کی زد میں آگئے وہ لاری سے لوڈ اتار رہے تھے اس حادثہ میں دونوں مزدور شدید زخمی ہوگئے ۔ جبکہ ان

پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 23 ؍ مارچ ( سیاست نیوز) شہر کے مصروف ترین علاقہ سیف آباد میں پیش آئے ایک واقعہ میں خانگی ہاسپٹل کے ملازم نے دواخانہ کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 29 سالہ سوریہ راؤ ساکن گڈی ملکا پور آج صبح گاندھی ہاسپٹل کی عمارت سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ

انتقال

حیدرآباد 23 ؍ مارچ (راست ) جناب محمد عبدالقادر ولد محمد ابراہیم مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 24 مارچ کو بعد نماز ظہر مسجد لطیفہ میں ادا کی جائیگی ۔ تدفین قبرستان لنگر حوض میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لئے 9966550224, 64519948 پر ربط کریں ۔

تلگودیشم کو اقتدار پر لانے کا مشورہ،وائی روی کی تلگودیشم میں شمولیت، صدر پارٹی چندرابابو کا خطاب

حیدرآباد۔ 23؍مارچ (سیاست نیوز)۔ صدر تلگودیشم پارٹی مسٹر این چندرابابو نائیڈو نے پرزور الفاظ میں کہا ہے کہ ریاست (تلنگانہ و سیما آندھرا) میں ترقی دینا ہو تو تلگودیشم پارٹی کو اقتدار میں لانا ضروری ہے۔ لہٰذا انھوں نے تلنگانہ و سیما آندھرا عوام سے آئندہ انتخابات میں تلگودیشم پارٹی کو بھاری اکثریت سے منتخب کرکے برسراقتدار لانے کی

مسلمانوں کا ووٹ بینک کی طرح استحصال

ورنگل آباد:23؍ مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلمانوں کو آبادی کے تناسب سے اسمبلی حلقوں میں پارٹی امیدوار کی حیثیت سے نامزد کیا جائے، مسلمانوں کی اکثریت رکھنے والے علاقوں سے بھی مسلمانوں کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا تو پھر کہاں سے امیدوار بنایا جائے، آخر مسلمان کب تک ووٹ بینک کی طرح رہیں گے ان خیالات کا اظہار اسماعیل شمسی سابق ضلع ورنگل کمیٹ

کانگریس کی کامیابی میں شخصیت کا جادو کارگر

کاغذ نگر :23؍ مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر کونیر کونپا سابقہ رکن اسمبلی سرپور نے اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 1994 ء کے اسمبلی الیکشن میں کانگریس پارٹی کی ضمانت ضبط ہوگئی تھی کانگریس پارٹی میں ایسی کوئی پر اثر شخصیت نہیں تھی جو کانگریس پارٹی کے پودے کی آبیاری کرسکے ۔ ایسے حالات میں انہوں ے کانگریس پارٹی می

نلگنڈہ کے سینکڑوں تلگو دیشم کارکنوں کی ٹی آر ایس میں شمولیت

حیدرآباد۔ 23 مارچ (سیاست نیوز) تلگو دیشم کے ضلع نلگنڈہ حضور نگر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کارکنوں و قائدین نے آج تلنگانہ راشٹرا سمیتی میں شمولیت اختیار کرلی۔ صدر ٹی آر ایس مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی موجودگی میں شمولیت اختیار کرنے والے ان تلگو دیشم قائدین نے ریاست تلنگانہ کی تشکیل میں ٹی آر ایس کی جدوجہد کو ناقابل فراموش قرار دی

نلگنڈہ کے سینکڑوں تلگو دیشم کارکنوں کی ٹی آر ایس میں شمولیت

حیدرآباد۔ 23 مارچ (سیاست نیوز) تلگو دیشم کے ضلع نلگنڈہ حضور نگر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کارکنوں و قائدین نے آج تلنگانہ راشٹرا سمیتی میں شمولیت اختیار کرلی۔ صدر ٹی آر ایس مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی موجودگی میں شمولیت اختیار کرنے والے ان تلگو دیشم قائدین نے ریاست تلنگانہ کی تشکیل میں ٹی آر ایس کی جدوجہد کو ناقابل فراموش قرار دی

’’قوم کے نوجوان: قوم کیلئے جدوجہد کریں ‘‘ ،پون کلیان کا نیا نعرہ

حیدرآباد۔ 23 مارچ (این ایس ایس) فلم اداکار پون کلیان کی جانب سے قائم کی گئی پارٹی ’’جنا سینا‘‘ ایک اور پرکشش نعرے کے ساتھ 27 مارچ کو وشاکھاپٹنم میں ایک جلسہ عام منعقد کررہی ہے۔ اس جلسہ عام کا تھیم ہے: ’’قوم کے نوجوان : قوم کیلئے جدوجہد کریں‘‘۔ پارٹی ذرائع نے یہ بات بتائی۔ سابق میگا اسٹار اور مرکزی وزیر کونیڈالہ چرنجیوی کے چھوٹے بھا