پجارا کی سوراشٹرا ٹوئنٹی 20 ٹیم میں شمولیت

راجکوٹ۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کے ماہر تصور کئے جانے والے بیٹسمین چٹیشور پجارا کو ویسٹ زون لیگ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کیلئے سوراشٹرا ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس ٹورنمنٹ کا 30 مارچ کو ممبئی میں آغاز ہوگا۔ 15 رکنی سوراشٹرا ٹیم کی قیادت جئے دیو شاہ کررہے ہیں اور یہ ٹیم مذکورہ ٹورنمنٹ کا اپنا پہلا مقابلہ 31 مارچ کو مہاراشٹرا کے

آئی پی ایل معطل کرنے اور سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ

نئی دہلی۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی کے سابق صدر ششانک منوہر نے آئی پی ایل کو معطل کرنے کے علاوہ آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ خاطیوں کو کیفرکردار تک پہنچاتے ہوئے کرکٹ کو بدعنوانیوں سے پاک کیا جانا چاہئے۔ منوہر نے آئی پی ایل 7 کے ابتدائی مرحلے کو دبئی منتقل کرنے پر شدید تنقید کی۔

سہواگ کی سنچری ، میری لیبون 6 وکٹوں سے فاتح

ابوظہبی۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ناقص فام کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم سے باہر رہنے والے جارحانہ اوپنر ویریندر سہواگ نے سنچری اسکور کرتے ہوئے بالآخر اپنا فام حاصل کرنے کی سمت پہلا قدم اٹھالیا ہے۔ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں منعقدہ چار روزہ چمپین کاؤنٹی میچ میں سہواگ جو کہ میری لیبون کی ڈرہم کے خلاف قیادت کررہے تھے ، انہوں نے دوسری اننگ

جنوبی افریقہ کو نیدر لینڈز کیخلاف بڑی کامیابی ناگزیر

چٹگانگ۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی ٹیم کل سوپر 10 میں اپنا اگلا مقابلہ نیدرلینڈز کے خلاف کھیل رہی ہے اور ٹیم کوشاں ہے کہ وہ کمزور حریف کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے رن ریٹ کو بہتر کرے۔ جنوبی افریقی ٹیم جس نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2 رنز کی قریبی کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ اسے ٹورنمنٹ کے اپنے افتتاحی مقابلے میں سری لنکا

سچن کی ڈیجیٹل فوٹو کی رونمائی

ممبئی۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کی مشہور الیکٹرانک کمپنی توشیبا نے آج ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر سچن تنڈولکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی ان کی ڈیجیٹل فوٹو کی نقاب کشائی کی ہے۔ سچن تنڈولکر نے خود یہاں ممبئی میں منعقدہ تقریب میں اپنی ڈیجیٹل فوٹو کو منظر عام پر پیش کیا۔ اس موقع پر سچن تنڈولکر نے توشیبا کے اس ا

سمیع کو آرام نہ دیا جائے : گنگولی

میر پور ۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں یکے بعد دیگرے دو فتوحات کے بعد ہندوستانی ٹیم نے آج بہترین موڈ میں نیٹ پریکٹس کی ۔ ہندوستانی کھلاڑی خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئے کیونکہ نیٹ پریکٹس کے دوران پس منظر میں پنجابی اور بالی ووڈ کے گانے بجائے جارہے تھے۔ دریں اثناء ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے اس پریکٹس کے دوران محمد سم

شیلنگفورڈکو ’’دوسرا ‘‘کے بغیر بولنگ کی اجازت

ڈھاکہ ۔26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)ویسٹ انڈیز کے بولر شین شیلنگفورڈ کو آئی سی سی نے دوسرا کے بغیر بولنگ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ شیلنگفورڈ پر گزشتہ برس 29 نومبر کو ہندوستان کے خلاف ممبئی ٹسٹ میں ان کی بولنگ پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، نیز ان کی بولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے انہیں بین الاقوامی کرکٹ سے معطل کردیا گیا تھا جس کے بعد

سرینا اور شارا پوا میامی فائنل کے اعادہ کیلئے تیار

میامی ۔26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ماریا شارا پوا اور سرینا ولیمس 2013ء سونی اوپن کے فائنل کے اعادہ کیلئے تیار ہیں جیسا کہ دونوں ہی کھلاڑیوں نے سیمی فائنلس میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ شارا پوا جنہوں نے 2004ء سے امریکی ٹینس اسٹار اور موجودہ عالمی نمبر ایک سرینا ولیمس کو شکست نہیں دی ہے، اور انہیں متواتر 14 مقابلوں میں سرینا کے خلاف شکست کا سلسلہ بر

9 ہندوستانی کھلاڑیوں کی ملائیشین گرانڈ پری گولڈ میں پیشقدمی

جوہربہرو(ملائیشیا)۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کھلاڑیوں نے 120,000 امریکی ڈالرس انعامی رقم کے ملائیشین گرانڈ پری گولڈ میں بہتر آغاز کرتے ہوئے مرد اور خاتون زمرے کے دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ ہندوستان کے لئے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں 8 ویں درجہ کے سوربھ ورما جنہوں نے ٹاٹا اوپن آسٹرین انٹرنیشنل چیلنج اور ایران ف

حدیث شریف

حضرت ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے والی زبان اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے والا دل بہت بڑی نعمت ہے‘‘۔ (مشکوۃ)

نومنتخبہ صدر مجلس بلدیہ بیدر کا اظہار تشکر

بیدر۔26مارچ ( پریس نوٹ ) مجلس بلدیہ بیدر کی نومنتخب صدر نشین محترمہ فاطمہ انور نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ عوام کی امید پر پورا اتریں گے اور بلدیہ بیدر ضلع کی ترقی بالخصوص بلدی سہولتوں کی فراہمی پر فور ی پوری توجہ دے گی ۔ محترمہ فاطمہ انور نے ساق چیف منسٹر کرناٹک جناب دھرم سنگھ اور ضلع کانگریس صدر ‘ ارکان بلدیہ ‘ صحافت کے تعاون پر شک

سڑک حادثہ میں نوجوان شدید زخمی

آرمور ۔ 26 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور حلقہ سے تعلق رکھنے والے بالکنڈہ میں انووا کار اور بائیک کے حادثہ کی وجہ تین نوجوان شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب بالکنڈہ قومی شاہراہ پر حیدرآباد کی طرف سے تیز رفتار سے آنے والے انووا کار کی موٹر سیکل کو ٹکر دینے کی وجہ سے موٹر سیکل پر سوار نوجوان سلمان ‘ محسن اور اظہر شدید زخمی ہوگئے ۔ ان

کریم نگر میں عوام تبدیلی کے خواہاں

کریم نگر ۔ 26مارچ ( راست ) ویلفیر پارٹی آف انڈیا کریم نگر کی جانب سے مجلس بلدیہ کے امیدواروں کی تائید میں منعقدہ روڈ شو نے آج ایک نئی تاریخ بنائی ۔صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا اے پی جناب ملک معتصم خان اور آل انڈیا سکریٹری جناب تسنیم رحمانی نے اسی روڈ شو کی قیادت کی جگہ جگہ ہزاروں لوگوں نے اس روڈ شو میں حصہ لینے والوں کا استقبال کیا ۔ کریم ن

گمبھی راؤ پیٹ میں مقامی اداروں کا انتخابی ماحول گرم

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 26مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راؤ پیٹ میں لوکل باڈی چناؤ کیلئے انتخابی مہم کا عملاً آغاز عمل میں آچکا ہے ۔ یہاں ضلع پریشد رکن کی حیثیت سییہ نشست بی سی خواتین کیلئے محفوظ ہے جبکہ 13ایم پی ٹی سی حلقے گمبھی راؤ پیٹ نمبر 1ایس ٹی ‘ گمھی راؤپیٹ نمبر 2او سی جنرل ‘ گمبھی راؤ پیٹ نمبر 3بی سی جنرل کے علاوہ گورنٹال بی سی جنرل ۔ بھ

نظام آباد میں ایس ایس سی کے 212امتحانی مراکز

نظام آباد:26؍ مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات 27؍ مارچ سے آغاز ہورہا ہے۔ دسویں جماعت کے امتحانات کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ یہ بات ڈی ای او نظام آباد مسٹر سرینواس چاری نے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع نظام آباد میں جملہ 40,627 طلبہ امتحان تحریر کررہے ہیں ان میں 17,745 طالبات اور 18,394طلباء اور

یلاریڈی اور اس کے منڈلوں میں ایم پی ٹی سی کیلئے 375امیدوار

یلاریڈی ۔26مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی منڈل کے 13ایم پی ٹی سی مقامات کیلئے 61امیدوار انتخابی میدان میں ہیں ۔ الیکشن آفیسر مسٹر گنگا دھر کے مطابق جملہ 109 پرچہ نامزدگیاں داخل کی گئیں تھیں جس میں 30امیدواروں نے دو دو پرچہ نامزدگیاں داخل کی تھیں۔24 مارچ کو پرچہ نامزدگیوں سے کنارہ کشی کرنے والے امیدوار جملہ 18ہیں ۔ حلقہ یلاریڈی کے تمام

مولانا عبدالقوی کی گرفتاری سیاسی مفادات پر مبنی

نظام آباد:26؍ مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر نظام آباد کے کل جماعتی مذہبی قائدین و علماء کرام نے مولانا عبدالقوی ناظم مدرسہ اشرف العلوم حیدرآباد کی غیر قانونی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے پرُ زور مطالبہ کیا کہ مولانا کی فوری رہائی کو یقینی بنایا جائے اور جو بے بنیاد جھوٹ پر مبنی الزامات پولیس کی جانب سے لگائے گئے ہیں وہ واپس لئے جا

مجالس مقامی کے انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ

نظام آباد:26؍ مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بلدیہ، میونسپل کارپوریشن، زیڈ پی ٹی سی، ایم پی ٹی سی کے انتخابات کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جائے تو بہتر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار الیکشن کمشنر راما کانت ریڈی ایس پی نظام آباد ڈاکٹر ترون جوشی، ضلع الیکشن آفیسر و ضلع کلکٹر پی ایس پردیو منا کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کیا۔ انہوں نے کلکٹر اور ای

الیکشن آفیسر کا دورہ آرمور

آرمور ۔26 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور میونسپل انتخابات کے پیش نظر ضلع الیکشن آفیسر بھارتی لکپتی نائک ضلع ابزور نے آمور کا دورہ کرتے ہوئے دفتر میونسپل پر تمام عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس رکھا اور انتخابات کے تعلق سے تفصیلی معلومات حاصل کی ۔ انتخابات کے ذمہ دار عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کی ۔ اسم وقع پر میونسپل انچارج الیکشن آفی

مسلم امیدواروں کو منتخب کرنے کی اپیل

مدور۔26مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قدیم تعلقہ چیریال سطح کے مقامی مسلمانوں کی نمائندہ و مسلمہ غیر سیاسمی تنظیم ’’ آواز‘‘ چیریال ڈیوین کمیٹی کا ایک خصوصی اجلاس کامریڈ محمد وجیہہ الدین کی زیر صدارت چیریال ٹاؤن کے ویشیا بھون میں منعقد ہوا جس میں مجوزہ منڈل پریشد انتخابات کے تناظر میں مسلمانوں کو حکمت عملی و لائحہ عمل پر تفصیلی غوروخو