سچن کی ڈیجیٹل فوٹو کی رونمائی

ممبئی۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کی مشہور الیکٹرانک کمپنی توشیبا نے آج ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر سچن تنڈولکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی ان کی ڈیجیٹل فوٹو کی نقاب کشائی کی ہے۔ سچن تنڈولکر نے خود یہاں ممبئی میں منعقدہ تقریب میں اپنی ڈیجیٹل فوٹو کو منظر عام پر پیش کیا۔ اس موقع پر سچن تنڈولکر نے توشیبا کے اس اختراعی عمل پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری ڈیجیٹل تصویر اس لئے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ اس میں محبت شامل ہے۔