منموہن سنگھ اور مودی ایک سکہ کے دو رخ : سی پی آئی

نئی دہلی 27 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی نے آج عوام سے کہا کہ وہ کانگریس کو اقتدار سے بیدخل کردیں اور فرقہ پرست طاقتوں کواقتدار پر آنے سے روکیں تاکہ ملک میں ایک متبادل سیاسی پلیٹ فارم فراہم کرنے کی راہ ہموار ہوسکے ۔ پارٹی نے کہا کہ نریندر مودی اور منموہن سنگھ ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں۔ پارٹی کے انتخابی منشور کی اجرائی عمل میں لاتے ہوئے

بی جے پی اتحادی محاذ کو 272 سے زائد نشستوں پر کامیابی کا یقین

لکھنؤ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر راج ناتھ سنگھ لکھنؤ پارلیمانی حلقہ سے امیدوار بننے کے بعد آج پہلی مرتبہ جب لکھنؤ آئے تو پارٹی کے کارکنوں نے ان کا زبردست استقبال کیا۔ راج ناتھ سنگھ طیرانگاہ سے کارکنوں کے قافلے کے ساتھ پارٹی کے ریاستی دفتر ودھان سبھا مارگ پہونچے جہاں اُنھوں نے اپنے طے شدہ پروگرام کے م

یوپی میں سونیا گاندھی کی آج پہلی انتخابی ریالی

لکھنؤ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کل ہند کانگریس کی صدر اور یو پی اے کی صدرنشین سونیا گاندھی 28 مارچ کو لکھم پور میں کانگریس کی انتخابی ریالی سے خطاب کریں گی۔ کانگریس پارٹی کے ذرائع نے اس کی اطلاع دی۔ اس حلقہ سے کانگریس کے امیدوار ظفر علی نقوی ہیں۔ ظفر علی نقوی گزشتہ انتخابات میں اس حلقہ سے کامیاب ہوئے تھے۔ سونیا گاندھی کی ریالی کی تیاریا

… اب سشما سوراج ملک کی امکانی نائب وزیراعظم

بھوپال 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک طرف نریندر مودی کو جہاں بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے طور پر پیش کرکے پارٹی پھولے نہیں سما رہی ہے وہیں دوسری طرف ایک ایسا بیان بھی جاری کیا گیا ہے جو یقینا سنسنی پیدا کرسکتا ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر سیاحت سریندر پٹوا نے عام انتخابات سے عین قبل کہا ہے کہ اگر مرکز میں بی جے پی برسر اقتدار آتی ہے ت

نریندر مودی غدار : کانگریس کا جوابی وار

نئی دہلی 27 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے ‘ بی جے پی لیڈر نریندر مودی کی جانب سے وزیر دفاع اے کے انٹونی کو پاکستانی ایجنٹ قرار دئے جانے پر آج جوابی وار کرتے ہوئے انہیں ایک غدار قرار دیا ہے اور کہا کہ اس طرح کی زبان صرف ایک غدار استعمال کرسکتا ہے ۔ پارٹی ترجمان مسٹر سنجے جھا نے کہا کہ اس طرح کی زبان صرف ایک غدار بول سکتا ہے ۔ اگر کوئی ہ

انتخابی ضابطہ : منوہر پاریکر کو الیکشن کمیشن کی کلین چٹ

پاناجی ۔27 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کمیشن کے مقامی دفتر نے چیف منسٹر گوا منوہر پاریکر کے خلاف اپوزیشن کانگریس کی داخل کردہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق شکایت خارج کردی ہے ۔ گوا پردیش کانگریس کمیٹی نے کمیشن سے پاریکر کے خلاف شکایت میں نشاندہی کی تھی کہ انھوں نے ٹوئٹر اور فیس بک پر اپنے بیان میں عوام کو مطلع کیا کہ سر

کوئلہ اسکام میں سی بی آئی کے پاس دو تازہ مقدمات درج

نئی دہلی۔27 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی نے آج سنٹرل کالریز کمپنی لمیٹیڈ اور پرکاش انڈسٹریز کے خلاف 2006-09 کے درمیان کوئلہ بلاکس کے الاٹمنٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں دو تازہ مقدمات درج رجسٹر کرلئے ہیں۔ یہ کیس درج کرنے کے فوری بعد سی بی آئی نے مختلف مقامات پر تلاشی انجام دی جن میں ایف آئی آر میں درج ان کمپنیوں کے مقامات شامل

کانگریس ، بی جے پی قائدین ’نقل مقام کرنے والے پرندے‘

اسکا (اُڈیشہ)۔27 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس اور بی جے پی کو ’نقل مقام کرنے والے پرندوں‘ سے تعبیر کرتے ہوئے جو اڈیشہ کو صرف انتخابات کے دوران آتے ہیں ، بی جے ڈی کے سربراہ نوین پٹنائک نے آج کہا کہ ان دونوں پارٹیوں نے ہمیشہ اس ریاست کے مفادات کو نظرانداز کیا ہے ۔ پٹنائک نے اسکا اور برہامپور پارلیمانی حلقوں کے اپنے دو روزہ طوفانی دور

خفیہ بینک کھاتوں پر سوئٹزرلینڈ کا موادکی فراہمی سے انکار

نئی دہلی۔27 مارچ( سیاست ڈاٹ کام ) سوئٹزرلینڈ کے خلاف اُس کی بینکوں میں ہندوستانیوں کی پوشیدہ رقومات کے بارے میں معلومات کا تبادلہ نہ کرنے پر اپنی مہم میں شدت پیدا کرتے ہوئے وزیر فینانس پی چدمبرم نے اس یوروپی قوم کو انتباہ دیا ہے کہ اُسے ہمہ رخی فورموں جیسے G20 میں گھسیٹا جائے گا کہ اُس نے بار بار درخواستوں کے باوجود بے عملی کا رویہ اپنا

پارلیمنٹ دھماکے کی جھوٹی کال کرنے والا بری

نئی دہلی 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایسا شخص جس نے 12 سال قبل پولیس کنٹرول روم کو فون کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمنٹ کو دھماکے سے اُڑادیا جائے گا اور وہ کال جھوٹی ثابت ہوئی تھی، دہلی کی عدالت نے اُسے اس بنیاد پر بری کردیا کہ سنگین معاملہ پر تحقیقات میں کوتاہی کی گئی ہے۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ آکاش جین نے دریا گنج کے ساکن امیت کمار کوشک کا

سری لنکائی بحریہ کے حملہ میں 50 مچھیرے زخمی

رامیشورم 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی بحریہ کے حملہ میں رامیشورم سے تعلق رکھنے والے 50 مچھیرے زخمی ہوگئے۔ کچا تھیوو جزیرہ کے قریب سری لنکا کی بحریہ نے پہلے ہوائی فائرنگ کی اور اُس کے بعد حیرت انگیز طور پر ہندوستانی مچھیروں پر سنگباری شروع کردی۔ اُنھوں نے اس دوران شیشے کی بوتلوں کا بھی استعمال کیا اور مچھیروں کی 30 کشتیوں کو نقصان

مودی کیخلاف موقع دینے پر کانگریس سے مستری کا اظہار تشکر

وڈودرہ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اے آئی سی سی جنرل سکریٹری مدھو سدن مستری جنھیں وڈودرہ لوک سبھا حلقہ سے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کے خلاف انتخابی میدان میں اُتارا گیا ہے، نے نریندر مودی کو چیلنج کیا ہے کہ موصوف گجرات کی ترقی کے جو دعوے کررہے ہیں اُس کے لئے کھلے مباحثہ میں حصہ لیں۔ یاد رہے کہ پرائمری کے ذریعہ وڈودرہ

Categories زمرے کے بغیر

ڈی ایم کے سے خارج الاگیری کی کنی موزھی سے ملاقات

چینائی 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) معطل شدہ ڈی ایم کے قائد اور پارٹی سربراہ کے بیٹے ایم کے الاگیری نے آج اپنی نصف ہمشیرہ اور راجیہ سبھا ایم پی کنی موزھی سے ملاقات کی۔ یاد رہے کہ صرف ایک روز قبل جب کروناندھی انتخابی مہم کے سلسلہ میں باہر تھے اُس وقت الاگیری نے اپنی والدہ دیالو امّل سے بھی ملاقات کی تھی۔ کنی موزھی سے الاگیری نے سی آئی ٹی کا

کانگریس منشور میں سیکولرزم اور غریب کو اہمیت

نئی دہلی 27 مارچ (ظفرآغا) کانگریس پارٹی نے 26 مارچ کو حالیہ پارلیمانی چنائو کے تعلق سے اپنا منشور جاری کر دیا ۔ یوں تو اب ہر سیاسی پارٹی میں منشور کا جاری ہو نا ایک چناوی رسم بن کر رہ گئی ہے۔ کیونکہ چنائو کے بعد ہر سیاسی جماعت اور خود ووٹر بھی منشور میں کئے گئے وعدے بھول جاتے ہیں۔ پھر اگلا چنائو جب آتا ہے تو پھر شکوہ شکایت کا موقع آتا ہ

بی جے پی ویب سائیٹ پر کشمیر ’’متنازعہ اراضی‘‘

نئی دہلی۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی کی جانب سے کل یہ کہا گیا تھا کہ اروند کجریوال کی پارٹی کے سرکاری ویب سائیٹ پر جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے، عام آدمی پارٹی نے جوابی وار کرتے ہوئے بی جے پی کی ویب سائیٹ پر کشمیر کو ’’متنازعہ اراضی‘‘ ظاہر کیا گیا ہے۔ آدمی پارٹی نے اپنے دعوے کی تائی

ترکی میں اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس کی تفصیلات کا افشاء

انقرہ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں وزیراعظم، وزراء اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کے خفیہ اجلاس کے افشاء پر وزیر خارجہ احمد دعوت گلو نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اسے جمہوریہ ترکی کے خلاف اعلان جنگ قرار دیا۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس کی وائر ٹیپنگ اور اسے انٹرن

جسونت سنگھ کو سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت : اعظم خاں

لکھنؤ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خاں نے بی جے پی کے باغی لیڈر جسونت سنگھ کو ان کی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی اور کہا کہ سماج وادی پارٹی کے دروازے ان کیلئے کھلے ہیں۔مظفر نگر فسادات کیلئے سپریم کورٹ کی جانب سے یوپی حکومت کو ذمہ دار قرار دینے پرکئے گئے سوال کے جواب میں اعظم خاں نے کہا کہ یہ اچھا ہوا کہ سپریم کورٹ نے

Categories زمرے کے بغیر

یو پی میں دو مشتبہ پاکستانی فدائین دہشت گرد گرفتار

گورکھپور ۔27 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش پولیس کے انسداد دہشت گردی دستہ نے گورکھپور میں ایک ریلوے اسٹیشن سے دو مشتبہ فدائین دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا پاکستان سے تعلق بتایا گیا ہے ۔ اے ٹی ایس کے ذرائع نے کہا کہ دونوں دہشت گردوں کی اویس اور مرتضی کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے اور کل شام انہیں ریلوے اسٹیشن کے قریب گرفتار کیا گ