اقدام خودکشی کرنے والے شخص کی علاج کے دوران موت

حیدرآباد۔ /9 مارچ (سیاست نیوز) تین دن قبل راج بھون کے قریب زہریلی دوا پی کر اقدام خودکشی کرنے والا شخص آج دواخانہ عثمانیہ میں فوت ہوگیا ۔ پنجہ گٹہ پولیس نے بتایا کہ 29 سالہ پون کمار نے راج بھون سے متصل دلکشا گیسٹ ہاؤز میں کیڑے مار دوا کا استعمال کرتے ہوئے اقدام خودکشی کی تھی اور اپنے ساتھ ایک خودکش نوٹ بھی رکھا تھا جس میں یہ بتایا گیا ک

جیل جانے کے خوف سے خاتون کی خودسوزی

حیدرآباد۔ /9 مارچ (سیاست نیوز) جیل جانے کے خوف سے ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ حیات نگر پولیس نے بتایا کہ 35 سالہ ڈی چامونڈیشوری ساکن عبداللہ پور میٹ نے کل صبح اپنے مکان میں خود پر کیروسین چھڑک کر خودسوزی کرلی تھی ۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا کہ چامونڈیشوری اپنی پڑوسی بھوبنیشوری سے معمولی سے مسئلہ پر بحث ہوئی تھی جس کے بع

انتقال

حیدرآباد۔ 9 مارچ (راست)جناب محسن بن احمد بن ظہران بن محفوظ عرف ماموں کا 9 مارچ کو حرکت قلب ہونے ہونے سے جدہ ٹائم پر انتقال ہوگیا۔ بروز دوشنبہ 10 مارچ بعد نماز عصر نماز غائبانہ مسجد مشک شاہ سلطان شاہی میں ادا کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9951182326 پر ربط کریں۔

دیواکر ریڈی کی جانب سے چندرا بابو کی ستائش ،جگن پر تنقید

اننت پور 9 مارچ (این ایس ایس ) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر جے سی دیواکر ریڈی نے آج تلگودیشم پارٹی کے صدر چندرا بابو نائیڈو کی بھر پور ستائش کی اور کہا کہ نائیڈو کی باصلاحیت لیڈر ہیں جو ریاست کی ترقی کیلئے کچھ کرسکتے ہیں۔ اوراوا کنڈہ میں کانگریس ورکرس کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیواکر ریڈی نے تلگودیشم پارٹی کے صدر کی ستائش

محمد کیف کیلئے سیاسی اننگ آسان نہیں

نئی دہلی۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹر محمد کیف اب ایک نئی سیاسی اننگ شروع کرنے جارہے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے کل اپنی پہلی فہرست جاری کی جس میں لوک سبھا انتخابات کیلئے محمد کیف کو پھول پور سے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ سیاسی حلقوں میں اب تک امیتھی کے تعلق سے مختلف تبصرے جاری تھے لیکن پھول پور کی بھی منفرد شناخت ہے۔ یہ حلقہ اتر

اتھلیٹس کیساتھ دفاعی عملہ کے مساوی سلوک کیا جائے

نئی دہلی۔ 9 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اسپورٹس کیلئے اپنا ویژن پیش کرتے ہوئے بی جے پی کے وزارتِ عظمی امیدوار نریندر مودی نے کہا کہ اتھیلیٹس کو ملک کے دفاعی عملہ کی طرح تصور کیا جانا چاہئے اور ٹریننگ کے معاملے میں ان کے ساتھ خصوصی رویہ اختیار کیا جانا چاہئے۔ چیف منسٹر گجرات نے پیرا اولمپلک اسپورٹس کیلئے بہتر انفراسٹرکچر کی ضرورت

کوہلی سرفہرست ونڈے انٹرنیشنل بیٹسمین

دبئی۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ویراٹ کوہلی تازہ آئی سی سی رینکنگ میں ونڈے انٹرنیشنل شعبہ میں سرفہرست بیٹسمین قرار دیئے گئے ہیں۔ ایشیا کپ کے اختتام کے بعد جاری کردہ تازہ رینکنگ میں کوہلی نے نمبر ایک پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ کوہلی جس وقت ایشیا کپ میں کھیل رہے تھے، وہ جنوبی افریقہ کے بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرس سے 2 پوائنٹس پیچھے تھے